ایم ایس ورڈ میں لائن اسپیس

تجمل حسین

محفلین
جی مطیع الرحمٰن بھائی! میرے اسی طریقے سے کرتا ہوں لیکن بہت محنت کرنا پڑتی ہے خصوصا جب کوئی طویل پیراگراف آجائے۔ ہوتا یہ ہے کہ کسی صفحہ میں مثال کے طور پر 21 سطریں آجاتی ہیں صفحہ بالکل بھر جاتا ہے اور دوسرے صفحے پر 21 لائن کے بعد میں تھوڑی سی جگہ بچ جاتی ہے اب اس کے بعد والے صفحات پر یوں ہی جگہ بچتی چلی جاتی ہے اور کبھی اس کا الٹا ہوجاتا ہے۔
میرا اندازہ ہے کہ ایسا یقیناً اس وقت ہوتا ہے جب صفحہ میں کوئی سرخی (ہیڈنگ) آئے یا پھر نیا پیراگراف شروع ہو۔ اگر تو واقعی ایسا ہوتا ہے تو آپ پیراگراف کے شروع اور آخر میں موجود سپیس کو ختم کردیجئے اور تمام فائل کی لائن سپیسنگ اور فانٹ سائز ایک جیسے ہی رکھیے۔ اب ظاہر ہے کہ ہیڈنگ میں فانٹ سائز بڑا ہوگا تو آپ ہیڈنگ کے شروع یا آخر میں پیراگراف سپیس شامل کرکے اس مسئلہ کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ :)
نوٹ: آپ فائل کی ایک بیک اپ کاپی بنا کر تجربات کریں تاکہ اصل فائل ضائع نہ ہو۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
تسی ساریاں نوں انڈیزائن تے لا کے ای چھڈنا ہے. :p
دراصل بندہ جو بھی سافٹ وئیر استعمال کرتا ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ سارے وہی سافٹ وئیر استعمال کریں۔ جب میں ایم ایس پینٹ استعمال کیا کرتا تھا تو سوچتا تھا کہ جب پینٹ میں سارے کام ہوجاتے ہیں تو فوٹو شاپ جیسے ہیوی اور مشکل سافٹ وئیرز کیوں استعمال کیے جاتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل

ورڈ زیادہ صفحات کی پبلشنگ کیلئے موذوں نہیں ہے۔ بیس تیس صفحات کے بعد فارمیٹنگ کے مسائل آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے ورڈ کو چند صفحات سے زیادہ پبلش کرنے کے علاوہ استعمال نہیں کرتا۔ نیز اسمیں کرننگ کی اسپورٹ بھی انڈیزائن والی نہیں ہے۔
 
فاتح تو آج بھی بڑے "فخر" سے پینٹ استعمال کرتے ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین

میں اپنے 200 سے 300 صفحات کے پیپرز اور ریسرچ رپورٹ وغیرہ بھی ورڈ میں ہی بناتا ہوں اور فارمیٹنگ کا بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ٹیبل آف کانٹینٹ، ہر باب کا الگ سر ورق اور ہیڈنگ لیول 4 سے 5 تک ہوتے ہیں۔
ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا۔ ہاں! اب سوچ رہا ہوں کہ انڈیزائن پر آپ کے اسباق پڑھ ہی لوں اور اسے بھی استعمال کر کے دیکھ لوں۔
 
اگر مجھے صرف ایک سکرین شاٹ ہی محفوظ کرنا ہو یا کسی تصویر پر ایک لائن کھینچ کر محفوظ کرنا ہو تو مائکرو سافٹ پینٹ اب بھی تیز ترین سافٹ ویئر ہے جو ایک سیکنڈ سے کم وقت میں کھل جاتا ہے جب کہ فوٹو شاپ کو کھلنے میں کئی سیکنڈز لگتے ہیں۔
اسی طرح اگر مجھے اپنی کھینچی ہوئی تصاویر میں برائٹنیس اور کنٹراسٹ وغیرہ تبدیل کر کے انہیں بہتر بنانا ہو تو اے سی ڈی استعمال کرتا ہوں۔
اور اگر کچھ اس سے زیادہ کرنا مقصود ہو تو فوٹو شاپ۔
 
arifkarim

معطل
میں اپنے 200 سے 300 صفحات کے پیپرز اور ریسرچ رپورٹ وغیرہ بھی ورڈ میں ہی بناتا ہوں اور فارمیٹنگ کا بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ٹیبل آف کانٹینٹ، ہر باب کا الگ سر ورق اور ہیڈنگ لیول 4 سے 5 تک ہوتے ہیں۔
ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا۔ ہاں! اب سوچ رہا ہوں کہ انڈیزائن پر آپ کے اسباق پڑھ ہی لوں اور اسے بھی استعمال کر کے دیکھ لوں۔
سادہ کنٹینٹ رپورٹ وغیرہ کی حد تک ٹھیک ہے۔ میں پبلشنگ کی بات کر رہا تھا جب بے تحاشا فارمیٹنگ اسٹائلز استعمال ہو رہے ہیں تو ورڈ فائل کو کھول بند کرنے پر فارمیٹنگ خراب کر دیتا ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
پروفشنل پرنٹرز تو ورڈ فائل سے پرہیز کرتے ہیں وہ زیادہ تر پی ڈی ایف فائل مانگتے ہیں. ورڈسے پی ڈی ایف فائل بنانے متن سو فیصد بلیک کے بجائے چار کلر بلیک میں کنورٹ ہوجاتا ہے جو ایک مستقل درد سر ہے.
 
میں اپنے 200 سے 300 صفحات کے پیپرز اور ریسرچ رپورٹ وغیرہ بھی ورڈ میں ہی بناتا ہوں اور فارمیٹنگ کا بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ٹیبل آف کانٹینٹ، ہر باب کا الگ سر ورق اور ہیڈنگ لیول 4 سے 5 تک ہوتے ہیں۔
ان ڈیزائن کبھی استعمال نہیں کیا۔ ہاں! اب سوچ رہا ہوں کہ انڈیزائن پر آپ کے اسباق پڑھ ہی لوں اور اسے بھی استعمال کر کے دیکھ لوں۔
ارے بھیّا! میرے لیے بھی کچھ بتائیے یہ فارمیٹنگ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا
 
arifkarim

معطل
پروفشنل پرنٹرز تو ورڈ فائل سے پرہیز کرتے ہیں وہ زیادہ تر پی ڈی ایف فائل مانگتے ہیں. ورڈسے پی ڈی ایف فائل بنانے متن سو فیصد بلیک کے بجائے چار کلر بلیک میں کنورٹ ہوجاتا ہے جو ایک مستقل درد سر ہے.
وہ اسلئے کیونکہ ورڈ میں کورل ڈرا اور انڈیزاین جیسی کلر سیپریشن موجود نہیں۔ اسکے بغیر دیسی طریقے سے پرنٹنگ نہیں ہو سکتی۔

ارے بھیّا! میرے لیے بھی کچھ بتائیے یہ فارمیٹنگ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا
ڈاکومنٹ کہیں اپلوڈ کر دیں۔ چیک کرتا ہوں فائل کو
 
تجمل حسین

محفلین
اگر مجھے صرف ایک سکرین شاٹ ہی محفوظ کرنا ہو یا کسی تصویر پر ایک لائن کھینچ کر محفوظ کرنا ہو تو مائکرو سافٹ پینٹ اب بھی تیز ترین سافٹ ویئر ہے جو ایک سیکنڈ سے کم وقت میں کھل جاتا ہے جب کہ فوٹو شاپ کو کھلنے میں کئی سیکنڈز لگتے ہیں۔
درست کہا۔ اس کام کے لیے تو میں بھی ایم ایس پینٹ ہی استعمال کرتا ہوں۔ میں شارٹ کٹ کیز سیٹ کی ہوئی ہوتی ہیں۔ تاکہ مینو سے ڈھونڈنے کا وقت بھی بچ سکے۔۔ ;)
اسی طرح اگر مجھے اپنی کھینچی ہوئی تصاویر میں برائٹنیس اور کنٹراسٹ وغیرہ تبدیل کر کے انہیں بہتر بنانا ہو تو اے سی ڈی استعمال کرتا ہوں۔
اس کام کے لیے میں ایم ایس آفس کا پکچر منیجر استعمال کرتا ہوں۔ وہ بھی بالکل ہلکا پھلکا ہے، کلر، کنٹراسٹ، کراپنگ، ری سائز وغیرہ وغیرہ بڑی آسانی سے ہوجاتے ہیں۔ اور ایک ساتھ زیادہ تصاویر کو بھی منتخب کرکے ایک ہی کلک سے سبھی تصاویر پر کام کرسکتے ہیں۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
اس تصویر میں دیکھیے سطر آخر تک ہے۔
IMG-20160619-WA0001_zps5m2uaedx.jpg

اور اس دوسری تصویر میں آخر تک نہیں ہے بلکہ اگلے صفحے میں چلی گئی ہے
IMG-20160619-WA0002_zpszodnknqh.jpg

اور اکثر صفحات میں ایسا ہوتا ہے
جب دو مختلف فونٹ استعمال کریں تو اس طرح کے مسائل آتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ مختلف جگہوں پر آپ نے مختلف فونٹ سائز بھی استعمال کیے ہیں۔
 
یہ مسئلہ اسی وقت ہوگا جب کہ لائن اسپیس exactly نہ ہو۔ exactly ہونے کی صورت میں سسٹم کو الگ الگ فونٹ یا الگ الگ سائز سے غرض نہیں ہوتی۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ exactly بھی exactly نہیں ہے ورنہ یہ مسئلہ پیش نہیں آتا
حیرت یہ ہے کہ ایک صفحے مثلاً 20 سطریں ہو اور دوسرے میں 20 سطروں کے بعد تھوڑی سی جگہ بچ جاتی ہے اور اس طرح ہر اگلے صفحے میں ایسا ہوتا جاتا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ دوسرے صفحے پہلی سطر فوٹر والے حصے میں قدرے گھس جاتی ہے اسی لیے نیچے جگہ رہ جاتی ہے۔

اس کا اب ایک ہی حل مجھے نظر آرہا ہے کہ بر صغیر کے جگاڑ سے کام لینا پڑے گا
 
MS WORDS کے مینوسے Paragraph میں جا کر Lines and Page Breaks کے Tab کو کلک کریں اور widow/orphan control کو uncheck کر دیں تو page کے آخر میں جو خالی سپیس رہ جاتی ہے وہ ختم ہو جائیگی -اور اگلے صحفے کی لائینز اوپر آجائینگی-​
 
Top