ایف ٹی پی کو کس طرح سکین کیا جائے

مدرس

محفلین
ایف ٹی پی کو کس طرح سکین کیا جائے
ویب سائٹ پر وائرس آگیا ہے
کیا کروں ؟:mad::confused::(
 
اگر آپ کے ویب سرور پر وائرس اسکین کی سہولت ہے تو وہاں کر سکتے ہیں ورنہ لوکل انسٹینس پر ساری فائلیں اسکین کرے سرور کو کلین کر کے دوبار اپلوڈ کر دیں۔
 

مدرس

محفلین
بھائی صا حب
تقریبا 32جی بی ڈیٹا سائٹ پر موجود ہے
اور سرور ہمارے پاس موجو دنہیں صرف ایف ٹی پی پاسورڈ کے ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں‌
کمپنی کا مطالبہ یہ ہیکہ 300ہزار روپے ادا کئے جائیں
اب کیا کریں
کیا ہر بار وائرس آنے کی صورت میں‌300 ہزار روپے اداکرنے پڑیں‌گے
 

Fari

محفلین
افسوس کہ یہ مسئلہ آجکل بہت عام ہے- اتفاق سے کوئی سات مہینے پہلے یہ مسئلہ ہماری تمام سائٹس کے ساتھ پیش آیا- اور تمام سائٹس ایک ہی سرور پہ موجود تھیں- لیکن کوئی بھی ہوسٹنگ کمپنی اپنی سیکوریٹی ٹھیک کرنے کے بجائے آپ کو اپنی سائیٹ سے خطرناک سکرپٹ نکالنے اور دوبارہ سے تمام سائٹس کو اپلوڈ کرنے کا مشورہ ہی دے گی- مجبوراً ہمیں یہی کرنا پڑا- لیکن دوبارہ اس مسئلے سے بچنے کی خاطر ہم نے تمام سائٹس ایک نئے سرور پہ منتقل کر دیں-لیکن قسمت۔۔۔ پچھلے ہفتے بالکل یہی مسئلہ اس سرور پہ بھی آگیا-:hypnotized:
لیکن ہوسٹنگ کمپنی والوں کا مشورہ وہی ہے جو پچھلی والی کمپنی نے دیا تھا-
ویب سائٹس پہ وائرس اٹیک کی بہت سی قسمیں ہیں- جن کی مکمل انفارمیشن یہاں سے مل سکتی ہے- یہ سائیٹ گوگل اور موزیلا کی پارٹنر کمپنی ہے- یہاں سے اپ کو بہت مفید معلومات مل سکتی ہیں-
مگر ایف ٹی پی پہ سکین کا کچھ کہا نہیں جا سکتا- البتہ مختلف ایف ٹی پی پہ سیکوریٹی کی آپشنز کو بھی مدنظر رکھیں-
 

مدرس

محفلین
شکریہ محترمہ فری صا حبہ
کیا ایف ٹی پی ۔پر وائرس کا پھیل جانا ممکن ہے ؟
 

Fari

محفلین
جی بالکل کیونکہ وائرس تو وائرس ہے- :)
ہماری سائیٹس کے ساتھ یہ ہوا ہے کہ JS کی فائلوں میں اٹیکر نے وہ کوڈ ڈال دیا تھا جس کی وجہ سے ایک سکرپٹ html فائلوں میں ہر بار لوڈ‌ہو جاتا تھا جن میں Malware Infected Sites کی یو آر ایلز شامل ہوتی تھیں- اور یہ سب دریافت کرنے کے بعد ہی مسئلے کی جڑ یعنی اصل خطرناک کو ڈ پکڑا گیا -
 

مدرس

محفلین
یعنی js سے اگر خطرناک کوڈ کو ختم کردیا جائے تو وائرس کا ختم ہو جا نا ممکن ہے !
 

Fari

محفلین
اگر وائرس صرف اس کوڈ کی وجہ سے آرہا ہے تو ممکن ہے- لیکن اگر وائرس آنے کی وجہ کچھ اور ہے تو بھر اس کا حل تلاشنا پڑے گا-
 

مدرس

محفلین
حمہ کرنے والا کس بنیاد پر حملہ کرتا ہے
کیا اس کو پاس ورڈ مل جاتا ہے یا کو ئی اور کمزوری تلاش کرتا ہے اور وہ کمزوری کی ہو سکتی ہے
کیو نکہ پاس ورڈ مل جانے کی صورت میں‌تو پوری ویب سائٹ ہی تباہ ہو جائے
 

Fari

محفلین
اس کی مختلف صورتیں ہیں- جن کی تفصیل آپ ہیاں دیکھیں- کیونکہ اردو میں ٹائپ کرنے میں کافی وقت لگ جائے گا- آپ یہاں دی گئی تفصیلات کی زریعے اپنی سائٹس میں موجود وائرس کی قسم کا پتا لگائیں اوربھر اس کے لیئے بتائے گئے طریقے پر عمل کریں-
 
Top