ایشیا کپ 2022

علی وقار

محفلین
مبارک ہو ہندوستانیو! تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے وغیرہ وغیرہ پاکستانیوں کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
30 اگست کو افغانستان اور بنگلہ دیش کامیچ ہے۔
31 اگست کو انڈیا اور ہانگ کانگ آمنے سامنے ہوں گے۔
یکم ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا ٹکرائیں گے۔
02 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ اپنا اپنا زور آزمائیں گے۔
3، 4، 6، 7، 8، 9 اور 11 ستمبر کے میچز کی ٹیموں کا اعلان مندرجہ بلا میچوں کا نتیجہ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ تو پاکستانی کرکٹ کا حال ہے، اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس سال کے نوجوان ہیں اور ان کو ایک ایک دو دو پرفارمنس کی بنیاد پر سپر اسٹارز بنا دیا جاتا ہے، اور پھر حرام ہے کہ ایک سپر اسٹار اپنی فٹنس اور کھیل کا خیال رکھے۔ اس ٹیم نے خاک جیتنا تھا جس کا ایک سب سے عمدہ باؤلر فٹنس کی وجہ سے باہر ہے، ایک اور ابھرتا ہوا باؤلر فٹنس کی وجہ سے نہ کھیل پایا، اور تینوں فاسٹ باؤلر جو اس اہم ترین میچ میں کھلائے وہ تینوں ہی لنگڑا رہے تھے!
 

فاخر

محفلین
مجھے کرکٹ سے کبھی دلچسپی عشق کی حد تک تھی، لیکن اب الحمد للٰہ نہیں ہے۔اگر انڈیا پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو دیکھ لیتا ہوں ۔
کل جو میچ دو دیرینہ حریفوں کے درمیان ہوا، قابل دید تھا۔ البتہ ابتدا سے پاکستانی بالنگ اٹیک کمزور تھی،شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی ؛لیکن نسیم شاہ نے اچھی بالنگ کی ،جو قابل تعریف ہے ۔ ویسے بھی مجھے شروع سے ہی نسیم شاہ سے توقعات تھیں، بیچارے نے اچھی بالنگ بھی کی۔ نسیم شاہ کو مواقع نہیں ملتے ، بصورت دیگر وہ اچھی بالنگ اٹیک کرسکتا ہے۔
بابر اعظم نے توقعات کے بر خلاف مایوس کیا، اگر بابر اعظم کم سے کم 10 اوور تک کریز پر رہتے ، تو اسکور اچھا خاصا بن سکتا تھا۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میچ کا ایک بھی اوور نہیں دیکھا ، بس دو چار بار اس کا اسکور ہی چیک کیا تھا۔ویسے بھی جب ہمسایہ ملک میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچا رکھی ہے، اس صورت میں میچ دیکھنا اور ہر شاٹ پر تالیاں پیٹنا مناسب نہیں سمجھا ۔
اللٰہ پاک سیلاب متأثرین کو غیب سے امداد فرمائے اور ان کی دُشواریوں سے بچائے آمین ۔
 

زیک

مسافر
اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس سال کے نوجوان ہیں
اس میں بھی شک ہی ہے
پھر حرام ہے کہ ایک سپر اسٹار اپنی فٹنس اور کھیل کا خیال رکھ
حیرت ہے کہ فٹنیس اور فزیکل کنڈشننگ کی اہمیت دہائیوں قبل واضح ہو چکی
 

شمشاد

لائبریرین
کرکٹ ایشیا کپ کا تیسرا میچ آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت پر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

5 اوور کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 22 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو اچھا خاصا ہرایا تھا اور آج بنگلہ دیش کو بھی بڑا ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

لگتا ہے اس دفعہ افغانستان کی ٹیم کچھ کر دکھائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش 8 اوور کے اختتام پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھا ہے اور صرف 35 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش 127 اسکور 7آؤٹ

Mahedi Hasan run out (†Rahmanullah Gurbaz/Azmatullah Omarzai) 14 (12b 2x4 0x6) SR: 116.66
 

شمشاد

لائبریرین
62 پر افغانستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔

Mohammad Nabi lbw b Mohammad Saifuddin 8 (9b 1x4 0x6) SR: 88.88
 

شمشاد

لائبریرین
افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی، جبکہ ابھی 9 گیندیں باقی تھیں۔
 
Top