ایف پی ایس سی کا حالیہ لیکچرار امتحان

ایف پی ایس سی کے ایک حالیہ لیکچرار ٹیسٹ کے کچھ سوالات:
غالب نے زندگی میں کتنے قصائد لکھے ؟
مخزن المحاورات کس نے لکھی ؟​
مظلوم اقبال کس کی تصنیف ہے ؟
علامہ اقبال نے کس خاتون کو اپنے بچوں کی آیا مقرر کیا ؟
اس عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا ۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے ؟
غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟
حزن انسان، اتفاقات، ایک رات ۔۔۔ یہ نظمیں کس شاعر کی ہیں ؟
مجاز لکھنوی کا تعلق کس دبستان سے تھا ؟ رومانوی، ترقی پسند، وغیرہ ؟
شاہد دہلوی کی تصیف دل کی بپتا کا تعلق کس صنف سے ہے ؟
اردو مرثیہ اور مرثیہ نگار کس کی تصنیف ہے ؟
مجموعہ نثر غالب اردو کس نے مرتب کی ؟
بلوا بننا سے کیا مراد ہے ؟
دستوری کا ٹکا سے کیا مراد ہے ؟
تحمیل سے کیا مراد ہے ؟ اس کا مترادف ؟
پٹی دار سے کیا مراد ہے ؟
حروفِ معجمہ کونسے ہوتے ہیں ؟
ٹ ڈ کونسے حروف ہیں ؟ (دانتی، بالا دانتی وغیرہ)
ذ کا تعلق کس زبان سے ہے ؟
ص کا تعلق کس زبان سے ہے ؟
مہاراشٹر اور اردو کا تعلق کس محقق نے بیان کیا ؟
نئے اور پرانے چراغ کس کی کتاب ہے ؟
میرے ہمدم میرے دوست نظم کس کی ہے ؟
اسرار خودی کا انگلش میں منظوم ترجمہ کس نے کیا ؟
میری مینائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ذرا سی تھی باقی ۔ مصرع مکمل کیجیے
خفتگانِ خاک سے استفسار علامہ اقبال کے کونسے مجموعے میں ہے ؟
واسواخت کا لفظی مطلب ؟
اجتہاد کے بارے میں نظم اقبال کے کس مجموعے میں ہے ؟
طبقات شعرائے ہند کس کی تصنیف ہے ؟
امید ِ حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے ۔ یہ شعر کس کا ہے ؟
47 لطائفِ غالب کس نے اکٹھے کر کے شائع کیے ؟
کشاکش ہائے ہستی سے۔۔۔۔ کس کا شعر ہے ؟
غالب: نظر اور نظارہ کس کی کتاب ہے ؟
نسرین نوش کا کردار اردو میں کس نے متعارف کروایا ؟
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی کون تھا ؟
اردو زبان قواعد کی روسے کس زبان سے یکسر مختلف ہے ؟ (پنجابی، ہندی، فارسی، عربی، برج بھاشا)
شعری لسانیات کس کی کتاب ہے ؟
حیلے رزق بہانے۔۔۔۔۔۔۔ مکمل کیجیے
کیفیہ کس کی کتاب ہے؟
دست گیر ہونا سے کیا مراد ہے ؟
ایک سوال ہائے حطی اور ہائے ھوز کے بارے میں تھا کہ "ح" ان میں سے کس سے تعلق رکھتا ہے۔
(بشکریہ ایک دوست)​
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
بے چارے امیدواروں پر ایسا پرچہ تو کوئی ماہر محقق اور ادیب ہی کاٹ سکتا تھا!!! :atwitsend:

کافی مشکل سوال ہیں، بائی دی وے! :unsure:
 
آخری تدوین:
بے چارے امیدواروں پر ایسا پرچہ تو کوئی ماہر محقق اور ادیب ہی کاٹ سکتا تھا!!! :atwitsend:

کافی مشکل سوال ہیں، بائی دے وے! :unsure:
درست کہا آپ نے۔ ویسے میرے خیال میں اس میں سے چند کے جوابات یہ ہیں :

غالب نے زندگی میں کتنے قصائد لکھے ؟ غالب کے قصائد 11ؔ ہیں۔
مخزن المحاورات کس نے لکھی ؟​
مخزن المحاورات شمس الرحمن فاروقی کی ہے۔
مظلوم اقبال کس کی تصنیف ہے ؟
مظلومِ اقبال زندگی میں کبھی دیکھی نہ پڑھی۔ ایسا ایک کالم ضرور آیا تھا ایک بار جاوید چودھری کا۔ اگر کسی دوست نے یہ کتاب دیکھی پڑھی ہوتو معلومات میں ضرور اضافہ کرے۔
علامہ اقبال نے کس خاتون کو اپنے بچوں کی آیا مقرر کیا ؟
ایما ویگاسٹ کا نام اس حوالے سے کچھ سنا سنا ہے لیکن درست معلوم نہیں
اس عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا ۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے ؟ یہ حالی کا معروف شعر ہے۔
غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟ یہ معلوم نہیں۔ ویسے میں نے حالی کے مولانا امتیاز احمد عرشی وغیرہ کے نسخہ جات دیکھے ہیں۔
حزن انسان، اتفاقات، ایک رات ۔۔۔ یہ نظمیں کس شاعر کی ہیں ؟ یہ مجید امجد کی غیر معروف نظمیں ہیں۔ بہر حال انھی کی ہیں۔
مجاز لکھنوی کا تعلق کس دبستان سے تھا ؟ رومانوی، ترقی پسند، وغیرہ ؟ پہلا خیال رومانوی کا آیا تھا لیکن تھوڑا غور کر نے پر ترقی پسند تحریک ہی درست لگا۔
شاہد دہلوی کی تصیف دل کی بپتا کا تعلق کس صنف سے ہے ؟ دل کی بپتا اور دہلی مرحوم کا تعلق ویسے تو تاریخ سے ہے۔ دل کی بپتا کا نہایت سرسری مطالعہ کیا تھا ایک بار۔ اب لگتا ہے کہ اس کا تعلق سوانح سے ہو شاید۔
اردو مرثیہ اور مرثیہ نگار کس کی تصنیف ہے ؟ معلوم نہیں۔
مجموعہ نثر غالب اردو کس نے مرتب کی ؟ معلوم نہیں ۔
بلوا بننا سے کیا مراد ہے ؟ اس سے متعلق مختلف آرا ہیں۔ دوست نے جو آپشنز بتائی ان کے مطابق بھڑک اٹھنا درست اور قریب ترین تھا۔
دستوری کا ٹکا سے کیا مراد ہے ؟ ایک بار نمازی کا ٹکا پڑھا تھا جس کا مطلب سزا ملنا تھا ۔ دستوری کا ٹکا اگر اسی مفہوم میں لیا جائے تو حکومت کی جانب سے یا قانون کی روسے سزا ملنا ہوسکتا ہے لیکن اس کے الٹ بھی ہوسکتا ہے جیسے حکومت کی جانب سے کوئی انعام ملنا۔ ویسے اس کے لیے دوبارہ سے کتاب دیکھنی ہوگی تبھی درست معلوم ہوگا۔
تحمیل سے کیا مراد ہے ؟ اس کا مترادف ؟ نفاذ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
پٹی دار سے کیا مراد ہے ؟ زمین دار، جاگیردار کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔
حروفِ معجمہ کونسے ہوتے ہیں ؟
ٹ ڈ کونسے حروف ہیں ؟ (دانتی، بالا دانتی وغیرہ) یہ یقینا بالا دانتی ہے۔
ذ کا تعلق کس زبان سے ہے ؟ عربی سے۔
ص کا تعلق کس زبان سے ہے ؟ یہ بھی عربی سے ہے۔
مہاراشٹر اور اردو کا تعلق کس محقق نے بیان کیا ؟ ڈاکٹر سہیل کا نظریہ ہے یہ۔
نئے اور پرانے چراغ کس کی کتاب ہے ؟ یہ آل احمد سرور کی کتاب ہے۔
میرے ہمدم میرے دوست نظم کس کی ہے ؟ یہ فیض کی نظم ہے۔
اسرار خودی کا انگلش میں منظوم ترجمہ کس نے کیا ؟ پروفیسر نکلسن نے اقبالیات پر کام کیا ہے یقینا یہی درست جواب ہوگا۔
میری مینائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ذرا سی تھی باقی ۔ مصرع مکمل کیجیے مینائے غزل میں۔۔۔اقبال کا شعر ہے۔
خفتگانِ خاک سے استفسار علامہ اقبال کے کونسے مجموعے میں ہے ؟ پہلا خیال ارمغانِ حجاز کا آیا تھا۔ کلیات کھولا تو بانگِ درا سے تعلق ملا۔
واسواخت کا لفظی مطلب ؟ روگردانی کرنا۔
اجتہاد کے بارے میں نظم اقبال کے کس مجموعے میں ہے ؟ معلوم نہیں۔
طبقات شعرائے ہند کس کی تصنیف ہے ؟ یہ مولوی کریم الدین کا تذکرہ ہے۔
امید ِ حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے ۔ یہ شعر کس کا ہے ؟ اقبال
47 لطائفِ غالب کس نے اکٹھے کر کے شائع کیے ؟ ایک ہندو مصنف تھے نام یاد نہیں، آپشنز سامنے ہوں تو فوراً جواب حاضر ہوگا۔
کشاکش ہائے ہستی سے۔۔۔۔ کس کا شعر ہے ؟ یہ غالب مرحوم کا۔
غالب: نظر اور نظارہ کس کی کتاب ہے ؟ ڈاکٹر حنیف فوق کی
نسرین نوش کا کردار اردو میں کس نے متعارف کروایا ؟ سجاد حیدر یلدرم کا کام تھا یہ۔ جہاں تک پڑھا تھا کہ یہ کردار انھوں نے ترکی کے افسانوں کے تراجم میں پیش کیا تھااور اس کردار کا حلیہ بھی عین ترکی تھا۔ بعد میں اس پر بڑی بحث چلی تھی کہ یہ ترجمہ شدہ افسانے نہیں بلکہ ان کےاپنے ہیں لیکن وہ شاید ایسے کرداروں کو پیش کرتے ہوئے کسی جھجک کا شکار تھے اس لیے ترکی کا نام لے دیا۔
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی کون تھا ؟
اردو زبان قواعد کی روسے کس زبان سے یکسر مختلف ہے ؟ (پنجابی، ہندی، فارسی، عربی، برج بھاشا) برج بھاشا شاید۔
شعری لسانیات کس کی کتاب ہے ؟ انیس ناگی
حیلے رزق بہانے۔۔۔۔۔۔۔ مکمل کیجیے بہانے موت
کیفیہ کس کی کتاب ہے؟ نا معلوم
دست گیر ہونا سے کیا مراد ہے ؟ ویسے تو دست گیر مدد گار کے معانی میں ہے۔ دست گیری کرنا اور دست گیر ہونے میں فرق ہے۔ آپشنز سامنے نہیں ورنہ درست کا تعین آسان ہوتا۔ایک بار اسے گرفتار ہونے کے حوالے سے بھی پڑھا تھا۔ :)
"ح" ہائے حطی ہے۔ ہائے ھوز "ھ"​
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل

دست گیر ہونا سے کیا مراد ہے ؟ ویسے تو دست گیر مدد گار کے معانی میں ہے۔ دست گیری کرنا اور دست گیر ہونے میں فرق ہے۔ آپشنز سامنے نہیں ورنہ درست کا تعین آسان ہوتا۔ایک بار اسے گرفتار ہونے کے حوالے سے بھی پڑھا تھا۔
"ح" ہائے حطی ہے۔ ہائے ھوز "ھ"​
اچھی کوشش ہے۔ لیکن یہ تو تب ممکن ہے جب 4G Enabled اسمارٹ فون ہاتھ میں ہو۔ :)
 
میرے خیال میں پی پی ایس سی کے اردو لیکچرار امتحانات ایف پی ایس سی بہتر ہوتےہیں۔13 تاریخ کو ہونے والے پیپر میں ایک اور دوست کے مطابق 50 سوالات صرف کتابوں کے مصنفین کے حوالے سے ہی تھے ۔ گزشتہ امتحانات میں ایک پرچہ ایسا بھی دیکھا تھا جس میں یہی سلوک ادبا کی تواریخِ پیدائش و اموات پوچھ کر کیا گیا تھا :)
 
ظل عرش

محفلین
ایف پی ایس سی کے ایک حالیہ لیکچرار ٹیسٹ کے کچھ سوالات:
غالب نے زندگی میں کتنے قصائد لکھے ؟
مخزن المحاورات کس نے لکھی ؟​
مظلوم اقبال کس کی تصنیف ہے ؟
علامہ اقبال نے کس خاتون کو اپنے بچوں کی آیا مقرر کیا ؟
اس عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا ۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے ؟
غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟
حزن انسان، اتفاقات، ایک رات ۔۔۔ یہ نظمیں کس شاعر کی ہیں ؟
مجاز لکھنوی کا تعلق کس دبستان سے تھا ؟ رومانوی، ترقی پسند، وغیرہ ؟
شاہد دہلوی کی تصیف دل کی بپتا کا تعلق کس صنف سے ہے ؟
اردو مرثیہ اور مرثیہ نگار کس کی تصنیف ہے ؟
مجموعہ نثر غالب اردو کس نے مرتب کی ؟
بلوا بننا سے کیا مراد ہے ؟
دستوری کا ٹکا سے کیا مراد ہے ؟
تحمیل سے کیا مراد ہے ؟ اس کا مترادف ؟
پٹی دار سے کیا مراد ہے ؟
حروفِ معجمہ کونسے ہوتے ہیں ؟
ٹ ڈ کونسے حروف ہیں ؟ (دانتی، بالا دانتی وغیرہ)
ذ کا تعلق کس زبان سے ہے ؟
ص کا تعلق کس زبان سے ہے ؟
مہاراشٹر اور اردو کا تعلق کس محقق نے بیان کیا ؟
نئے اور پرانے چراغ کس کی کتاب ہے ؟
میرے ہمدم میرے دوست نظم کس کی ہے ؟
اسرار خودی کا انگلش میں منظوم ترجمہ کس نے کیا ؟
میری مینائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ذرا سی تھی باقی ۔ مصرع مکمل کیجیے
خفتگانِ خاک سے استفسار علامہ اقبال کے کونسے مجموعے میں ہے ؟
واسواخت کا لفظی مطلب ؟
اجتہاد کے بارے میں نظم اقبال کے کس مجموعے میں ہے ؟
طبقات شعرائے ہند کس کی تصنیف ہے ؟
امید ِ حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے ۔ یہ شعر کس کا ہے ؟
47 لطائفِ غالب کس نے اکٹھے کر کے شائع کیے ؟
کشاکش ہائے ہستی سے۔۔۔۔ کس کا شعر ہے ؟
غالب: نظر اور نظارہ کس کی کتاب ہے ؟
نسرین نوش کا کردار اردو میں کس نے متعارف کروایا ؟
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی کون تھا ؟
اردو زبان قواعد کی روسے کس زبان سے یکسر مختلف ہے ؟ (پنجابی، ہندی، فارسی، عربی، برج بھاشا)
شعری لسانیات کس کی کتاب ہے ؟
حیلے رزق بہانے۔۔۔۔۔۔۔ مکمل کیجیے
کیفیہ کس کی کتاب ہے؟
دست گیر ہونا سے کیا مراد ہے ؟
ایک سوال ہائے حطی اور ہائے ھوز کے بارے میں تھا کہ "ح" ان میں سے کس سے تعلق رکھتا ہے۔
(بشکریہ ایک دوست)​
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میری ناقص رائے کے مطابق، اگر تو یہ مکمل ٹیسٹ ہے پھر تو تجزیہ بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے. لیکن اگر یہ راقم کے دوست کو یاد رہ جانے والے سوالات ہیں تو پھر کوئی حتمی رائے دینا مشکل ہو گا. جتنے سوالات درج ہیں، ان میں سے 66% سے زائد امیدواروں کی یادداشت کو target کر رہے ہیں. ..ایسا محسوس ہو ریا ہے کہ Competence کو بہت زیادہ فوقیت نہیں دی گئی یادداشت کے مقابلے میں. لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ اس لیے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ٹیسٹ کے objectives بہرحال test designers ہی بتا سکتے ہیں. لیکن یہ ضرور ہے کہ یادداشت پر base کرنے والے ٹیسٹ میں reliability and validity کے مسائل زیادہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے.
یہ میرا ناقص تجزیہ ہے.
 
فرقان احمد

محفلین
جن سوالات کے جوابات آپ کے حافظے میں نہ تھے، ان کے جواب یہ رہے!

مظلوم اقبال کس کی تصنیف ہے ؟
شیخ اعجاز احمد (فرزند شیخ عطا محمد)

غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟
غالباََ سبد چین

اردو مرثیہ اور مرثیہ نگار کس کی تصنیف ہے ؟
شبیہ الحسن

مجموعہ نثر غالب اردو کس نے مرتب کی ؟
خلیل الرحمٰن داؤدی
حروفِ معجمہ کونسے ہوتے ہیں ؟
نقطے والے حروف
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی کون تھا ؟
امیر خسرو
کیفیہ کس کی کتاب ہے؟
پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی

یہ وہ جواب ہیں جن میں سے ایک آدھ ہمارے اور زیادہ تر گوگل میاں کے حافظے میں محفوظ تھے!!!
 
بھائیو، فقیر بھی اپنی بھیرویں الاپتا ہے۔ اکثر سوالات کے جوابات تو مل ہی چکے ہیں مگر جن باتوں پر میری انگلیوں میں کھجلی ہو رہی ہے وہ ذیل میں مع معروضات کے پیش کی جاتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان سے کسی کا بھلا نہ ہو مگر اپنا کلیجہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔
غالب نے زندگی میں کتنے قصائد لکھے ؟
غالب نے زندگی میں کتنے قصائد لکھے ؟ غالب کے قصائد 11ؔ ہیں۔
اردو قصاید ہی شاید ۱۱ سے زیادہ نکل آئیں۔ جبکہ قصیدہ گوئی کے لیے غالبؔ نے اپنا تمام تر زور فارسی میں صرف کیا ہے۔ اصل تعداد البتہ مجھے بھی معلوم نہیں نہ اس وقت کھنگالنے کی تاب ہے۔
غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟
غالب کا نایاب مجموعہ کلام جو 21 برس کی عمر میں انھوں نے ترتیب دیا کونسا تھا ؟ یہ معلوم نہیں۔ ویسے میں نے حالی کے مولانا امتیاز احمد عرشی وغیرہ کے نسخہ جات دیکھے ہیں۔
عرشی صاحب محض مرتبین میں شمار ہوتے ہیں۔ سبدِ چین فارسی کلام کا چھپنے سے رہ جانے والا حصہ تھا۔
کلامِ غالبؔ کا نایاب مجموعہ جس نے دھوم مچا دی تھی دراصل نسخۂِ حمیدیہ کو ہونا چاہیے۔ یہ انتہائی مشہور نسخہ غالبؔ کے ان اشعار پر مشتمل ہے جن کی بابت انھوں نے فرمایا تھا، "جب تمیز آئی تو اس دیوان کو دور کیا۔"
واسواخت کا لفظی مطلب ؟
واسواخت کا لفظی مطلب ؟ روگردانی کرنا۔
بھائی، یہ لفظ واسوخت ہے۔ واسواخت نہیں۔ اصطلاح میں اس نظم کو کہتے ہیں جس میں محبوب کو جلی کٹی سنائی گئی ہوں۔ جو لفظی معنیٰ آپ نے بیان کیا ہے وہ مجھے درست معلوم نہیں ہوتا۔ اس کا مادہ سوخت ہے اور وا بطور سابقہ کے ملحق ہے۔ آخری جلن، بھڑاس یا اس قسم کا کچھ لغوی مفہوم ہونا چاہیے۔
ایما ویگاسٹ کا نام اس حوالے سے کچھ سنا سنا ہے لیکن درست معلوم نہیں
ایما وہیگے ناست اقبالؒ کی جرمن استانی تھیں۔ ان سے ملنے کو بچے تو ایک طرف، خود اقبالؒ ہندوستان لوٹ کر ترستے رہے۔ موصوفہ عطیہ فیضی اور امیر بائی کے ساتھ ان خوش قسمت خواتین میں شمار ہوتی ہیں جن کے لیے حکیم الامت کا دل دھڑکا۔
اقبالؒ کے بچوں کی آیا بھی غالباً اسی رومان کی یادگار میں کوئی جرمن خاتون ہی تھیں۔ نام مجھے یاد نہیں۔ معاندین نے شاعرِ مشرق کے بچوں کے لیے مغربی آیا رکھنے پر طعن و تعریض بھی کافی کر رکھی ہے۔
اجتہاد کے بارے میں نظم اقبال کے کس مجموعے میں ہے ؟ معلوم نہیں۔
ضربِ کلیم کی مشہور نظم ہے۔ اس کا یہ مصرع تو ضرب المثل بن چکا ہے:
خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں​
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی کون تھا ؟
غالباً یہ جواب ڈاکٹر انور سدید کی "اردو ادب کی تحریکیں" سے ماخوذ ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ خسروؔ کسی تحریک کے بانی نہیں تھے۔ ان کے ساتھ یا اتباع میں شاید ہی کوئی چلا ہو۔ تحریک ایسی نہیں ہوتی۔
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی ولیؔ دکنی کو قرار دیا جانا چاہیے یا شاہ حاتمؔ کو۔ ولیؔ نے ریختہ میں شعرگوئی کو فارسی کے غلبے کے عہد میں رواج دیا اور دودمانِ تیموریہ کے دارالخلافت دہلی تک کے شعرا ان کے پیچھے چل پڑے۔ یہ البتہ محض ایک لہر تھی جو ہندوستان کے ادبیات میں از خود پیدا ہو گئی تھی۔ اگر باقاعدہ اور منظم تحریک دیکھی جائے تو اصلاحِ زبان کی تحریک پہلی ہونی چاہیے جس کے بانی شاہ حاتمؔ نے "دیوانِ زادہ" کے دیباچے میں بڑے اہتمام کے ساتھ ایک منضبط منشور پیش کیا۔ اس منشور کے اکثر نکات کی اتباع مرزا مظہر جانجاناںؔ سے لے کر میرؔ تک سب نے کی۔
---
جہاں تک کتابوں کے مصنفین، ان کے سنینِ پیدائش و وفات، ولدیت و شجرۂِ نسب، بیگمات، ذریت، کتب کی تاریخ ہائے تصنیف و طباعت، حتیٰ کہ ناشر اور مطبع وغیرہ کا تعلق ہے تو خدا کی مار ان امتحان سازوں پر۔ ایسے پرچے دانستہ مجھ ایسوں کو فیل کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں!
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میری ناقص رائے کے مطابق، اگر تو یہ مکمل ٹیسٹ ہے پھر تو تجزیہ بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے. لیکن اگر یہ راقم کے دوست کو یاد رہ جانے والے سوالات ہیں تو پھر کوئی حتمی رائے دینا مشکل ہو گا. جتنے سوالات درج ہیں، ان میں سے 66% سے زائد امیدواروں کی یادداشت کو target کر رہے ہیں. ..ایسا محسوس ہو ریا ہے کہ Competence کو بہت زیادہ فوقیت نہیں دی گئی یادداشت کے مقابلے میں. لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ اس لیے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ٹیسٹ کے objectives بہرحال test designers ہی بتا سکتے ہیں. لیکن یہ ضرور ہے کہ یادداشت پر base کرنے والے ٹیسٹ میں reliability and validity کے مسائل زیادہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے.
یہ میرا ناقص تجزیہ ہے.
اگر یہ ناقص ہے تو آپ کا کامل تجزیہ کیا بلا ہو گا؟
مذاق برطرف، آپ بالکل درست فرما رہی ہیں۔ ضرورت صرف اس کی بات کی ہے کہ آپ جامعہ کے ماحول سے باہر ہونے والے امتحانات کو ایک نظر دیکھیں۔ میرے گزشتہ دو اڑھائی ماہ مختلف امتحانات میں گزرے ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ عبرت کا اس سے اچھا موقع آج تک ہاتھ نہیں آیا۔ یعنی سوالات کا مقصد اکثر محض یہی پتا چلانا ہوتا ہے کہ امیدوار شاہد آفریدی کی طرح ٹلے کتنے لگا سکتا ہے۔ پھر مجھے یہ دیکھ دیکھ کر بھی جھرجھریاں آتی رہی ہیں کہ پرچہ ترتیب دینے والے شاید سوال پوچھنا بھی نہیں جانتے۔ ملاحظہ ہو سرگودھا یونیورسٹی کے حالیہ امتحان میں ایم اے اردو کی سطح کا ایک معروضی سوال:
خواجہ سگ پرست بھائیوں کو کتے کا جوٹھا کیوں کھلاتا تھا؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ جوٹھا کوئی لفظ نہیں۔ اردو میں کھانا جھوٹا ہوتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ سہوِ کاتب یعنی ٹائپو قسم کی چیز ہے تو بھی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ پرچہ بنانے والے، اس پر نظر ثانی کرنے والے اور اس کو جاری کرنے والے علما خودکشی کر لیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ خواجہ صاحب اور ان کے بھائیوں کے اس خانگی معاملے کا ادب فہمی سے کوئی تعلق میری سمجھ میں نہیں آیا سوائے اس کے کہ یہ قصہ چہار درویش میں مذکور ہے۔
ایک اور سوال اسی پرچے سے ملاحظہ ہو:
پریم چند کی نظر میں اکبر حج کون سا ہے؟
فاضل ممتحن نے یہ سوال منشی پریم چند کے افسانے "حجِ اکبر" سے اخذ کیا ہے۔ مگر موصوف کا مبلغ علم اتنا ہے کہ "اکبر حج" لکھتے ہوئے ان کا قلم کانپا تک نہیں۔ ایک فارسی ترکیب کو اردو میں اس بھونڈے طریقے سے ایم اے کے پرچے میں لائے ہیں کہ نہ عوام ایسے بولتے ہیں نہ فصحا۔ اندھیر ہے اندھیر!
زیادہ بڑا اندھیر یہ ہے کہ میں نے یہ امتحان دیا ہے۔ اگر اللہ نے مدد نہ فرمائی تو ممتحنوں کے ہاتھوں میرا ذلیل ہونا یقینی ہے۔ لہٰذا احباب سے دعا کی التجا ہے۔
 
آخری تدوین:
ابھی دیکھا ہے تو کچھ اور باتیں بھی کرنے کو جی چاہ رہا ہے۔ بجلی جانے کا یہ نتیجہ تو ہوتا ہے۔ بندہ فارغ بیٹھا کسی نہ کسی میں کیڑے نکالتا رہتا ہے!
اس عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا ۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے ؟
اس عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا ۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے ؟ یہ حالی کا معروف شعر ہے۔
اے عشق تو نے اکثر۔۔۔
میری مینائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ذرا سی تھی باقی ۔ مصرع مکمل کیجیے
میری مینائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ذرا سی تھی باقی ۔ مصرع مکمل کیجیے مینائے غزل میں۔۔۔اقبال کا شعر ہے۔
میری مینائے غزل میں تھی ذرا سی باقی!
کشاکش ہائے ہستی سے۔۔۔۔ کس کا شعر ہے ؟ یہ غالب مرحوم کا۔
پورا شعر بتائیے ذرا۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے یہ ترکیب مرزا نوشہ کے اردو کلام میں کہیں دیکھی ہو۔
اردو زبان قواعد کی روسے کس زبان سے یکسر مختلف ہے ؟ (پنجابی، ہندی، فارسی، عربی، برج بھاشا) برج بھاشا شاید
برج بھاکا تو اردو کی ماؤں میں شمار ہوتی ہے، بھائی۔ قواعد کے اعتبار سے اردو سب سے زیادہ مختلف عربی سے ہے۔
دست گیر ہونا سے کیا مراد ہے ؟ ویسے تو دست گیر مدد گار کے معانی میں ہے۔ دست گیری کرنا اور دست گیر ہونے میں فرق ہے۔ آپشنز سامنے نہیں ورنہ درست کا تعین آسان ہوتا۔ایک بار اسے گرفتار ہونے کے حوالے سے بھی پڑھا تھا۔
دست گیر مدد گار ہی ہوتا ہے۔ مدد گار ہونا مراد ہو گا۔ گو کہ خاصا احمقانہ سوال معلوم ہوتا ہے۔ ویسا ہی جیسوں کا حوالہ میں نے اوپر دیا ہے۔
گرفتاری سے اس کا تعلق کوئی نہیں۔ آپ شاید دار و گیر پر بھولتے ہیں۔ اس کے معانی پکڑ دھکڑ کے ہیں۔
"ح" ہائے حطی ہے۔ ہائے ھوز "ھ"
ہائے حطی تو یہی ہے جو خود حطی میں وارد ہوئی ہے مگر ایک نکتہ اور عرض کرنا چاہتا ہوں۔ ہائے ہوز عربی اور فارسی میں ھ اور ہ دونوں طرح لکھی جاتی ہے۔ مگر اردو میں اس کا اطلاق صرف ہ پر ہوتا ہے۔ دو چشمی ھ کو اردو میں ہائے ہوز نہیں ہائے مخلوط کہا جاتا ہے اور اس کا جواز ہندی آوازوں از قسم بھ، تھ، چھ وغیرہ کے املا میں ہے۔ باقی جگہوں پر اس کا لکھنا ظلم ہے۔
 
عاطف ملک

محفلین
متفق۔۔۔۔۔۔۔میرے ایک دوست نے گزشتہ امتحانات کا ایک سوال مجھ سے پوچھا کہ فلاں کتاب کا تیسرا ایڈیشن کب شائع ہوا تھا؟؟؟:atwitsend:
اور یہ سوال ڈاکٹر آف ہومیوپیتھک میڈیسن کی فزیالوجی کے امتحانات کا حصہ تھا۔اللہ ہی جانتا ہے کہ اس سوال سے امراض کی تشخیص یا علاج میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
زیادہ بڑا اندھیر یہ ہے کہ میں نے یہ امتحان دیا ہے۔ اگر اللہ نے مدد نہ فرمائی تو ممتحنوں کے ہاتھوں میرا ذلیل ہونا یقینی ہے۔ لہٰذا احباب سے دعا کی التجا ہے۔
اللہ آپ کو کامیابی عطا کرے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
پورا شعر بتائیے ذرا۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے یہ ترکیب مرزا نوشہ کے اردو کلام میں کہیں دیکھی ہو۔

مرزا نوشہ کی وہ غزل جو محترم راحیل فاروق کی دست برد سے محفوظ رہی۔۔۔!!!

جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی
نمک پاشِ خراشِ دل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لذت زندگانی کی

کشاکش‌ ہائے ہستی سے کرے کیا سعیِ آزادی
ہوئی زنجیر، موجِ آب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرصت روانی کی

پس از مردن بھی دیوانہ زیارت گاہ طفلاں ہے
شرارِ سنگ نے تربت پہ میری گل فشانی کی

نہ کھینچ اے دستِ سعیِ نارسا زلفِ تمنّا کو
پریشاں تر ہے موئے خامہ سے تدبیر مانیؔ کی

کماں ہم بھی رگ و پے رکھتے ہیں، انصاف بہتر ہے
نہ کھینچے طاقتِ خمیازہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تہمت ناتوانی کی
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
علامہ اقبال نے کس خاتون کو اپنے بچوں کی آیا مقرر کیا ؟​
ایما وہیگے ناست اقبالؒ کی جرمن استانی تھیں۔ ان سے ملنے کو بچے تو ایک طرف، خود اقبالؒ ہندوستان لوٹ کر ترستے رہے۔ موصوفہ عطیہ فیضی اور امیر بائی کے ساتھ ان خوش قسمت خواتین میں شمار ہوتی ہیں جن کے لیے حکیم الامت کا دل دھڑکا۔
"آنٹی ڈورس"
ان خاتون کا ذکر علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم نے اپنی خود نوشت، "اپنا گریباں چاک" میں کافی کیا ہے، لیکن مکمل نام نہیں لکھا بلکہ ہر جگہ "آنٹی ڈورس" کہہ کر ذکر کیا ہے۔ محترمہ ڈورس علی گڑھ میں اپنی بہن اور بہنوئی کے پاس مقیم تھیں جہاں ان کے بہنوئی بیالوجی کے پروفیسر تھے اور ان کو یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پروفیسر رشید احمد صدیقی نے راضی کیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی ہی کامیاب ہو سکیں گے۔ :p
یہ بھی خوب کہی صدیقی صاحب اور شاید بیس پچیس فیصد والے کہیں بھی 'کامیاب' نہیں ہوتے۔ ویسے مجھے اس امتحان میں کامیاب ہو کر اور لیکچرار بن کر اپنی تنزلی بھی نہیں کروانی، اپنی زوجہ کے لیے میں پہلے ہی سے "پروفیسر" ہوں، ہم خوش، ہمارے شاگرد خوش، ہمارا خدا خوش :)
 
جن سوالات کے جوابات آپ کے حافظے میں نہ تھے، ان کے جواب یہ رہے!

شیخ اعجاز احمد (فرزند شیخ عطا محمد)

غالباََ سبد چین

شبیہ الحسن

خلیل الرحمٰن داؤدی

نقطے والے حروف

امیر خسرو

پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی

یہ وہ جواب ہیں جن میں سے ایک آدھ ہمارے اور زیادہ تر گوگل میاں کے حافظے میں محفوظ تھے!!!
ماشااللہ۔ بہت خوب۔ شکریہ ۔
ویسے ریختہ کی تحریک کے بانی کے طور پر امیر خسرو کا نام بحث طلب ہے۔خلیل الرحمن داودی درست ہے، میں نے بعد میں دیکھا تھا۔کیفیہ کا جواب بھی بالکل درست ہے۔ دئے گئے سوال کی روسے سبد چیں کا حوالہ میرے لیے نیا ہے۔ اس کے لیے شکریہ جزاک اللہ :)
 
بھائیو، فقیر بھی اپنی بھیرویں الاپتا ہے۔ اکثر سوالات کے جوابات تو مل ہی چکے ہیں مگر جن باتوں پر میری انگلیوں میں کھجلی ہو رہی ہے وہ ذیل میں مع معروضات کے پیش کی جاتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان سے کسی کا بھلا نہ ہو مگر اپنا کلیجہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔

اردو قصاید ہی شاید ۱۱ سے زیادہ نکل آئیں۔ جبکہ قصیدہ گوئی کے لیے غالبؔ نے اپنا تمام تر زور فارسی میں صرف کیا ہے۔ اصل تعداد البتہ مجھے بھی معلوم نہیں نہ اس وقت کھنگالنے کی تاب ہے۔

عرشی صاحب محض مرتبین میں شمار ہوتے ہیں۔ سبدِ چین فارسی کلام کا چھپنے سے رہ جانے والا حصہ تھا۔
کلامِ غالبؔ کا نایاب مجموعہ جس نے دھوم مچا دی تھی دراصل نسخۂِ حمیدیہ کو ہونا چاہیے۔ یہ انتہائی مشہور نسخہ غالبؔ کے ان اشعار پر مشتمل ہے جن کی بابت انھوں نے فرمایا تھا، "جب تمیز آئی تو اس دیوان کو دور کیا۔"

بھائی، یہ لفظ واسوخت ہے۔ واسواخت نہیں۔ اصطلاح میں اس نظم کو کہتے ہیں جس میں محبوب کو جلی کٹی سنائی گئی ہوں۔ جو لفظی معنیٰ آپ نے بیان کیا ہے وہ مجھے درست معلوم نہیں ہوتا۔ اس کا مادہ سوخت ہے اور وا بطور سابقہ کے ملحق ہے۔ آخری جلن، بھڑاس یا اس قسم کا کچھ لغوی مفہوم ہونا چاہیے۔

ایما وہیگے ناست اقبالؒ کی جرمن استانی تھیں۔ ان سے ملنے کو بچے تو ایک طرف، خود اقبالؒ ہندوستان لوٹ کر ترستے رہے۔ موصوفہ عطیہ فیضی اور امیر بائی کے ساتھ ان خوش قسمت خواتین میں شمار ہوتی ہیں جن کے لیے حکیم الامت کا دل دھڑکا۔
اقبالؒ کے بچوں کی آیا بھی غالباً اسی رومان کی یادگار میں کوئی جرمن خاتون ہی تھیں۔ نام مجھے یاد نہیں۔ معاندین نے شاعرِ مشرق کے بچوں کے لیے مغربی آیا رکھنے پر طعن و تعریض بھی کافی کر رکھی ہے۔

ضربِ کلیم کی مشہور نظم ہے۔ اس کا یہ مصرع تو ضرب المثل بن چکا ہے:
خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں​

غالباً یہ جواب ڈاکٹر انور سدید کی "اردو ادب کی تحریکیں" سے ماخوذ ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ خسروؔ کسی تحریک کے بانی نہیں تھے۔ ان کے ساتھ یا اتباع میں شاید ہی کوئی چلا ہو۔ تحریک ایسی نہیں ہوتی۔
ریختہ کی پہلی تحریک کا بانی ولیؔ دکنی کو قرار دیا جانا چاہیے یا شاہ حاتمؔ کو۔ ولیؔ نے ریختہ میں شعرگوئی کو فارسی کے غلبے کے عہد میں رواج دیا اور دودمانِ تیموریہ کے دارالخلافت دہلی تک کے شعرا ان کے پیچھے چل پڑے۔ یہ البتہ محض ایک لہر تھی جو ہندوستان کے ادبیات میں از خود پیدا ہو گئی تھی۔ اگر باقاعدہ اور منظم تحریک دیکھی جائے تو اصلاحِ زبان کی تحریک پہلی ہونی چاہیے جس کے بانی شاہ حاتمؔ نے "دیوانِ زادہ" کے دیباچے میں بڑے اہتمام کے ساتھ ایک منضبط منشور پیش کیا۔ اس منشور کے اکثر نکات کی اتباع مرزا مظہر جانجاناںؔ سے لے کر میرؔ تک سب نے کی۔
---
جہاں تک کتابوں کے مصنفین، ان کے سنینِ پیدائش و وفات، ولدیت و شجرۂِ نسب، بیگمات، ذریت، کتب کی تاریخ ہائے تصنیف و طباعت، حتیٰ کہ ناشر اور مطبع وغیرہ کا تعلق ہے تو خدا کی مار ان امتحان سازوں پر۔ ایسے پرچے دانستہ مجھ ایسوں کو فیل کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں!

اگر یہ ناقص ہے تو آپ کا کامل تجزیہ کیا بلا ہو گا؟
مذاق برطرف، آپ بالکل درست فرما رہی ہیں۔ ضرورت صرف اس کی بات کی ہے کہ آپ جامعہ کے ماحول سے باہر ہونے والے امتحانات کو ایک نظر دیکھیں۔ میرے گزشتہ دو اڑھائی ماہ مختلف امتحانات میں گزرے ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ عبرت کا اس سے اچھا موقع آج تک ہاتھ نہیں آیا۔ یعنی سوالات کا مقصد اکثر محض یہی پتا چلانا ہوتا ہے کہ امیدوار شاہد آفریدی کی طرح ٹلے کتنے لگا سکتا ہے۔ پھر مجھے یہ دیکھ دیکھ کر بھی جھرجھریاں آتی رہی ہیں کہ پرچہ ترتیب دینے والے شاید سوال پوچھنا بھی نہیں جانتے۔ ملاحظہ ہو سرگودھا یونیورسٹی کے حالیہ امتحان میں ایم اے اردو کی سطح کا ایک معروضی سوال:
خواجہ سگ پرست بھائیوں کو کتے کا جوٹھا کیوں کھلاتا تھا؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ جوٹھا کوئی لفظ نہیں۔ اردو میں کھانا جھوٹا ہوتا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ سہوِ کاتب یعنی ٹائپو قسم کی چیز ہے تو بھی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ پرچہ بنانے والے، اس پر نظر ثانی کرنے والے اور اس کو جاری کرنے والے علما خودکشی کر لیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ خواجہ صاحب اور ان کے بھائیوں کے اس خانگی معاملے کا ادب فہمی سے کوئی تعلق میری سمجھ میں نہیں آیا سوائے اس کے کہ یہ قصہ چہار درویش میں مذکور ہے۔
ایک اور سوال اسی پرچے سے ملاحظہ ہو:
پریم چند کی نظر میں اکبر حج کون سا ہے؟
فاضل ممتحن نے یہ سوال منشی پریم چند کے افسانے "حجِ اکبر" سے اخذ کیا ہے۔ مگر موصوف کا مبلغ علم اتنا ہے کہ "اکبر حج" لکھتے ہوئے ان کا قلم کانپا تک نہیں۔ ایک فارسی ترکیب کو اردو میں اس بھونڈے طریقے سے ایم اے کے پرچے میں لائے ہیں کہ نہ عوام ایسے بولتے ہیں نہ فصحا۔ اندھیر ہے اندھیر!
زیادہ بڑا اندھیر یہ ہے کہ میں نے یہ امتحان دیا ہے۔ اگر اللہ نے مدد نہ فرمائی تو ممتحنوں کے ہاتھوں میرا ذلیل ہونا یقینی ہے۔ لہٰذا احباب سے دعا کی التجا ہے۔
خوبصورت تجزیہ راحیل بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔ اگر ہم سب یہاں ایسے سوالات کو موضوعِ گفتگو بناتے رہیں تو یقینا ایک دوسرے سے کچھ سیکھنے کے مواقع ہاتھ سے نہیں جائیں گے۔ شکریہ۔ جزاک اللہ :)
 
Top