بات یہ ہے کہ ہم لوگ کسی بھی ٹیکنالوجی کے صحیح یا غلط استعمال کیوجہ سے اس ٹیکنالوجی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔
اب ایس ایم ایس سروس تو ایک سہولت ہے ۔ اسکا غلط اور صحیح استعمال کا تعلق انسانوںپر ہے۔ اب جیسا انسان،ویسا اسکا استعمال اور سلوک ہوگا۔
یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ ہمارے ہاں اس ٹیکنالوجی کا بہت غلط استعمال ہوتاہے، مگر یہ کوئی انوکھی بات نہیں، ایسا دنیا کے تقریبا تمام ان ممالک میںہوتا ہے جہاں یہ ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم لوگو کی اپنی ذھنیت کیا ہے؟ اور جو سراسر ہماری تربیت و تعلیم کی عکاس ہوتی ہے۔ یہ ہم ہی ہیںجو کسی بھی چیز کا غلط اور صحیح استعمال کرتے ہیںاور یہی بات ظاہر کرتی ہے کہ ہم لوگ کتنے سلجھے ہوئے یا الجھے ہوئے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں، ٹیکنالوجی وغیرہ پر اعتراض کرنے سے پہلے ہمیںاپنے آپ کے بارے میںسوچنا چاہیئے کہ ہم خود کیا ہیں؟ اور اگر خود کو ٹھیک کرنا شروع کر دیں،اور پتا نہیں اور کتنے مسائل کر حل نکال لیں گے