ایم ایس ورڈ میں خط کشیدہ کیسے؟

کنگ سافٹ آفس میں اسی طریقے سے اوور لائن کیا گیا

image1acw.jpg
 
الف عین

لائبریرین
آسان ترکیب تو یہی ہے کہ کنگ سافٹ آفس انسٹال کر لیں۔ ورڈ میں اوور لائن نہیں۔ یا شاید ایبی ورڈ میں بھی ہے، وہ بھی اردو سپورٹ کرتا ہے۔ کنگ سافٹ مکمل نہیں۔ کیا محسن وقار علی کنگ سافٹ رائٹر میں اردو کا ہر کام ممکن ہے؟ میری لغت تو کام میں نہ آ سکی۔
 
سر جی عام طور پر میں لبرے آفس استعمال کرتا ہوں۔اس کا شارٹ کٹ سٹارٹ مینو میں تھا اور کنگ سافٹ کا ڈیسک ٹاپ پر اس لیے اسے استعمال کیا۔کنگ سافٹ آفس میں نے ابھی تین دن پہلے ہی انسٹال کیا ہے۔اس پر کام کرنے کا ابھی موقعہ نہیں ملا۔لگتا تو بہت اچھا ہے
آپ نے ورڈ میں اوور لائن کو چیک کیا ہے؟؟کیونکہ جس ٹپ کا لنک میں نے دیا ہے وہ اورجنلی ورڈ کے لیے ہی ہے۔
لبرے آفس میں چیک کرکے ابھی بتاتا ہوں میں کہ وہاں یہ طریقہ کام کرتا ہے یا نہیں۔
 
الف عین ۔سر جی۔میں نے ابھی لبرے آفس میں ٹرائی کیا ہے۔اس میں یہ طریقہ کام نہیں کرتا۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ کنگ سافٹ آفس ایم ایس آفس سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔
 
میں مکمل سپیل چیک اور اردو کے استعمال کے لئے کنگ سافٹ کا پوچھ رہا تھا۔
اردو ڈکشنری تو میں استعمال نہیں کرتا۔اگر آپ لنک فراہم کر دیں تو اس کو چیک کر لوں گا۔رہی بات اردو کے استعمال کی تو میں ایک دو دن میں یہیں ریویو پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
 
الف عین ۔سر جی حسب وعدہ ریویو حاضر ہے
کنگ سافٹ ورڈ میں اردو لکھی تو جا سکتی ہے لیکن زیادہ سہولت کے ساتھ نہیں۔
رائٹ ٹو لیفٹ والا آپشن کہیں نظر نہیں آتا۔اردو لکھتے وقت زیادہ سے زیادہ رائٹ الائن ہی کیا جا سکتا ہے۔
ہر چند کہ فونٹس سیکشن میں لاطینی اور کامپلیکس سکرپٹس کے لیے الگ فونٹ منتخب کیے جا سکتے ہیں لیکن اردو لکھتے وقت فونٹ خودبہ خود تبدیل نہیں ہوتا۔
شاید اس کے پروفیشنل ورژن میں یہ صلاحیت ہو۔
اگر اس میں اردو لکھنی ہے تو مطلوبہ فارمیٹنگ کا ٹیمپلیٹ استعمال کرنا ہو گا۔
ڈکشنری اس میں شامل کرنا تو بہت آسان تھا۔آپشنز میں اسپیلنگ کی ٹیب میں "کسٹم ڈکشنری" کو شامل کرنے کا آپشن موجود ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم، وہ تو مجھے معلوم ہے۔ 1056 اردو کے لئے کوڈ ہے۔ بلڈ ان فولڈر میں 1056 نامی فولڈر بنا کر لغت فائل رکھنی ہوتی ہے۔ یہ سب میں نے کیا، لیکن کوئی بھی فائل ہو، یہ بغیر چیک کئے ارشاد کرتا ہے کہ spell check is complete!!!
 
جی بالکل۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا
 
نوشاب

محفلین
لغت یہاں موجود ہے۔ اردو کے لئے کوئی کوڈ ورڈ دیا تھا جس میں فولڈر بنا کر یہ لغت فائل رکھنی تھی۔ گوگل کر لو۔
الف عین السلام علیکم
جی میں نے بھی اسے ڈاؤن لوڈ کیا ہے مگر میں اسے ایم ایس ورڈ میں استعمال کرنے سے قاصر ہوں اگر آپ برائے مہربانی طریقہ تھوڑی زیادہ تفصیل سے بتا دیں تو بندہ بہت شکر گزار ہوگا۔
العارض
نوشاب
 
الف عین

لائبریرین
اس کے لئے محفل میں ہی تلاش کرو، عزیزی عارف کریم نے 2007 اور 2010 ورژن کے لئے الگ الگ Proof فائلیں مہیا کر رکھی ہیں۔ پہلے ایم ایس آفس میں Language Setting میں جا کر اردو ان ایبل کر لیں۔ اگر اس سے پہلے اردو کی بورڈ انسٹال ہو گا تو ورڈ خود ہی یہ زبان انسٹالڈ زبانوں میں دکھاتا ہے۔پھر عارف کریم کے عربی اور اردو کے پروفنگ ٹولز کو انسٹال کر لیں۔ اس کے بعد Word Options کے Proofing Tab میں جا کر کسٹم ڈکشنری کو کلک کریں۔ آسان ترکیب تو یہ ہے کہ پہلے جہاں اردو لغت ڈاؤن لوڈ کی ہے، وہاں سے کلپ بورڈ پر کاپی کر دیں۔ Add Dictionary پر کلک کریں، اور براؤز میں جو بھی پاتھ دکھائے، وہیں لغت کی فائل کو پیسٹ کر دیں اور بطور لغت فائل کے اسے منتخب کر لیں اردو زبان کے لئے۔
arifkarim@ نے ورڈ 2007 اور 2010 کے لئے الگ الگ پروفنگ ٹولز دئے ہیں۔ اگر نہیں ملیں تو بعد میں مَیں ہی تلاش کر کے لنکس دیتا ہوں۔
 
شکیب

arifkarim بھائی یہ لڑی ڈھونڈی۔ اب بتائیں 2013 کے لیے کہاں ملے گا
 
جس حرف کو اوور لائن کرنا ہے وہاں کرسر لے جا کے کی بورڈ سے CTRL + F9 دبائیں۔دو بریکٹیں نمودار ہوں گی۔
ان میں یہ لکھیںEQ \x \to(P)
P کی جگہ اپنا حرف لکھیں۔
کی بورڈ سے Shift+F9 دبائیں۔
How to Overline Characters in Microsoft Word

شکریہ! لیکن اتنا مشکل طریقہ، کون یاد رکھے گا یہ کوڈ! کیا اس کے لئے کوئی آسان سا حل نہیں مل سکتا؟

بھائی۔دس پندرہ بار دہرا لیں اسے میتھ کا فارمولا سمجھ کر۔خود ہی یاد ہو جائے گا:cool:

کیا مائیکروسوفٹ والوں کو یہ تجویز دینا ممکن ہے کہ وہ کوئی اس مقصد کے لئے ایک بٹن ہی بنا دیں م س ورڈ میں؟
 
Top