ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو سروس بند کردی جائے گی

گرائیں

محفلین
اتنا وقت ہوتا ہے آپ کے پاس کہ بیٹھے ایس ایم ایس لکھتے رہیں۔ مجھے تو فون پر ایس ایم ایس لکھتے ہی کوفت ہوتی ہے۔ اگر کبھی کرنا ہی ہو تو کمپیوٹر سے کرتا ہوں کہ ٹائپ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

اتنا زیادہ وقت تولگتا نہیں۔ بس کچھ سیکنڈز میں میسج گیا اور آیا۔ اب تو کی پیڈ یاد ہو گیا ہے۔ :tongue:
 

زین

لائبریرین
میرا تو کچھ دوستوں‌سے ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ رہتا ہے بس انہیں‌ مزاحیہ، دوستی ، شاعری وغیرہ ایس ایم ایس کرتا رہتا ہوں ۔ دن میں20 سے 30 مسیجز کرتا ہوں کبھی کبھی کم اور کبھی زیادہ بھی ہوجاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو پھر یہی وجہ رہی ہو گی کہ حکومت نے کہا ہے کہ یہ سروس بند کر دی جائے گی۔
 

زین

لائبریرین
سب سے زیادہ ایس ایم ایس زرداری کے خلاف آتے ہیں لیکن میں یہ ایس ایم ایس فارورڈ نہیں کرتا آج بھی ایک ایس ایم آیا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو کہتا ہوں کہ ویلی قوم کو اور کوئی کام ہی نہیں۔ بس بیٹھے یہی کچھ کرتے رہو۔
 

زین

لائبریرین
اور کوئی کام کیوں‌نہیں،سارا دن کام ہی تو کرتے ہیں‌۔
اورمیں کام کے دوران ہی ایس ایم ایس کرتا ہوں‌ بلکہ بعض کام بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ہوجاتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
ابھی ایک ایس ایم ایس آیا ہے ۔

ایک شخص دوڑتا ہوا بس میں چڑھا اور زور سے چلایا

خبردار!
کوئی اپنی جگہ سے نہ ہلے
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔
قلفی والا آپ کے پاس خود آئے گا ۔

:grin:
 

مغزل

محفلین
ایک دو خبریں ہمیں بھی ارسال کردیا کیجے جناب کوئی حجاب مانع نہ ہوتو۔
 

زین

لائبریرین
آجکل کون سا ایس ایم ایس زیادہ گردش میں ہے؟


میرے پاس تو زیادہ تر"پٹھانوں" والے میسج آتے ہیں۔


ایک پٹھان دودھ والے کے پاس گیا اور کہا کہ ایک کلو بھینس کا دودھ دیجئے ۔
دکاندار : آپ کا برتن چھوٹاہے

پٹھان : اچھا تو پھر ایک کلو بکری کا دودھ دیجئے






ایک دو خبریں ہمیں بھی ارسال کردیا کیجے جناب کوئی حجاب مانع نہ ہوتو۔

حضور ، دن بھر خبریں سن سن اور دیکھ دیکھ کر آپ کا جی نہیں بھرتا :biggrin:
 
Top