ایران کا پہلا خلائی سیارہ راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے

Fari

محفلین
اچھی خبر ہے- تبھی تو ایران میں امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی ہمت ہے جو کے ابھی تک کسی مسلمان ملک حتٰی کہ پاکستان میں ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے بھی نہیں ہے-
اس خبر پر ایران کی طرف توپوں کے رخ تو ابھی سے ہو گئے ہیں-:rolleyes:
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ تو صرف راکٹ تھا۔ خلائ سیارہ کدھر ہے؟

زیک،
ایران نے صرف راکٹ نہیں بھیجا تھا، بلکہ اس کے ساتھ ایک سیارہ بھی تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ کچھ جانور بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ کو اس کی خبر نظر آ جائے گی۔
اور پہلا سیارچہ ایران نے 2008 میں ہی خلا میں چھوڑ دیا تھا۔

511996_orig.jpg

512003_orig.jpg

511998_orig.jpg

512004_orig.jpg

511986_orig.jpg
 
S. H. Naqvi

محفلین
جی تنقید اور تعصب میں فرق ہوتا ہے نا جی، ورنہ ایران کشور ہمسایہ ما، ہماری کیا مجال کہ اس پر تنقید بھی کریں۔ ایک ہی تو مسلم ملک ہے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتا ہے:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی کچھ انتظار کر لیں تاکہ دوسرے ذرائع سے بھی اس خبر کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی ایران نے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور فوٹو شاپ سے اس کے چار میزائل بنا دیے تھے۔
 
dxbgraphics

:rollingonthefloor:
چونکا دیا آپ نے نبیل بھائی :eek:
 
کاشفی

محفلین

عالم انسانیت کو بہت بہت مبارک ہو۔۔ایران نے دنیائے عالم میں امن قائم کرنے کے لیئے اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔اس طرح دنیا میں باطل قوتوں کی شیطانی حرکتوں کو روکنے میں اہم مدد ملے گی۔۔
 
فہیم

لائبریرین
ابھی کچھ انتظار کر لیں تاکہ دوسرے ذرائع سے بھی اس خبر کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی ایران نے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور فوٹو شاپ سے اس کے چار میزائل بنا دیے تھے۔

کل نیوز چینل پر سنا تو تھا اس بارے میں۔
بلکہ اس میں ایک ایکسٹرا بات تھی جو شاید یوں تھی کہ ایران پہلا ملک بن گیا جس نے جانوروں کو خلا میں‌ بھیجنے کا تجربہ کیا۔
 
Fari

محفلین

مہوش علی

لائبریرین
ایران اور پاکستان بالکل ایک جیسے میزائلوں اور بالکل ایک جیسے بہت سے دیگر جنگی ساز و سامان میں 80 کی دھائی سے لگے ہوئے ہیں۔ کاش کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے سے اتنا قریب آ سکتے کہ مل جل کر ان مشترکہ پراجیکٹز پر کام کرتے اور اس طرح بہت سا پیسہ اور وقت کا ضیاع ہونے سے بچ جاتا۔ تنہا تنہا آج دنیا میں کوئی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا اور یوں الگ الگ کر کے توڑ تاڑ کر بڑی طاقتیں آہستہ آہستہ ہر چھوٹے ملک کو ختم کرتی جائیں گی۔
 
Top