ایم ایم اے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے سیکولر ازم کا راستہ روکے گی

ہممم!

ویسے میرا خیال ہے کہ سرحد میں تحریکِ انصاف کی حکومت کی کارکردگی ایم ایم اے کی گذشہ حکومت کی کارکردگی سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

اس اتحاد سے زیادہ سے زیادہ سرحد میں تحریکِ انصاف کی حکومت چلی جائے گی، لیکن ایم ایم اے سے کسی بہتری کی توقع نہیں ہے۔
یہ بات خیر تفصیلی جائزہ کی متقاضی ضرور ہے کہ کسی حکومت کی کیا خوبیاں اور کیا خامیاں رہی اور خامیوں کی کیا وجوہات رہیں۔
ایک بات البتہ دونوں ادوار میں خوش آئند رہی اور وہ تھی دیگر تمام حکومتوں کی نسبت شفاف ہونا۔ پلڈاٹ وغیرہ کے سروے موجود ہیں اس پر۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ویسے یہ اتحاد وغیرہ مجھے سمجھ نہیں آتے۔

فرض کیجے کہ مجھے سراج الحق صاحب پسند ہیں اور فضل الرحمٰن صاحب پسند نہیں ہیں۔ ایسے میں میں ایم ایم اے کو ووٹ کیونکر دوں؟
فضل الرحمن صاحب کیوں ناپسند ہیں آپ کو؟
 
محمداحمد

دیکھیے صاحب یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کو آصف علی زرداری ناپسند ہو تو وہ عمران خان کو ووٹ کیسے دے جبکہ قاعدہ میں ت تبدیلی ت تیر لکھا ہوا ہو۔
 
اگر زرداری اور عمران انتخابی اتحاد کر لیں تو زرداری کو ناپسند کرنے کے باعث میں کبھی عمران کو بھی ووٹ نہ دوں۔

یہ ایسی بات ہے۔ قاعدہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اس سے۔
 
ایک غیر محسوس اتحاد تو قائم ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان نہیں دیا جا رہا۔
 
بہرحال میرا خیال ہے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو ووٹ دینے کے لیے پہلے تمام جماعتوں کو ایک جیسے پیرامیٹرز پر پرکھیں۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں، کہ کوئی آئیڈیل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ملکی حالات سے بہتر انداز سے نبٹنے کے لیے جس جماعت یا اتحاد کو مناسب سمجھیں، ووٹ دیں۔ ہم لوگ بعض اوقات کسی کی ایک ایسی غلطی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جو درحقیقت اتنی اہم نہیں ہوتی اور بعض اوقات کسی کی بہت بڑی خامی یا غلطی کو بھی محض اس وجہ سے نظر انداز کر جاتے ہیں، کہ اس کا زیادہ ذکر نہیں کیا جاتا۔
میڈیا کا کردار اب شعور بیدار کرنے سے زیادہ مائنڈ سیٹ تشکیل دینے والا ہے۔ خدارا میڈیا کے اثر سے بھی کچھ باہر نکل کر اپنے فہم سے غور کیجیے۔ فیصلہ ہمارے مستقبل کا ہے، میڈیا کی ڈوریں اِدھر اُدھر ہوتی رہیں گی۔ :)
 
اک دم کڑک تجزیہ !
کڑک چائے کی طرح ، دماغ فریش ہوگیا۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہرحال میرا خیال ہے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو ووٹ دینے کے لیے پہلے تمام جماعتوں کو ایک جیسے پیرامیٹرز پر پرکھیں۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں، کہ کوئی آئیڈیل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ملکی حالات سے بہتر انداز سے نبٹنے کے لیے جس جماعت یا اتحاد کو مناسب سمجھیں، ووٹ دیں۔

سادی سی بات ہے کہ ایم ایم اے بطور دائیں بازو کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہی ووٹ مانگ سکتی ہے اس کے علاوہ اس اتحاد کی کوئی اخلاقی یا نظریاتی اساس نہیں ہے۔

امیرِ شہر غریبوں کو لُوٹ لیتا ہے
کبھی بہ حیلئہ مذہب کبھی بنامِ وطن

ہم لوگ بعض اوقات کسی کی ایک ایسی غلطی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جو درحقیقت اتنی اہم نہیں ہوتی اور بعض اوقات کسی کی بہت بڑی خامی یا غلطی کو بھی محض اس وجہ سے نظر انداز کر جاتے ہیں، کہ اس کا زیادہ ذکر نہیں کیا جاتا۔

یہ بات واقعتاً درست ہے۔

میڈیا کا کردار اب شعور بیدار کرنے سے زیادہ مائنڈ سیٹ تشکیل دینے والا ہے۔ خدارا میڈیا کے اثر سے بھی کچھ باہر نکل کر اپنے فہم سے غور کیجیے۔ فیصلہ ہمارے مستقبل کا ہے، میڈیا کی ڈوریں اِدھر اُدھر ہوتی رہیں گی۔ :)

میڈیا کے ہی تو یہ حشر اُٹھائے ہوئے ہیں

میڈیا پیسہ لے کر ذہن سازی کرتا ہے۔ بڑے صاحب ڈنڈے کے زور پر کرتے ہیں سو زیادہ تر اذہان خلجان کا شکار ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میڈیا پیسہ لے کر ذہن سازی کرتا ہے۔ بڑے صاحب ڈنڈے کے زور پر کرتے ہیں سو زیادہ تر اذہان خلجان کا شکار ہیں۔
ایک سادہ سی بات یہ بھی ہے کہ میڈیا بیرونی طاقتوں سے پیسے لے کر سیکولر و لبرل اقدار پھیلا رہا ہے تو عوام الناس کیوں نہ بنیاد پسند ہو جائیں؟
متعلقہ کی ورڈ:
امریکی کوکیز از عکسی مفتی
 
رائٹ اور لیفٹ کے مسئلے میں تو زیادہ تر لوگ یکسو ہی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تو یہ ہے کہ رائٹ والوں کو رائٹ قیادت میں اور لیفٹ والوں کو لیفٹ قیادت میں ڈھنگ کا آدمی ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا۔ رونا دراصل یہ ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر مدرسے بیرونی طاقتوں سے پیسے لیکر یہاں مذہبی شدت پسندی پھیلا سکتے ہیں تو میڈیا والے پیسے لیکر سیکولر اور لبرل ازم کیوں نہیں پھیلا سکتے
ایک سادہ سی بات یہ بھی ہے کہ میڈیا بیرونی طاقتوں سے پیسے لے کر سیکولر و لبرل اقدار پھیلا رہا ہے تو عوام الناس کیوں نہ بنیاد پسند ہو جائیں؟
متعلقہ کی ورڈ:
امریکی کوکیز از عکسی مفتی
 
الف نظامی

لائبریرین
رائٹ اور لیفٹ کے مسئلے میں تو زیادہ تر لوگ یکسو ہی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تو یہ ہے کہ رائٹ والوں کو رائٹ قیادت میں اور لیفٹ والوں کو لیفٹ قیادت میں ڈھنگ کا آدمی ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا۔ رونا دراصل یہ ہے۔
فی الوقت جو ہے اسی سے کام چلائیں۔
عملیت پسندی اور اصول پسندی کے مابین ٹریڈ آف بھی تو ہے۔
 
Top