شازل کچھ مسائل واقعی آ رہے ہیں اس لیے ہی قدیر نے اسے یہاں پوسٹ کیا ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں اور بتا سکیں کہ انہیں کن کن مسائل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
ایک دلچسپ قصہ یہ بھی ہوا کہ میں نے وکیپیڈیا پر جا کر ایس ایم ایف کے صفحہ پر اردو ترجمہ کا اضافہ کیا تو ناظم نے اسے دو دفعہ ہٹایا اور کہا کہ کسی ایک فورم کے اردو ترجمہ کرکے اسے سیٹ کرنے سے اسے اردو ترجمہ نہیں مان لیا جائے گا جب تک وہ ایس ایم ایف کی سائٹ پر نہ ہو۔ ایس ایم ایف کی سائٹ پر میں نے اور قدیر نے دھاگہ کھولا ہوا ہے اور اس کا ترجمہ مکمل کرکے وہاں پر اسے سند قبولیت دلوانے کی کوشش میں ہیں اس ماہ کے آخر سے پہلے۔