ایم ایس ورڈ میں کسی حرف کو ZWNJ سے کیسے replace کریں؟

رانا

محفلین
ایک دوست نے اپنا مسئلہ شئیر کیا کہ انہیں کسی نے کئی سال پہلے ایک فونیٹک کیبورڈ دے کر بتایا تھا کہ کنٹرول مائنس کیز پریس کرنے سے ZWNJ اسپیس ٹائپ ہوتی ہے۔ اب جب وہ اپنا ٹائپ کردہ مواد اپنی سائٹ پر پوسٹ کرنے لگے ہیں تو وہاں ڈسپلے خراب ہورہا ہے۔ میں نے ان سے ان کا کیبورڈ منگوا کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ جو کیبورڈ وہ استعمال کررہے ہیں اس میں ZWNJ اصل میں ~ پر ہے۔ اور کنٹرول مائنس پر کوئی اور کیریکٹر ہے جو اس طرح کا دکھاوا کررہا ہے۔ انہیں جب بتایا کہ آپ شروع سے غلط کیریکٹر استعمال کررہے ہیں تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا کہ اب اتنا کچھ جو ٹائپ کرچکے ہیں اس کا کیا کریں۔
خاکسار نے اس کو ورڈ (لبرے رائٹر) میں فائنڈ اینڈ ریپلیس کرنے کی کوشش کی تو جس کیرکٹر کو تبدیل کرنا ہے وہ تو کاپی ہوجاتا ہے لیکن جس سے ریپلیس کرنا ہے یعنی ZWNJ وہ نہ تو کاپی ہوتا ہے اور نہ ریپلیس کے خانے میں ٹائپ ہوتا ہے۔ اب اس کا کیا حل کریں؟
اگر کسی دوست کے علم میں اس مسئلے کا کوئی حل ہے تو پلیز شئیر کریں۔
 
Screenshot-from-2020-04-19-12-13-01.png

اس طریقے سے ری پلیس میں آپ کسی بھی کریکٹر کی یونیکوڈ ویلیو دے سکتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
Screenshot-from-2020-04-19-12-13-01.png

اس طریقے سے ری پلیس میں آپ کسی بھی کریکٹر کی یونیکوڈ ویلیو دے سکتے ہیں۔
جزاک اللہ۔ اسکا متبادل ایم ایس ورڈ میں کیا ہے؟ کیونکہ لبرے آفس تو میرے پاس ہے لیکن اس دوست کے پاس ایم ایس ورڈ ہے تو اسے ورڈ کا طریقہ بتانا ہوگا۔
 
رانا

محفلین
جس حرف کو تبدیل کرنا ہے اس کا یونیکوڈ معلوم کریں

متن فائل کو کسی ہگس ایڈیٹر کی مدد سے اوپن کریں اور تبدیل کرنے والے حرف کا یونیکوڈ تلاش کر کے جس کریکٹر سے تبدیل کرنا ہے اس کی یونیکوڈ ویلیو سے ری پلیس کر لیں
جزاک اللہ۔ یہ طریقہ بھی آسان ہے۔
 
طمیم

محفلین
لبرے آفس کی ایکسٹنشن ہے آلٹرنیٹ فائنڈ اینڈ ری پلیس۔۔۔ اس کے ذریعے یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے۔۔۔ ری پلیس میں کسی بھی کریکٹر کاکوڈ دیا جا سکتا ہے۔
ورڈ میں بھی اسی طرح کوڈ کے ساتھ تبدیل کرنے کی آپشن بیان کی گئی ہے۔ اگر آلٹ X كے ساتھ اس کی ویلیو مل جائے تو تبدیل کرسکتے ہیں۔
unicodestuff.png

مزید معلومات کے لئے لنک
 
رانا

محفلین

طمیم

محفلین
محفل پر تیار ہونے والے چند سافٹ ویئر مختلف جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں جو کے متن کو بہتر بنانے میں مفید ہیں کیا وہ سب ایک جگہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں یا ان کے لئے بھی ایک ایسا سسٹم بنایا جیسا کہ فونٹس کے لئے تیار کیا گیا ہے
اس طرح اور بھی بہت سے دیگر ٹولز جو کہ محفل پر شیئر ہوتے ہیں۔ ان ٹولز کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے جو رابطے دیئے گئے تھے وقت کے ساتھ ختم ہوگئے ہیں
 
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
الف عین ، جاسم محمد، الف نظامی، ابرار حسین،اسد، محمد عظیم الدین، رانا، دوست، امجد علوی، شکیب، زہیر عبّاس، محمد تابش صدیقی اور دیگر محفلین جو کے اس طرح کے پروجیکٹس میں شامل رہ چکیں ہیں یا تجاویز دے چکے ہیں۔
معلوم نہیں کیوں ٹیگ نہیں ہورہا ۔ اس لئے نام ہی لکھ دیتا ہوں شاید کوئی ٹیگ کردے
 
آخری تدوین:

اسد

الف عین جاسم محمد الف نظامی ابرار حسین محمد عظیم الدین رانا دوست علوی امجد شکیب زہیر عبّاس محمد تابش صدیقی
 
جاسم محمد

محفلین
محفل پر تیار ہونے والے چند سافٹ ویئر مختلف جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں جو کے متن کو بہتر بنانے میں مفید ہیں کیا وہ سب ایک جگہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں یا ان کے لئے بھی ایک ایسا سسٹم بنایا جیسا کہ فونٹس کے لئے تیار کیا گیا ہے
اس طرح اور بھی بہت سے دیگر ٹولز جو کہ محفل پر شیئر ہوتے ہیں۔ ان ٹولز کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے جو رابطے دیئے گئے تھے وقت کے ساتھ ختم ہوگئے ہیں
یہ کام تو کوئی محفل کا منتظم ہی کر سکتا ہے کہ عام ممبران کے پاس ان سب قدیم ٹولز کی اب رسائی ممکن نہیں رہی۔
 
اسد

محفلین
اردو فکسر ورژن 17.2.3 (3 فروری 2017) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
اس کے ساتھ pairlst.txt فائل موجود نہیں ہے، خود تیار کر لیں۔ ہارڈ ڈسک خراب ہونے کے بعد میرے پاس اب شاید اس ورژن کا سورس موجود نہیں ہے۔

ورڈ رپلیسر 16.11.11 (11 نومبر 2016) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
اس میں pairlst.txt فائل موجود ہے، اسے خالی کر کے اپنی ضرورت کے مطابق الفاظ کے جوڑے شامل کر لیں۔ دونوں الفاظ کو اردو کوما سے علیحدہ کریں، کوئی فالتو سپیس استعمال نہ کریں۔

ڈروپ‌بوکس میں کچھ مسئلہ ہے، اس لیے اب یہ فائلیں میگا نیوزیلینڈ پر ڈالی ہیں۔
 
اسد

محفلین
محفل کے ٹولز میں جو حرفی مبدل کے نام سے ٹول ہے کیا ورڈ فکسر ہی ہے؟
نہیں۔ 'حرفی قدر مبدل برائے اردو' فیس‌بک سے کاپی کیا ہوا ایسا مواد درست کرتا ہے جس پر نستعلیق فونٹ اپلائی نہیں ہوتا۔ یہ ایک HTML صفحہ ہے جس میں جاواسکرپٹ کے ذریعے یہ کام ہوتا ہے۔ اوپریٹنگ سسٹم کی قید نہیں ہے۔ صفحہ اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا ذکر اس لڑی میں ہے۔

اردو فکسر یہ کام کرنے کے علاوہ دوسری عام غلطیاں بھی درست کرتا ہے۔ یہ ویژؤل بیسک میں لکھا گیا ہے اور صرف ونڈوز میں کام کرتا ہے۔ اس کا ذکر 'میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0' لڑی میں ہے۔
 
Top