ایشیا کپ 2018: پاکستان بمقابلہ ہندوستان

پاکستان بمقابلہ ہندوستان: ٹاس کون سی ٹیم جیتے گی؟

  • پاکستان

    Votes: 9 81.8%
  • ہندوستان

    Votes: 2 18.2%

  • Total voters
    11
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
آج بروز 19 تاریخ، پاکستان اپنے روایتی حریف ہندوستان سے ٹکرانے جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کا یہ سب سے بڑا میچ ہوگا جس پر تمام دنیا کی نظریں ہیں اور امید ہے کے کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان، بابر اعظم اور شیعب ملک بلے بازی میں جب کہ محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان گیند بازی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
جبکہ ہندوستان کی طرف سے روہت شرما کو جلد آوٹ کرنا بہت ضروری ہوگا اسکے ساتھ شیکر دھون، رائیڈو اور مہندرا سنگھ دھونی پر بھی کڑی نظر رکھنی ہوگی۔ گیند بازی کی طرف سے ہندوستان کی ٹیم کمزور ہے جسکا پاکستانی بلے بازوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ پاکستانی بلے بازی اگر خود کوئی غلطی نہ کریں، تو ہندوستانی گیند بازوں کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسکی ایک جھلک آج کے میچ میں بھی دیکھنے کو بلی جب ہانگ کانگ جیسی کمزور اور نا تجربہ کار ٹیم نے ہندوستان کو ناکوں چنے چبوا دیے اور ایک وقت میں تو ایسا معلوم ہورہا تھا کہ ہندوستان یہ میچ 7 سے 8 وکٹوں سے ہار جائے گا۔
لہذا پاکستان کو چاہیے کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں کی خوب درگت بنائے اور 280 سے 300 رنز بنا کر ہندوستانی بلے بازوں کو پریشر میں رکھ کر گیند بازی کے ذریعے میچ جیت کر ایک بار پھر قوم کو تحفہ دے۔
آپکے خیال میں اس میچ کا نتجہ کیا ہوسکتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
اگر وزیر اعظم عمران خان میچ دیکھنے دبئی بروقت پہنچ گئے تو پاکستان جیتے گا۔ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل گئی تو انڈیا۔
 
اگر وزیر اعظم عمران خان میچ دیکھنے دبئی بروقت پہنچ گئے تو پاکستان جیتے گا۔ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل گئی تو انڈیا۔
ہا ہا ہا۔۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی۔۔۔۔ اور اگر عمران خان گیا اور پاکستان میچ ہار گیا تو پھر کیا کہیں گے آپ ؟؟؟
 
ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے دو مقابلے تو اب طے شدہ ہیں اور دونوں میں ہی بھارت کی فتح یقینی ہے۔
البتہ تیسرے اور اہم ترین معرکے یعنی فائنل میں پاکستان کچھ چمتکار کر سکتا ہے لیکن اسکے امکانات بھی شدید معدوم ہیں۔
 
ب
اگر وزیر اعظم عمران خان میچ دیکھنے دبئی بروقت پہنچ گئے تو پاکستان جیتے گا۔ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل گئی تو انڈیا۔
بھائی وزیر اعظم کے جانے سے ٹیم پر پریشر بڑھے گا۔بہتر ہے نہ ہی جائے۔
 
پاکستان کا ایک چمتکار تو آپ نے 20-20 میں ملاحظہ کر لیا ہوگا اب بھی ہوسکتا ہے یہ چمتکار کردے :)
ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے دو مقابلے تو اب طے شدہ ہیں اور دونوں میں ہی بھارت کی فتح یقینی ہے۔
البتہ تیسرے اور اہم ترین معرکے یعنی فائنل میں پاکستان کچھ چمتکار کر سکتا ہے لیکن اسکے امکانات بھی شدید معدوم ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر وزیر اعظم عمران خان میچ دیکھنے دبئی بروقت پہنچ گئے تو پاکستان جیتے گا۔ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل گئی تو انڈیا۔

میرا خیال ہے کہ کرکٹ میچ کے بجائے اُنہیں اپنی اولین ترجیحات پر توجہ دینی چاہیے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
Top