! ایزی قرآن و حدیث سافٹ وئیر کا لیٹسٹ ورژن !

ابو کاشان

محفلین
عارف بھائی انسٹال تو ہو جاتا ہے لیکن سوفٹ ویئر خالی ہے یعنی آپشن سب چل رہے ہیں لیکن یونی کوڈ الفاظ کوئی نہیں ہیں بلکہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
میرے کمپیوٹر میں علوی سے نورَ ہدایت تک سب فونٹ موجود ہیں۔
ڈاٹ نیٹ فریم 5۔3 بھی ہے۔
 
arifkarim

معطل

آپنے کس طرح انسٹال کیا تھا؟ مطلب کیا سی ڈی بوٹ کی تھی یا ایکسٹرکٹ کرکے انسٹال کیا تھا؟
 
ابو کاشان

محفلین
ایکسٹرکٹ کرکے انسٹال کیا تھا۔
پیکیج 1 کے 2 حصے
پیکیج 2 کے 2 حصے
پیکیج 3 کے 4 حصے

ڈاؤنلوڈ کیئے پھر تینوں کو یکے بعد دیگرے ایکسٹرکٹ کر لیا۔ کھول کر فونٹ کے سوال کو جی ہاں پر او کے کیا تو ڈاٹ نیٹ کا ایرر آگیا کنٹی نیو کرنے پر سوفویئر کھل تو گیا لیکن مذکورہ بالا حالت میں۔
 
arifkarim

معطل
اگر تو سیٹ 1 کی تمام فائلز انسٹالڈ ہیں تو ایرر نہیں آنا چاہئے۔۔۔ پلیز اس ایرر کا ایک اسنیپ شاٹ بھی دے دیں۔ اسکے ڈویلپرز چیک کردیں گے،
 
ابو کاشان

محفلین
11lk8r7.jpg

شروع میں ہی یہ پیغام آتا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
ہمم، ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا مسئلہ لگتا ہے۔ پہلے اس سافٹ وئیر کو ان انسٹال کر دیں۔ اسکے بعد فریم ورک بھی نکال کر دوبارہ ری انسٹال کر یں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ve0hs9.jpg

عارف یہ پروگرام ڈاٹ نیٹ پر ہی بنا ہے اس لیئے فریم ورک تو لازمی چاہیئے۔
ونڈوز ایکس پی اصلی ہے۔
 
arifkarim

معطل
ve0hs9.jpg

عارف یہ پروگرام ڈاٹ نیٹ پر ہی بنا ہے اس لیئے فریم ورک تو لازمی چاہیئے۔
ونڈوز ایکس پی اصلی ہے۔

میرا مطلب تھا کہ فریم ورک اگر پہلے سے انسٹالڈ ہے یا تھا تو اسکو نکال کر دوبارہ سے تمام انسٹالیشن کر لیں۔ ظاہر ہے انسٹالیشن میں‌ فریم ورک کی لیٹسٹ ورژن بھی شامل ہے!
 
ابو کاشان

محفلین
میں دوبارہ سے ہر چیز ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں پھر اسنٹالیشن کرتے ہوئے اسنیپ لیتا جاتا ہوں تاکہ آپ کو مکمل آگاہی مل جائے۔
ڈاٹ نیٹ 3.5
پیکیج 1 کے 2 حصے
پیکیج 2 کے 2 حصے
پیکیج 3 کے 4 حصے
 
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سافٹ ویئر میں احادیث کی کتابوں کے جو ترجمے ہیں وہ کس کے ہیں؟ بعض مرتبہ کسی جگہ حدیث لکھ کر حوالہ دینا ہوتا ہے۔ اگر مترجم کا نام معلوم ہو گا تو اصل کتاب سے ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔
 
باسم

محفلین
اس سافٹویئر میں یہ بہت بڑی کمی رہ گئی ہے کہ مترجمین کے نام،کتابوں کے نسخوں کی تفصیل، اور جامعہ اشرفیہ کی طرف سے تصحیح کا تصدیق نامہ وغیرہ جیسی معلومات نہیں دی گئیں۔
 
arifkarim

معطل
اس سافٹویئر میں یہ بہت بڑی کمی رہ گئی ہے کہ مترجمین کے نام،کتابوں کے نسخوں کی تفصیل، اور جامعہ اشرفیہ کی طرف سے تصحیح کا تصدیق نامہ وغیرہ جیسی معلومات نہیں دی گئیں۔

واقعی، میں‌حق نواز بھائی کو مطلع کر تا ہوں۔
 
نعمان برنی

محفلین
اس سافٹویئر میں یہ بہت بڑی کمی رہ گئی ہے کہ مترجمین کے نام،کتابوں کے نسخوں کی تفصیل، اور جامعہ اشرفیہ کی طرف سے تصحیح کا تصدیق نامہ وغیرہ جیسی معلومات نہیں دی گئیں۔

واقعتآ اگر کتبِ احادیث کے مترجمین کے نام اور ناشر و ایڈیشن کی تفصیل بھی تعارف کے سلسلے میں آ جائے تو محققین کے لئے حوالہ جات فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔ اسی طرح کتب تفسیر کے ایڈیشن و ناشر کی تفصیل بھی فراہم کردی جائے۔
 
Top