ایشیا کپ 2022

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم نے اپنی روایت برقرار رکھی کہ کوئی میچ فشار خون بلند کیے بغیر نہیں جیتنا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے گیند بازوں نے افغانستان کو 129 تک محدود رکھا اور پاکستان کے گیند بازوں نے ہی اس میچ کو جیت سے ہمکنار کیا۔
افتخار 30، شاداب 36 اور آخر میں نسیم شاہ 14
 

فاخر

محفلین
نسیم شاہ گدڑی کا لعل ہے، اسے پہچانیں اور اس کی قدر کریں۔ آج نسیم شاہ نے اپنی بیٹنگ سے میرا دل جیت لیا ۔ ویل ڈن چھوٹے بھائی۔ میں نے اظہار محبت میں ڈی پی میں نسیم شاہ کی تصویر لگالی ہے۔
ایک وقت تو ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا، جب آصف علی آؤٹ ہوئے تو آخری دو بچوں نسیم -حسنین کی جوڑی میدان میں تھی۔ جب بڑے بڑے طرم اور تیس مار خان مثلاً بابر اعظم ،فخر زمان ، محمد رضوان،محمد نواز اور خوشدل شاہ وغیرہ ناکام ہوگئے تو دودھ پیتے بچے نسیم نے اس بالر کو دو چھکے لگاکر جبڑے سے جیت چھین لیا ،جس نے بابر اعظم کو پہلی بال میں آؤٹ کیا تھا۔ نسیم شاہ نے یہ ثابت کردیا کہ فضل حق فاروقی ہی پٹھان نہیں ہے، نسیم شاہ بھی پٹھان ہے۔
شاباش اور صد ہزار بار شاباش۔۔ سرحد پار سے ڈھیروں پیار ،محبت اور نیک دعائیں
اللہ نظر بد سے بچائے آمین۔
❤️❤️❣️❣️❣️
فاخر
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان اور میچ کے بعد تماشائیوں کے بیچ جو کچھ ہوا، اور اب جو کچھ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، یہ باہمی نفرتیں دیکھ کر جی اُچاٹ ہو گیا۔میچ ویسے انتہائی شاندار تھا اور افغان کرکٹرز نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔ صد شکر کہ پاکستان فاتح رہا مگر جیتنے کے زیادہ چانسز میچ کے اختتام سے ذرا قبل تک افغانیوں کے ہی تھے۔ یہ میچ نسیم شاہ کے دو چھکوں کی بدولت طویل وقت تک یاد رکھا جائے گا۔
 

فاخر

محفلین
سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، یہ باہمی نفرتیں دیکھ کر جی اُچاٹ ہو گیا۔
آپ سے متفق ہوں؛لیکن اس بدمزگی اور مزخرفات کے اصل ذمہ دارتو فرید احمد ہیں ،جنہوں نے وکٹ لینے کے بعد آصف علی کے قریب جاکر منھ چڑا کر جشن منایا اور دھکے دے کر گالیاں بھی دیں ۔ آصف علی تو آؤٹ ہوکر چپ چاپ ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے ۔ لیکن فرید احمد نے چھیڑ خانی کی اور گالیاں بھی دیں ۔ فرید احمد کو لگا کہ پنجابی بندہ پشتو میں دی گئی گالی سمجھ نہیں سکتا ہے ،یہ ان کی بھول تھی، دوسرے اینڈ پر تو لوئر دیر کا چھوکرا نسیم شاہ کھڑا تھا، جس کی مادری زبان بھی پشتو ہے، اس نے سن لیا پھر کیا تھا فضل حق جو میچ میں سب سے کامیاب بولر تھے ، انہیں کو دو چھکے مار کر چٹھی کا دودھ یا د دلا دیا ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
عبدالقادر
آپ سے متفق ہوں؛لیکن اس بدمزگی اور مزخرفات کے اصل ذمہ دارتو فرید احمد ہیں ،جنہوں نے وکٹ لینے کے بعد آصف علی کے قریب جاکر منھ چڑا کر جشن منایا اور دھکے دے کر گالیاں بھی دیں ۔ آصف علی تو آؤٹ ہوکر چپ چاپ ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے ۔ لیکن فرید احمد نے چھیڑ خانی کی اور گالیاں بھی دیں ۔ فرید احمد کو لگا کہ پنجابی بندہ پشتو میں دی گئی گالی سمجھ نہیں سکتا ہے ،یہ اس کی بھول تھی، دوسرے اینڈ پر تو لوئر دیر کا چھوکرا نسیم شاہ کھڑا تھا، جس کی مادری زبان بھی پشتو ہے، اس نے سن لیا پھر کیا تھا فضل حق جو میچ میں سب سے کامیاب بولر تھے ، انہیں کو دو چھکے مار کر چٹھی کا دودھ یا د دلا دیا ۔
فاخر بھائی ۔ کئی اور افغانی کھلاڑیوں کا رویہ پہلے بھی ادنی اخلاقی سطح کا عکاس دیکھا گیا ہے۔ خصوصا پاکستان کے ساتھ۔
سپورٹس میں سپرٹ انسان کے اخلاق کا عکس ہوتی ہے۔
ریفری نے معاملے کا نوٹس تو لیا لیکن پتہ نہیں کیا کیا۔
 

فاخر

محفلین
عبدالقادر
فاخر بھائی ۔ کئی اور افغانی کھلاڑیوں کا رویہ پہلے بھی ادنی اخلاقی سطح کا عکاس دیکھا گیا ہے۔ خصوصا پاکستان کے ساتھ۔
سپورٹس میں سپرٹ انسان کے اخلاق کا عکس ہوتی ہے۔
ریفری نے معاملے کا نوٹس تو لیا لیکن پتہ نہیں کیا کیا۔
جی آپ نے صحیح کہا۔ میں نے افغان کی پاری دیکھی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کوئی کلب میچ کھیل رہا ہے ۔ کبھی حارث رؤف بلے باز کے ساتھ مذاق کر رہا ہے، کبھی گلے لگا رہا ہے ، تو کبھی شاداب خان کیپر کے ساتھ انجوائے کر رہا ہے ۔ بعد ازاں اتنے دوستانہ سلوک کے بعد آصف علی کے ساتھ گالی گلوچ اور دھکا مکی افسوسناک ہے ۔
ہمارے اِدھر کے سوشل میڈیا کے ’’نکمے اور لُچّے‘‘ جو اپنی ٹیم کی شکست کے بعد افغانستان کی جیت کے متمنی تھے؛لیکن نسیم شاہ کی دھماکہ خیز بلے بازی کے باعث اُن کی آرزویں خاک میں مل گئیں،و ہ ٹوئٹر پر بین آصف علی کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کرکٹ ایشیا کپ کا 11واں میچ آج انڈیا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
 
Top