محمد شکیل عطاری
محفلین
ایم ایس ورڈ میں اردو لکھتے ہوئے کسی لفظ پر اوورلائن لگانا کیونکر ممکن ہے جیسا کہ ان پیج میں یہ سہولت موجود ہے.
سر جی عام طور پر میں لبرے آفس استعمال کرتا ہوں۔اس کا شارٹ کٹ سٹارٹ مینو میں تھا اور کنگ سافٹ کا ڈیسک ٹاپ پر اس لیے اسے استعمال کیا۔کنگ سافٹ آفس میں نے ابھی تین دن پہلے ہی انسٹال کیا ہے۔اس پر کام کرنے کا ابھی موقعہ نہیں ملا۔لگتا تو بہت اچھا ہےآسان ترکیب تو یہی ہے کہ کنگ سافٹ آفس انسٹال کر لیں۔ ورڈ میں اوور لائن نہیں۔ یا شاید ایبی ورڈ میں بھی ہے، وہ بھی اردو سپورٹ کرتا ہے۔ کنگ سافٹ مکمل نہیں۔ کیا محسن وقار علی کنگ سافٹ رائٹر میں اردو کا ہر کام ممکن ہے؟ میری لغت تو کام میں نہ آ سکی۔
اردو ڈکشنری تو میں استعمال نہیں کرتا۔اگر آپ لنک فراہم کر دیں تو اس کو چیک کر لوں گا۔رہی بات اردو کے استعمال کی تو میں ایک دو دن میں یہیں ریویو پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔میں مکمل سپیل چیک اور اردو کے استعمال کے لئے کنگ سافٹ کا پوچھ رہا تھا۔
شکریہ سر جیلغت یہاں موجود ہے۔ اردو کے لئے کوئی کوڈ ورڈ دیا تھا جس میں فولڈر بنا کر یہ لغت فائل رکھنی تھی۔ گوگل کر لو۔
جی بالکل۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھاعزیزم، وہ تو مجھے معلوم ہے۔ 1056 اردو کے لئے کوڈ ہے۔ بلڈ ان فولڈر میں 1056 نامی فولڈر بنا کر لغت فائل رکھنی ہوتی ہے۔ یہ سب میں نے کیا، لیکن کوئی بھی فائل ہو، یہ بغیر چیک کئے ارشاد کرتا ہے کہ spell check is complete!!!
الف عین السلام علیکملغت یہاں موجود ہے۔ اردو کے لئے کوئی کوڈ ورڈ دیا تھا جس میں فولڈر بنا کر یہ لغت فائل رکھنی تھی۔ گوگل کر لو۔
arifkarim بھائی یہ لڑی ڈھونڈی۔ اب بتائیں 2013 کے لیے کہاں ملے گااس کے لئے محفل میں ہی تلاش کرو، عزیزی عارف کریم نے 2007 اور 2010 ورژن کے لئے الگ الگ Proof فائلیں مہیا کر رکھی ہیں۔ پہلے ایم ایس آفس میں Language Setting میں جا کر اردو ان ایبل کر لیں۔ اگر اس سے پہلے اردو کی بورڈ انسٹال ہو گا تو ورڈ خود ہی یہ زبان انسٹالڈ زبانوں میں دکھاتا ہے۔پھر عارف کریم کے عربی اور اردو کے پروفنگ ٹولز کو انسٹال کر لیں۔ اس کے بعد Word Options کے Proofing Tab میں جا کر کسٹم ڈکشنری کو کلک کریں۔ آسان ترکیب تو یہ ہے کہ پہلے جہاں اردو لغت ڈاؤن لوڈ کی ہے، وہاں سے کلپ بورڈ پر کاپی کر دیں۔ Add Dictionary پر کلک کریں، اور براؤز میں جو بھی پاتھ دکھائے، وہیں لغت کی فائل کو پیسٹ کر دیں اور بطور لغت فائل کے اسے منتخب کر لیں اردو زبان کے لئے۔
arifkarim@ نے ورڈ 2007 اور 2010 کے لئے الگ الگ پروفنگ ٹولز دئے ہیں۔ اگر نہیں ملیں تو بعد میں مَیں ہی تلاش کر کے لنکس دیتا ہوں۔
صاحبو! آپکو ہر دھاگہ مل گیا، یہ والا نہیں ملا؟arifkarim بھائی یہ لڑی ڈھونڈی۔ اب بتائیں 2013 کے لیے کہاں ملے گا
جس حرف کو اوور لائن کرنا ہے وہاں کرسر لے جا کے کی بورڈ سے CTRL + F9 دبائیں۔دو بریکٹیں نمودار ہوں گی۔
ان میں یہ لکھیںEQ \x \to(P)
P کی جگہ اپنا حرف لکھیں۔
کی بورڈ سے Shift+F9 دبائیں۔
How to Overline Characters in Microsoft Word
شکریہ! لیکن اتنا مشکل طریقہ، کون یاد رکھے گا یہ کوڈ! کیا اس کے لئے کوئی آسان سا حل نہیں مل سکتا؟
بھائی۔دس پندرہ بار دہرا لیں اسے میتھ کا فارمولا سمجھ کر۔خود ہی یاد ہو جائے گا