تفسیر عثمانی کے بارے میں چند باتیں عرض کرنا چاہوں گا، تفسیر عثمانی بنیادی طور پر تین حضرات کی کاوش ہے۔ شاہ ولی اللہ رحمت اللہ علیہ کے صاحبزادے شاہ عبد القادر صاحب رحمت اللہ علیہ ، شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن صاحب رحمت اللہ علیہ اور حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب رحمت اللہ علیہ ۔
شاہ عبد القادر رحمت اللہ علیہ کا ترجمہ قرآن موضح القرآن ایک عرصہ تک برصغیر میں رائج رہا تاہم ایک عرصہ گزر جانے کے بعد اور اردو زبان میں تبدیلیوں کے باعث شیخ الہند رحمت اللہ علیہ نے اس کی تسہیل کی اور ایک نیا ترجمہ کیا جو شاہ عبدالقادر کے اسی ترجمہ پر مبنی تھا۔بعد ازاں شاہ صاحب کے ترجمہ کے انداز پر ہی اس پر فوائد یا مختصر تفسیر بھی لکھنا شیخ الہند صاحب نے شروع کیا تاہم سورہ آل عمران تک وہ یہ کام کر پائے تھے کہ ان کا وصال ہوگیا جس کے بعد باقی تفسیری کام ان کے شاگرد حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب نے مکمل کیا۔ چنانچہ اب جو تفسیر عثمانی کے نام سے تفسیر و ترجمہ قرآن شائع ہوتا ہے اس کا ترجمہ شیخ النہد صاحب کا ہے اور بیشتر تفسیر ی کام مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب ہے۔
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے قرآن شریف کا ایک انگریری ترجمہ کیا ہے جو دستیاب ہے۔
تفسیر عثمانی پوری پی ڈی ایف کے فارمیٹ میں
http://www.noorehidayat.org کی سائٹ پر دستیاب ہے۔
نوٹ: اس سائٹ پر جو تفسیر عثمانی دستیاب ہے اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس میں جو سورتوں کے حوالے سے فوائد دیئے گئے ہیں وہ پوری سورت کے حوالے سے مسلسل نمبرز میں ہیں ہر صفحہ پر الگ نئے نمبرز نہیں دئیے گئے یعنی مثلا سورہ بقرہ میں اگر تین سو فوائد ہیں تو ان کے نمبرز مسلسل 1 سے 300 تک ہیں ہر صفحہ نئے نمبرز سے شروع نہیں ہوتا۔