! ایزی قرآن و حدیث سافٹ وئیر کا لیٹسٹ ورژن !

ابوشامل

محفلین
کمال ہے ۔۔۔۔ لوگو ں کو اتنے زیادہ مسائل سے دوچار ہونا پڑا؟ میں نے نجانے کب گزشتہ ورژن ڈاؤنلوڈ کیا تھا، اسے ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز سیون پر بغیر کسی مسئلے کے انسٹال کر چکا ہوں۔ بہترین کام کر رہا ہے۔
البتہ میری یہ گزارش ہوگی کہ جن افراد نے یہ سافٹ ویئر بنایا ہے، آئندہ اس بات کا خیال رکھیں کہ سافٹ ویئر کو کئی آپریٹنگ سسٹمز اور کنڈیشنز میں انسٹال کر کے دیکھیں اور جب بالکل بگ فری لگے تب ریلیز کریں۔ اس طرح کے شاندار سافٹ ویئر کی شہرت بہت زیادہ بگ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے اور کون چاہے گا کہ وہ اتنا عظیم کام کرے اور محض تکنیکی مسائل کے باعث اس کی کاوش بیکار جائے۔ اللہ اس سافٹ ویئر کو بنانے والی ٹیم کو مزید ہمت عطا فرمائے اور ان تمام لوگوں کو بھی اجر عظیم دے جنہوں نے وقتا فوقتا اس سافٹ ویئر کو بہتر بنانے کے لیے اپنی آراء دیں۔
 

مفت خور

محفلین
بہت بڑی کاوش ہے ، مگر سوال یہ ہے کہ احادیث کا ترجمہ کسی خاص مسلکی معنی کیساتھ ہے یا شرعی معانی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
کتب احادیث کے مترجم صاحبان کا تعارف بھی نہیں پیش کیا گیا۔
 

ijaz1976

محفلین
بہت بڑی کاوش ہے ، مگر سوال یہ ہے کہ احادیث کا ترجمہ کسی خاص مسلکی معنی کیساتھ ہے یا شرعی معانی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
کتب احادیث کے مترجم صاحبان کا تعارف بھی نہیں پیش کیا گیا۔

مفت خور بھائی اس کا کیا مطلب ہوا کہ کسی خاص مسلکی معنی کےساتھ کیا گیا ہے، بھائی جو عربی متن کا اردو میں مطلب ہوگا وہی تو بیان کیا گیا ہوگا۔
 

ijaz1976

محفلین
میری طرف سے اس بہترین اسلامی سافٹ ویئر بنانے والوں کو پہلےتو بہت بہت مبارکباد قبول ہو اور یہ اردو سافٹ ویئرز کے میدان میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
dotnet.jpg
اوپر کچھ دوستوں نے سافٹ ویئر انسٹالیشن کے مندرجہ بالا مسئلہ کے ذکر پر تجویز کیا کہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا فلاں ورژن اَن انسٹال کرلیں یا فلاں ورژن انسٹال کرلیں تو بھائیو میں بھی ’’ملک بھائی‘‘ کے ساتھ متفق ہوں کیونکہ میرے پاس تو اس وقت جبکہ میں نے اس پروگرام کو انسٹال کیا ہے پہلے سے ہی ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5sp1, 3.0sp2, 2.0sp2, 1.1 تمام کے تمام اکٹھے انسٹال ہیں اس مسئلہ کی وجہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک نہیں بلکہ اس ڈیٹا بیس فائل کا نہ ہونا ہے: AceRedist.msi جو کہ تمام ’’Rar‘‘ فائلوں کو ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد "AQFS Software Utilities" نامی فولڈر میں موجود ہوتی ہےمیرے پاس بھی پہلے پہل سافٹ ویئر نے یہی مسئلہ دیا لیکن میں نے کوئی ڈاٹ نیٹ فریم ورک اَن انسٹال نہیں کیا بلکہ اس ڈیٹا بیس فائل کا سیٹ اپ چلا دیا اور تمام مسائل ختم۔
شکریہ
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
اس سافٹ ویئر کے ڈویلپر حضرات سے ایک گذارش ہے اگر ممکن ہوسکے تو اس میں کتب احادیث کی شرح کو بھی ایڈ کیا جائے جو کہ مستند علما ٔ کی ہوں اس سے اس سافٹ ویئر کی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا، نیز اس میں ناسخ و منسوخ احادیث کی بحث سے متعلقہ کتب بھی شامل ہونی چاہئیں کہ آنحضرتﷺ کا کونسا عمل آخری ہے تاکہ مسائل کو سمجھنے میں آسانی ہو کیونکہ میرے علم کے مطابق ایک ہی مسئلے میں بعض احادیث ایک دوسرے کے مخالف بھی معلوم ہوتی ہیں اب کیسے معلوم ہوگا کہ آپﷺ نے آخری دور میں کس طریقہ پر عمل کیا کیونکہ کچھ احادیث ایسی ہیں جو شروع اسلام کے وقت کی ہیں بعد میں وہ احکام منسوخ ہوگئے جبکہ دیگر احادیث کا حکم باقی ہے اور وہ ناسخ ہیں پہلی احادیث کی۔ اگر ایسا ممکن ہوجائے تو یہ امت مسلمہ پر ایک احسان عظیم ہوگا۔
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
اس بہترین اسلامی پروگرام کے اگلے ورژن کا انتظار ہے جس میں احادیث کی کتب کی شروحات بھی ہوں جیسا کہ قرآن مجید کی تفاسیر ہیں۔
امید ہے اس پروگرام پر اس حوالے سے ضرور کام کیا جائے گا۔
والسلام
اعجاز احمد
 

عرفان حسن

محفلین
اس میں تفسیرنمونہ کہ بھی شامل کر دیا جاتا تو بہتر ہوتا۔
مہربانی فرما کر نیااپ ڈیٹڈ لنک دیں۔ جو ٹھیک ہو
 
Top