افسوس کہ یہ مسئلہ آجکل بہت عام ہے- اتفاق سے کوئی سات مہینے پہلے یہ مسئلہ ہماری تمام سائٹس کے ساتھ پیش آیا- اور تمام سائٹس ایک ہی سرور پہ موجود تھیں- لیکن کوئی بھی ہوسٹنگ کمپنی اپنی سیکوریٹی ٹھیک کرنے کے بجائے آپ کو اپنی سائیٹ سے خطرناک سکرپٹ نکالنے اور دوبارہ سے تمام سائٹس کو اپلوڈ کرنے کا مشورہ ہی دے گی- مجبوراً ہمیں یہی کرنا پڑا- لیکن دوبارہ اس مسئلے سے بچنے کی خاطر ہم نے تمام سائٹس ایک نئے سرور پہ منتقل کر دیں-لیکن قسمت۔۔۔ پچھلے ہفتے بالکل یہی مسئلہ اس سرور پہ بھی آگیا-
لیکن ہوسٹنگ کمپنی والوں کا مشورہ وہی ہے جو پچھلی والی کمپنی نے دیا تھا-
ویب سائٹس پہ وائرس اٹیک کی بہت سی قسمیں ہیں- جن کی مکمل انفارمیشن
یہاں سے مل سکتی ہے- یہ سائیٹ گوگل اور موزیلا کی پارٹنر کمپنی ہے- یہاں سے اپ کو بہت مفید معلومات مل سکتی ہیں-
مگر ایف ٹی پی پہ سکین کا کچھ کہا نہیں جا سکتا- البتہ مختلف ایف ٹی پی پہ سیکوریٹی کی آپشنز کو بھی مدنظر رکھیں-