محمد امین
لائبریرین
نہیں بھائی انکو شیدی افریقی یا ڈاڈا کبھی انکے منہ پر مت کہنا ان میں سے اکثر مرنے مارنے پر اتر آئیں گے انکے نزدیک شیدی کا مطلب کالا اور ڈاڈا کا مطلب غلام کے ہیں اور افریقی بھی یہ اپنے آپ کو نہیں مانتے۔ ہاں آپ انکو بلوچ یا مکرانی کہ سکتے ہیں
اگر ایسا ہے تو ان لوگوں کو افریقی یا شیدی کہنا Epithet یعنی تعصب انگیز لفظ ہے۔ برادرم محمد امین کو انھیں "افریقی" لکھنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
اسکا مجھے علم نہیں کہ یہ لوگ خود کو شیدی کہنے پر مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں۔ میں اپنے بچپن کے دنوں میں ایک شیدی کو جانتا تھا، وہ تو بہت فرینڈلی تھا اور اس کا نک نیم ہی شیدی تھا۔ عثمان بھائی اگر کسی پاکستانی کو پاکستانی کہنا نا گوار گزر سکتا ہے تو پھر اس سے بھی گریز کرنا پڑے گا ؟ تب تو انہیں مکرانی اور بلوچ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ہاں یاد آیا، ہماری گلی میں ایک مکرانی فیملی آباد ہے، انہیں سب "مکرانی" ہی کے نام سے یاد کرتے ہیں، اب یہ تعصب ہے یا کچھ میں کہہ نہیں سکتا۔
میں نے تعصب کی نیت سے نہیں بلکہ وجہ کی نشاندہی کی تھی کہ مکران کی ساحلی پٹی کے ساتھ آباد افریقی النسل افراد اور لیاری میں آباد افریقی النسل افراد میں یہی قدرِ مشترک ہے (یعنی افریقی النسل ہونا) جس کی وجہ سے بلوچ علیحدگی پسندوں کے تانے بانے لیاری تک پہنچتے ہیں۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے اور کسی کا اس سے متفق ہونا بھی ضروری نہیں۔۔۔ ہاں وینا ملک میری بات سے متفق ضرور ہوسکتی ہے۔۔
شمشاد بھائی کے حکم پر وینا ملک کا تذکرہ زبردستی گھسیڑنا پڑا