ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی گئیں

ساجد

محفلین
آج رابطہ کمیٹی تحلیل کی گئی ہے ، کل ایم کیو ایم بھی ہوا میں تحلیل ہوجائے گی ۔۔۔ ان شاء اللہ ،
اگر لوگوں میں شعور آجائے تو ۔۔۔
جناب ، جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم کو اردو سپیکنگ بھائیوں کی بھاری حمایت حاصل ہے اس لئے اس کے تحلیل ہونے کا قیاس کرنا درست نہیں ۔ ہاں جو بات نظر آ رہی ہے وہ یہ کہ ایم کیو ایم کا ایک طبقہ اب الطاف حسین کی ڈکٹیٹر شپ سے تنگ آ چکا ہے اور ایم کیو ایم کے ووٹرز بھی شاید اس تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔
 
یہ تو اچھی بات ہے ہر پارٹی کے اندر یہ عمل ہونا چاہیے۔۔ اور پارٹی کے تمام عہدوں کے لیے چناؤ ہونا چاہیے۔۔۔ سامنے سامنے۔۔۔ نہ کہ اپنے ہی خون کے رشتوں میں عہدے بانٹ کر پارٹی کو گھر کی لونڈی بنا لینا چاہیے۔۔۔
بالکل چناؤ ہونا چاہیے لیکن یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ہی فرد سب کے نام چُن کر اعلان کر دے۔
ایم کیو ایم ایک ہی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بات غلط ہے۔ اسی مرکزیت کی وجہ سے کارکن الطاف الطاف کرتے رہتے ہیں۔

ذرا اندرونی باتیں ہو جائیں :) باہر یا دور سے بیٹھ کر :) کچھ لوگ اتفاق نہیں کرتے ہماری باتوں سے کہ ہم کراچی میں نہیں رہتے :) حالانکہ بھائی بھی نہیں رہتے :)
اب رابطہ کمیٹی کے لیے طریقہءِ کار کا اندرونی حوال حاضر ہے۔

Message 1
Dear committee members,​
Sec. & JT incharge baji, QT Altaf Hussain bhai ne Aj ap k shano,n pe ek aehem zimmadari dali hai k ap ko baghair kisee dabao k apne elaqe se koi ek easa nam apni tamam karkunan bajio k mashware se Rabta Committee member k lie dena he jesey urdu english dono k likhne parhne pe auboor hasil ho or sath hi society me naik nami un ki pehchan ho, rat 8 bajey tak un ka nam number or jo tafseel mil sakti ho hamei MSG kar dein.​
________________​
Ladies wing Mqm​
یہاں تک تو میں سمجھا شاید ایم کیو ایم میں اب یہ خیال پیدا ہو چکا ہے کہ غلط طریقے سے چلنا اب دانش مندی نہیں اب ٹھیک راستہ چن لیں۔​
Message 2
Dear Bajio,​
Ye bat zehen me zaroor rakhye ga k RC k lie nam muntakhib karte huve dost rishtedari or taulluqat darmeyan me na hail ho.​
Msg me apna nam zaroor likhye ga.​
_________________​
لیکن یہاں آج کے آخری پیغام میں مزہ کرکرا ہو گیا۔ اور حقیقت اپنی جگہ قائم و دائم رہی۔​
Message 3
Ap log __________ ko asif hasnain bhai ka nam bhi ziada tadad me sent karden. foran.​
 

محمد امین

لائبریرین
ذرا اندرونی باتیں ہو جائیں :) باہر یا دور سے بیٹھ کر :) کچھ لوگ اتفاق نہیں کرتے ہماری باتوں سے کہ ہم کراچی میں نہیں رہتے :) حالانکہ بھائی بھی نہیں رہتے :)
اب رابطہ کمیٹی کے لیے طریقہءِ کار کا اندرونی حوال حاضر ہے۔

Message 1
Dear committee members,
Sec. & JT incharge baji, QT Altaf Hussain bhai ne Aj ap k shano,n pe ek aehem zimmadari dali hai k ap ko baghair kisee dabao k apne elaqe se koi ek easa nam apni tamam karkunan bajio k mashware se Rabta Committee member k lie dena he jesey urdu english dono k likhne parhne pe auboor hasil ho or sath hi society me naik nami un ki pehchan ho, rat 8 bajey tak un ka nam number or jo tafseel mil sakti ho hamei MSG kar dein.

________________
Ladies wing Mqm

یہاں تک تو میں سمجھا شاید ایم کیو ایم میں اب یہ خیال پیدا ہو چکا ہے کہ غلط طریقے سے چلنا اب دانش مندی نہیں اب ٹھیک راستہ چن لیں۔

Message 2

Dear Bajio,

Ye bat zehen me zaroor rakhye ga k RC k lie nam muntakhib karte huve dost rishtedari or taulluqat darmeyan me na hail ho.
Msg me apna nam zaroor likhye ga.

_________________


لیکن یہاں آج کے آخری پیغام میں مزہ کرکرا ہو گیا۔ اور حقیقت اپنی جگہ قائم و دائم رہی۔

Message 3
Ap log __________ ko asif hasnain bhai ka nam bhi ziada tadad me sent karden. foran.


ایم کیو ایم میں ایسا ہی ہوتا ہے، چناؤ بالکل ہوتا ہے لیکن لوبنگ ہر جگہ ہوتی ہے کیوں کہ یہ انسانی فطرت ہے۔ سب انسان فطرتِ سلیمہ پر قائم ہوں ایسا ممکن نہیں۔ ایم کیو ایم کا تنظیمی نظام بہت اچھا ہے اور بہت حد تک فول پروف بھی۔ لیکن ایم کیو ایم کی بدنامی میں مفاد پرست عناصر کا بہت بڑا کردار ہے۔ کیوں کہ پاکستان کی سیاست میں عام آدمی اپنا حصہ ڈالنا نہیں چاہتا اس لیے نچلی سطح پر ہی سیاسی جماعتوں میں مفاد پرست افراد اور بدمعاش طبع لوگ بھرتی ہوجاتے ہیں۔ ایم کیو ایم میں بھی ایسا ہی ہے۔ لیکن اس دفعہ جو رابطہ کمیٹی توڑی گئی ہے یہ ایم کیو ایم کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔ اور اس سے ایم کیو ایم میں شفاف کردار کے لوگوں کے آگے آنے میں مدد ملے گی۔

خالد مقبول، عامر خان، ڈوکٹر نصرت وغیرہ کافی عرصے بعد فعال ہوئے ہیں۔ ان کو لانے کی وجہ یہی ہے کہ بابر غوری، وسیم اختر، رضا ہارون جیسے لوگ پیچھے ہٹ جائیں۔۔۔
 

یوسف-2

محفلین
جناب ، جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم کو اردو سپیکنگ بھائیوں کی بھاری حمایت حاصل ہے اس لئے اس کے تحلیل ہونے کا قیاس کرنا درست نہیں ۔ ہاں جو بات نظر آ رہی ہے وہ یہ کہ ایم کیو ایم کا ایک طبقہ اب الطاف حسین کی ڈکٹیٹر شپ سے تنگ آ چکا ہے اور ایم کیو ایم کے ووٹرز بھی شاید اس تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔
بالکل ویسے ہی جیسے نون لگ کو پنجابی اسپیکنگ بھائیوں اور پیپلز پارٹی کو سندھی اسپیکنگ بھائیوں کی بھاری حمایت حاصل ہے۔:)
 

محمد امین

لائبریرین
یار اتنے پیارے ہیں الطاف بھائی۔۔۔اتنی پیاری پیاری باتیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگوں کو پتا نہیں کیوں چڑ ہے :(

"متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طاقت ملنے کے بعد خواہشات کا غالب آجانا فطرت کا حصہ ہے اور یہ بشری کمزوری ہے کہ انسان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ،عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے چوتھے سیشن سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں خوداحتسابی اور اجتماعی محاسبہ کے عمل کے دوران اس بات کا جائزہ بھی لینا چاہئے کہ کس موسم میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم، بلدیاتی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبے کی مخلوط حکومت میں شامل ہوتی رہی تو تحریکی ذمہ داروں میں خرابیاں بھی جنم لینے لگیں کیونکہ آسائش اورآرام دہ زندگی انسان کو کاہل سست اور آرام طلب بنادیتی ہے ،محنت مشقت کے کام سے دورلے جاتی ہے اور وہ بشری خامیوں کا شکار ہوکر اپنی انا کے خول میں اس طرح بند ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنی ذات کے علاوہ باہر کی دنیا نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہاکہ اچھا وقت اور حکومتی وسائل بہت سہولیات پہنچاتی ہیں لیکن جس طرح مختلف موسموں میں مچھروں ، مکھیوں ، بیکٹیریا اور وائرس کی افزائش ہوتی ہے اسی طرح اقتدار میں آنے کے بعد خواہ وہ مخلوط حکومت ہی میں کیوں نہ ہو،خواہشات غالب آنے لگتی ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کاہرفرد تحریکی ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے اور جیسے ہی انہیں طاقت حاصل ہو تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ ان پر برائی کادروازہ کھل گیاکیونکہ خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوتی لہٰذا زندگی کے ہرمعاملہ میں میانہ روی اختیار کرکے انسان اپنی خواہشات پرقابو پاسکتا ہے۔"
https://www.facebook.com/MalirSectormqm
اور یہ دیکھیں ۔۔۔۔ تعلیم و تربیت کا ایک انداز:
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.465481030199532.1073741827.299881923426111&type=1


 
بالکل ویسے ہی جیسے نون لگ کو پنجابی اسپیکنگ بھائیوں اور پیپلز پارٹی کو سندھی اسپیکنگ بھائیوں کی بھاری حمایت حاصل ہے۔:)

درست ہے۔یہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ اب تو پی ٹی ائی کو پشتو سپیکنگ بھائیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
کیا سب کے سب نئے ہیں یا ان میں کچھ پرانے بھی ہیں؟


پرانی رابطہ کمیٹی والے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ اور کچھ لوگ وہ بھی ہیں جو عرصے سے کنارہ کش تھے، انہیں دوبارہ لایا گیا ہے۔پرانی رابطہ کمیٹی کے کچھ لوگوں کو یا تو سرے سے معطل کردیا گیا ہے یا دوسری کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو ہر قسم کے عہدے سے فارغ کر کے کارکن کے طور پر کام کرنے کو کہا گیا ہے۔۔۔
 

سویدا

محفلین
اس تحلیل کو ایم کیو ایم یا میڈیا کی طرف سے تطہیر کا مقدس عنوان بھی دیا جارہا ہے
اللہ کرے وہ تمام غلاظتیں جو پہلے موجود تھی اس تطہیری عمل سے ان کے اثرات زائل ہوجائیں
 

S. H. Naqvi

محفلین
ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہو چکا، الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شروع ہونے والا تطہیر کا عمل جاری رہے گا۔ زمینوں، مکانوں اور دکانوں پر قبضے میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں۔ چندہ مانگنے والے ذمہ دار اور کارکن کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے واضح کیا۔
ایم کیوایم میں چندہ جمع کرنے پر پابندی ہے۔ اگر کسی ذمہ دار یا کارکن کے بارے میں تاجر یا ٹھیلے والے سے چندہ مانگنے کی شکایت ملی تو الزام ثابت ہونے پر اس کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چائنہ کٹنگ، آبادکاری، مکانوں، پلاٹوں اور دکانوں پر قبضے جیسے معاملات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے جس میں ملوث افراد کی ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں۔
متحدہ کے قائد نے کارکنوں کو ہدایت کی کہاگر کوئی پراپرٹی کی خریدوفروخت کے کاروبار سے بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے تو رضا کارانہ طورپر پارٹی سے مستعفی ہو جائے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہاکہ تحریک میں رہتے ہوئے ٹھیکیداری کی اجازت نہیں اگر کوئی اس پیشے سے وابستہ ہے۔
تو پارٹی سے الگ ہوکر یہ کاروبار کرے۔ قائد تحریک نے کہا کہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے، عوام کی مشکلات کا سبب بننے والے عناصر کے لئے متحدہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ تحریکی پیغام کے فروغ کے لئے کام کریں اور کارکنوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔

http://www.geourdu.com/khabrain/national-news/m-q-m-refinement-follow-dead/

چائنہ کٹنگ، آبادکاری، مکانوں، پلاٹوں اور دکانوں پر قبضے ، لگتا ہے کہ کچھ زیادہ ہی دم پر پاوں آیا ہوا ہے کہ اپنے منہ سے بہت سے الزامات مانے جا رہے ہیں۔ بس بھتہ اور ٹارگٹ کلنگ بھی مان لیں اور عہد کر لیں کہ آئندہ نہیں کریں گے، وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے:grin:
 
Top