رانا
محفلین
ایک دوست نے اپنا مسئلہ شئیر کیا کہ انہیں کسی نے کئی سال پہلے ایک فونیٹک کیبورڈ دے کر بتایا تھا کہ کنٹرول مائنس کیز پریس کرنے سے ZWNJ اسپیس ٹائپ ہوتی ہے۔ اب جب وہ اپنا ٹائپ کردہ مواد اپنی سائٹ پر پوسٹ کرنے لگے ہیں تو وہاں ڈسپلے خراب ہورہا ہے۔ میں نے ان سے ان کا کیبورڈ منگوا کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ جو کیبورڈ وہ استعمال کررہے ہیں اس میں ZWNJ اصل میں ~ پر ہے۔ اور کنٹرول مائنس پر کوئی اور کیریکٹر ہے جو اس طرح کا دکھاوا کررہا ہے۔ انہیں جب بتایا کہ آپ شروع سے غلط کیریکٹر استعمال کررہے ہیں تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا کہ اب اتنا کچھ جو ٹائپ کرچکے ہیں اس کا کیا کریں۔
خاکسار نے اس کو ورڈ (لبرے رائٹر) میں فائنڈ اینڈ ریپلیس کرنے کی کوشش کی تو جس کیرکٹر کو تبدیل کرنا ہے وہ تو کاپی ہوجاتا ہے لیکن جس سے ریپلیس کرنا ہے یعنی ZWNJ وہ نہ تو کاپی ہوتا ہے اور نہ ریپلیس کے خانے میں ٹائپ ہوتا ہے۔ اب اس کا کیا حل کریں؟
اگر کسی دوست کے علم میں اس مسئلے کا کوئی حل ہے تو پلیز شئیر کریں۔