چچا جو چیچہ وطنی کے چبارہ چوک میں چڑھتے
پہاڑی پار سے پہلے، پیارے پوچھ کر پڑھتے
خواہش آپ کی ، احرف تعدد خوب ہوجائے
لہک لاہور سے لاکرلڑائی کس طرح لڑتے

فیصل عظیم فیصل
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ابھی کچھ دن لگیں گے دید کی تکمیل ہونے میں
بنے گا چاند پورا ماہتاب آہستہ آہستہ
عدیم آہستہ آہستہ جوانی سب پر آتی ہے
مگر جاتا نہیں عہدِ شباب آہستہ آہستہ
عدیم ہاشمی
 

سیما علی

لائبریرین
ﮨﺎﺋﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺍ ﮐﺮﻭ ﮨﺎﺋﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩُﻋﺎ ﮐﺮﻭ
ﮨﺎﺋﮯ ﺟﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ہے ﮨﺎﺋﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﻮﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ
حفیظ جالندھری
 

صاد الف

محفلین
شعر غیرسنجیدہ ہے لیکن حروف/الفاظ کی تکرار ہے:

کھَڑک سنگھ کے کھَڑکنے سے کھَڑکتی ہیں کھِڑکِیاں
کھِڑکِیوں کے کھَڑکنے سے کھَڑکتا ہے کھَڑک سنگھ
 

سیما علی

لائبریرین
کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
عشق تھا اور عقیدت سے ملا کرتے تھے
پہلے ہم لوگ محبت سے ملا کرتے تھے

روز ہی سائے بلاتے تھے ہمیں اپنی طرف
روز ہم دھوپ کی شدت سے ملاکرتے تھے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھول
حسیں گلاب کے پھول، ارغواں گُلاب کے پھول
مجید امجد
 
آخری تدوین:
Top