ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے جو اپنا نام 'مہاجر' سے'متحدہ' کیا تھا وہ محض ایک ڈھکوسلہ تھا ورنہ اُس کے حامیوں کا رویہ اور جماعت والوں کی حرکتیں بتاتی ہیں کہ وہ ابھی تک ایک کٹر مہاجر قوم پرست جماعت ہی ہے۔

ایم کیوایم نے اپنا نام "مہاجر" کی بجائے "متحدہ" صرف اس لیے رکھا کہ انکی خام خیالی تھی کہ اب یہ کراچی و حیدرآباد سے آگے نکل چکی ہے ، اس مہاجر قومیت کو چھوڑو ، پورے ملک کی قومیت کی بات کرو ، اگر ووٹ چاہیے تو ۔۔۔
مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح انکی جگہ ہنسائی ہوئی ہے ، انتخابات کے نتائچ کم ازکم ، ایم کیو ایم کے لیے کافی شرمناک ثابت ہوئے ۔ دوسری بڑی جماعت کا دعویٰ کرنے والے تیسری میں بھی نظر نہ آئے ۔۔
تبھی غصے و بوکھلاہٹ میں لندن کی کالی ماتا کی زبان سے سچ نکل ہی گیا اور ملکی سالمیت کی بجائے کراچی کو علیحدہ کرنے کی بات نکل گئی
کچھ عجب نہیں کہ کل ، "متحدہ" سے دوبارہ "مہاجر" بن جائے
 
مہوش علی

لائبریرین
وڈیرے صرف مہاجروں کے حقوق سلب کرتے ہیں؟ ذرا سندھ کے پسماندہ دیہاتوں اور چھوٹے شہروں کی طرف دیکھئے تو آپ پر عیاں ہو گا کہ سندھیوں کے حقوق بھی شدت سے سلب ہوتے ہیں۔ ٹنڈو الہ یار میں لوگوں کے پاس پہننے کو چبل تک نہیں رہی ہے۔ کبھی متحدہ نے ان مظلوم سندھیوں کی یا نسلی فسادات میں مارے جانے والے مظلوم پختون مزدوروں کے حقوق کی آواز اٹھائی؟
مظلوموں میں تفریق کر کے صرف ایک گروہ کے بارے میں آواز اٹھانا بھی اسے قوم پرست جماعت ثابت کر رہا ہے۔ بہتر ہے کہ عوام کو بھی دھوکا دینا بند کیا جائے اور واپس متحدہ سے مہاجر بن جایا جائے۔

انسان کا فرض ہے کوشش کرنا۔
یہ متحدہ کا وعدہ ہے، نعرہ ہے کہ وہ سندھ کے مظلوم ہاریوں کو وڈیروں کے تسلط سے نجات دلائیں گے، اور انہی میں سے متوسط طبقے کو قیادت کے لیے سامنے لائیں گے۔
متحدہ کی انہی کوششوں کی وجہ سے آج ہزاروں کی تعداد میں مظلوم سندھی متحدہ میں شامل ہیں، متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں، پشتون اور دیگر تمام زبانیں بولنے والوں کو، دیگر علاقے والوں کو متحدہ نے رابطہ کمیٹی میں شامل کیا ہے، اور آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔
ایک شخص روشن پہلوؤں پر نظر رکھتا ہے۔ مگر ایک شخص ہمیشہ منفی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔ آپ کو مثبت رویہ اپنانا چاہیے۔
 
حسان خان

لائبریرین
متحدہ کی انہی کوششوں کی وجہ سے آج ہزاروں کی تعداد میں مظلوم سندھی متحدہ میں شامل ہیں، متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں، پشتون اور دیگر تمام زبانیں بولنے والوں کو، دیگر علاقے والوں کو متحدہ نے رابطہ کمیٹی میں شامل کیا ہے، اور آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

جب تک متحدہ کے سیاستدان اور متحدہ کے پرجوش حامی مہاجر قوم پرستی نہیں چھوڑیں گے، اُس وقت تک یہ سطحی اور آرائشی چیزیں بے فائدہ ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایم کیوایم نے اپنا نام "مہاجر" کی بجائے "متحدہ" صرف اس لیے رکھا کہ انکی خام خیالی تھی کہ اب یہ کراچی و حیدرآباد سے آگے نکل چکی ہے ، اس مہاجر قومیت کو چھوڑو ، پورے ملک کی قومیت کی بات کرو ، اگر ووٹ چاہیے تو ۔۔۔

متحدہ اگر محنت کرتی اور عقلمندی سے کام لیتی تو درمیانے طبقے کے لوگوں کی ایک اچھی اور قومی جماعت کے طور پر ابھر کے سامنے آ سکتی تھی۔ لیکن اولا تو اس نے اپنی تنگ نظر قوم پرستی مکمل طور پر ترک نہیں کی،اور پھر آئے دن کی بے وقوفانہ حرکات نے اُسے کراچی اور حیدرآباد سے آگے کہیں بڑھنے نہ دیا۔
 
قسم ہے وقت کی۔
کہ انسان خسارے میں ہے۔
مگر وہ لوگ (نہیں)، جو ایمان لائے اور صالح کام کرتے رہے۔
اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کرتے رہے ، اور صبر کی وصیت کرتے رہے۔
(سورۃ العصر)
 
بھائی، یہ اس لیے ہے تاکہ پیپلز پارٹی (بلکہ پورے پاکستان) کو متحدہ کی عوام طاقت کا اندازہ رہے، وگرنہ وہ مکمل فرعون بن جائے گی۔
اگر متحدہ الیکشن میں کھڑی نہ ہو، اور پیپلز پارٹی اور سندھ قوم پرست آپ پر اندرون سندھ ظلم کریں، تو پھر اس پر آواز کون اٹھائے گا، اور اس آواز کو کون سنے گا؟
اور متحدہ اس امید پر ہر الیکشن میں حصہ لیتی ہے کہ جلد یا بدیر، وہ اندرون سندھ ان وڈیروں کا نظام توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔۔۔ ۔ آخری کامیابی ہماری ہو گی، اسکا یقین رکھیے۔
متحدہ وڈیروں کا نظام توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی :D سوچ ہے آپکی
1) متحدہ نے کبھی اندرون سندھ کے مہاجروں کے مسائل پر آواز نہیں اُٹھائی، اگر کچھ چے پیں ہوئی ہے تو وہ صرف حیدرآباد تک ہے اس سے آگے کچھ نہیں ! بلکہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ ایم کیو ایم یا مہاجر قوم پرستی کی وجہ سے اندرون سندھ کے مہاجر اور Expose یا بدنام ہوگئے ہیں، سندھی کہتے ہیں "کھاتے سندھ کی ہو بات کراچی کی کرتے ہو"۔ سادہ الفاظ میں وہ بے اسرا لوگ ہیں جنہیں نا سندھی اچھا سمجھتے ہیں نا "کراچی والے"، کراچی والوں سے انکا رشتہ صرف صوبائی اسمبلی کی سیٹ نکالنے کا ہے ! بس پھر تو کون اور میں کون!۔
2)متحدہ سندھی عوام کو لبھانے کے لئے اور وڈیروں اور سرداروں کی جگہ لینے کے لئے مہاجر قوم پرستی کا لبادہ اُتارنے کو ہر دم تیار رہتی ہے! ایم کیو ایم کی قیادت کو سندھی ثقافت اور روایات کی زرہ برابر سوجھ بوجھ نہیں ہے، درحقیقت عام دیہی سندھی انتہائی مظلوم اور پسے ہوئے ہیں (قبائیلی دشمنیوں کے ہاتھوں) لیکن وہ مر جائیں گے مگر قوم اور سرداران قبیلہ پرستی سے باز نہیں آئیں گے یہ انکی اچھائی ہے یا برائی اللہ ہی جانے، اسکی مثال میں اس سے دیتا ہو کہ جب دو انجان سند ھی ملتے ہیں سلام دعا کے بعد سب سے پہلے وہ یہ پوچھتے ہیں "پاڑں کیرآ" تم کون ہو؟ یعنی تمہاری ذات یا قبیلہ کیا ہے جواب ملنے پر تیسرا سوال یہ ہوتا ہے "کاتھے ویٹھوآ" یعنی کہاں کے ہو؟۔۔ایسے لوگوں کے ساتھ کسی غیر ذات یا قبیلے کی دال گلنا مشکل ہے ، ایم کیو ایم تو پھر دھرتی دشمن جماعت ہے!
3)اربن ایریاز کے زیادہ تر پڑھے لکھے سندھی کٹر قوم پرست ہیں اور سیکولر خیالات کے حامل ہیں جن کے خیالات یہ ہوں کہ اردو بولنے والوں نے سندھو دھرتی (کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں) پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، سندھیوں کی اچھی تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع بھی اردو بولنے والوں کی وجہ سے نہیں ملتے، تومتحدہ کی یہاں کیا دال گلنی ہے؟
نہیں متحدہ کی دال اگر گلتی تو صرف اردو بولنے والوں کو ہی پیس کر ، انکے وسائل چھین کر "دوسروں" کو دے کر (لبھانے کے لئے)!
 
آپ دوسری انتہا کی طرف جا رہے ہیں۔
آپ کیا چاہتے ہیں کہ متحدہ مہاجر کا نعرہ لگاتے ہوئے سندھی بھائیوں پر پل پڑے؟

نہیں، بلکہ ہمیں قبول کرنا چاہیے کہ مسائل موجود ہیں۔ ہم سے بھی غلطی ہوئی کہ ہم مہاجر کے نام پر اٹھے، اور اہل سندھ سے بھی غلطی ہو رہی ہے کہ وہ سندھی قوم پرستی میں بہت آگے ہیں۔ ہمیں کسی طرح اس تصادم کو روکنا ہے، اور مثبت کی طرف جانا ہے۔
واحد حل اسکا یہ ہے کہ سب سے پہلے معیشت کو بہتر کیا جائے، علاقوں کو ترقی دی جائے۔ آدھے مسائل اس وقت معاشی بے روزگاری اور بھوک کی وجہ سے ہیں۔ متحدہ نے مصطفی کمال دور میں ہزاروں سندھی بھائیوں کے دل اپنے کام اور محنت سے موہ لیے۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے حتی کہ غریب سندھی ہاری خود ہی اپنے وڈیرے کے خلاف کھڑا نہ ہو جائے۔ انشاء اللہ۔
 
یہ بہت ہے کہ آپ نے تسلیم کرلیا کہ" ہم سے بھی غلطی ہوئی کہ ہم مہاجر کے نام پر اٹھے" آپ کیا مہاجر کازکے علاوہ کسی اور کاز پر اُٹھ سکتے تھے؟
میں نے اولاً یہ بات کہی نہیں کے سندھی "بھائیوں" پر پل پڑیں! میں تو صرف نظر انداز کیے جانے کی بات کررہا ہوں؟
مہوش باجی :atwitsend: میں اور فواد باجے :flag: میں کوئی فرق نہیں ہے! یہ میں حلفیہ کہتا ہوں :frustrated:
 
شیزان

لائبریرین
"ہمیں ماؤں کی گالی دینے والے سن لیں، بہن کی گالی دینا ہمیں بھی آتا ہے۔۔"
یہ الفاظ بہت سی خواتین جو اس وقت مجمع میں خطاب سن رہی تھیں ، انہوں نے بھی سنے ہوں گے۔۔
سچ بتاؤں تو مجھے تو بہت ہی گھٹیا لگے۔۔ ان خواتین کا کیا حال ہو گا۔۔۔؟؟؟
 
مہوش علی

لائبریرین
"ہمیں ماؤں کی گالی دینے والے سن لیں، بہن کی گالی دینا ہمیں بھی آتا ہے۔۔"
یہ الفاظ بہت سی خواتین جو اس وقت مجمع میں خطاب سن رہی تھیں ، انہوں نے بھی سنے ہوں گے۔۔
سچ بتاؤں تو مجھے تو بہت ہی گھٹیا لگے۔۔ ان خواتین کا کیا حال ہو گا۔۔۔ ؟؟؟

ہر کسی کو خوش کرنا ممکن نہیں، اور نہ ہی کوئی انسان تمام تر غلطیوں سے مبرا ہے۔ تھوڑی بہت لچک کا مظاہرہ کیجئے، اگلی بات جو الطاف حسین نے کہی کہ لیکن ہمارے بزرگوں کی تہذیب اسکی اجازت نہیں دیتی، تو اس کے بعد مزید صفائی کی ضرورت نہیں۔
ہم پر اعتراض کرنے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی والوں پر اعتراض کیجئے کیونکہ یہ "پہل" کرنے والے یہی لوگ ہیں، اور رسول (ص) کی حدیث کے مطابق گناہ اور ذمہ داری برائی میں پہل کرنے والے پر ہے۔
 
جب کسی کو کچھ تھریٹ کرنا ہو تو اسی طرح بات کی جاتی ہے۔۔ کہ میں ایسا کردوں گا ویسا کر دوں گا لیکن۔۔۔
مجھے تہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی۔۔۔ یہ بعد والی بات صرف جسٹی فیکیشن کے لیے ہوتی ہے۔۔ ورنہ دوسروں کو جو سنانا تھا وہ سنا دیا جاتا ہے۔۔۔
خیر میں ایم کیو ایم پر کسی قسم کی تنقید نہیں کر رہا۔۔ صرف الطاف حسین کے الفاظ برے لگے تو کہہ ڈالا۔۔ ورنہ میری ذاتی رائے میں ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے۔۔ اور اسے تسلیم کرنا چاہیے۔۔ اسی طرح اس کے مینڈیٹ کی بھی توہین نہیں ہونا چاہیے۔۔۔
دھاندلی کا الزام اگر کسی حلقے میں ہے تو اسی جگہ دوبارہ پولنگ ہونا چاہیے نہ کہ سارے کراچی میں ہر سیٹ پر دوبارہ پولنگ کروانا ضروری ہو۔۔ یہ ایک غلط بات ہے ۔۔ دیگر پارٹیوں کو بھی اب میچور سیاست کرنے کی ضرورت ہے۔۔ اور برداشت بڑھانے کی بھی۔۔۔ میں نہ مانوں والی رٹ چھوڑنی پڑے گی۔۔ ایم کیو ایم کے وجود سے انکار بہت نامناسب حرکت ہو گی
 
کاشفی

محفلین
جہاں اسرائیلی ایجنٹ رہتے ہیں ہمیں وہ بھی معلوم ہے

ہم کس شہر کے شہری ہیں اس کے لیے ہمارے پاکستان حکومت پاکستان کا سرٹیفیکٹ ہے۔ اپ کو پری شان ہونے کی ضرورت نہیں۔
میں پریشان نہیں ہوں۔۔اور خوشی ہوئی کہ آپ کو معلوم ہے کہ اسرائیلی ایجنٹ کدھر رہتے ہیں۔۔۔:)
 
ہر کسی کو خوش کرنا ممکن نہیں، اور نہ ہی کوئی انسان تمام تر غلطیوں سے مبرا ہے۔ تھوڑی بہت لچک کا مظاہرہ کیجئے، اگلی بات جو الطاف حسین نے کہی کہ لیکن ہمارے بزرگوں کی تہذیب اسکی اجازت نہیں دیتی، تو اس کے بعد مزید صفائی کی ضرورت نہیں۔
ہم پر اعتراض کرنے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی والوں پر اعتراض کیجئے کیونکہ یہ "پہل" کرنے والے یہی لوگ ہیں، اور رسول (ص) کی حدیث کے مطابق گناہ اور ذمہ داری برائی میں پہل کرنے والے پر ہے۔
جوش خطابت میں مہوش باجی آپ نے لیاری گینگ وار کے بھتہ خوروں کو بری قرار دے دیا ! :eek:
 
جب کہ الطاف کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان سے الگ ہونے کی بات نہیں کررہا لہذا بحث ختم ہونی چاہیے

1101842148-1.gif

مگر یہاں ایم کیوایم کے لوگوں سے گزارش ہے کہ الطاف کو کہہ دیں کہ ائندہ ایسی بات کی تو ن اچھی طرح نمٹ سکتی ہے اب۔ ائندہ خیال رکھنا
 
کاشفی

محفلین
جسطرح آپ ایم کیو ایم کے ہمدرد ہیں میں ہر اس جماعت کا ہمدرد ہوں جو اسلام اور پاکستان کی بات کرتی ہے اور قومی دھارے میں رہنے کی کوشش کرتی ہے چاہے وہ ایم کیو ایم ہی کیوں نا ہو ، ویسے یہ جمعیت والے بھی پتا نہیں کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں ہارتے رہتے پھر بھی "کراچی والوں" پر شب خون مارنے سے باز نہیں آتے؟ سندھو دیش والے تو آپ کے بھی ہم جولی ( عبدالوحیدآریسر گروپ)نہیں ہیں کیا؟ ویسے میں اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کا بھی ہمدرد رہا ہوں بلکہ کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں جیے سندھ کے عروج کے دور میں ماریں بھی کھائیں ہیں، لیکن پھر چند سندھی دوستوں کے سمجھانے اور سیاسی چالبازیوں سے مایوس ہو کر باز آگئے،سر جی اندرون سندھ کی سیاست اور کراچی کی سیاست میں بہت فرق ہے، یہ کراچی والے نہیں جانتے نا جاننا چاہتے ہیں انہیں تو صرف 4 سے 5 صوبائی سیٹوں سے غرض ہے، ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کے مہاجروں کو ایک روشنی کی کرن دکھائی تھی جسکے صلے میں حیدرآباد، سکھر، میر پورخاص اور اب نوابشاہ کی صوبائی سیٹیں ہمیشہ ایم کیو ایم کے نام ہوتی ہیں،اندرون سندھ میں اردو بولنے والے نا تو سندھ یا پاکستان سے علیحدگی چاہتے ہیں نا اپنی شناخت کھونا چاہتے ہیں۔ وہ سندھی زبان بولتے ہیں خود کو سندھی بھی سمجھتے ہیں لیکن اپنی پچھلی روایات اور ثقافت کو بھی زندہ رکھنا چاہتے ۔۔ اندرون سندھ کے مہاجروں نے 90 کی دھائی میں بہت جانی و مالی قربانیاں دیں بے شمار لوگوں نے دوبارہ بلکہ تین بارہ ہجرت بھی کی، صرف اس لئے کہ ایم کیو ایم کے روپ میں انہیں اپنی تہذیبی روایات، شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ایک سہارا ملا تھا وہ اب بھی 70 اور 90 کی دھائی کے سندھی مہاجر فساد کو نہیں بھولے اور پی پی پی کو کبھی ووٹ نہیں دیتے چاہے ایم کیو ایم جیتے یا ہارے ووٹ ایم کیو ایم کا ہی ہوتا ہے ! کیا ایم کیو ایم پارلمینٹ میں پی پی پی کے ساتھ پینگیں بڑھا کر اندرون سندھ کے مہاجروں کے مینڈیٹ کی توہین نہیں کرتی ، اب یہ نہیں کہنا کہ یہ جمعیت کا کیا ہوا الٹا سیدھا کام ہے ؟ ایم کیو ایم اندرون سندھ کے مہاجروں کی شناخت کو تو کیا برقرار رکھتی وہ تو اپنی شناخت کو بھی بھلا گئی یعنی مہاجر سے متحدہ ہوگئی؟ اب یہ نہیں کہنا کہ جمعیت والوں کی کاروائی ہے!
بحث دوسرے رُخ کی طرف چلی جائے گی۔۔۔
جمعیت کو میں اسلام دشمن سمجھتا ہوں۔۔اس جماعت نے قائدِ اعظم اور پاکستان کی مخالفت کی تھی۔۔بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا۔۔
مہاجر اور متحدہ کے بارے میں یہ کہ مہاجر ایک حقیقت ہیں اور متحدہ بھی ایک حقیقت ہے۔۔۔۔۔مہاجر اور متحدہ ایک دوسرے کے لیئے لازم ہیں۔ مہاجروں کی نظر میں پاکستان کی سلامتی کی خاطر ایم کیو ایم ، متحدہ قومی مومنٹ بن گئی ہے تو یہ ایک احسن فیصلہ تھا۔۔۔
اندرونِ سندھ رہنے والے مہاجروں اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر پپلز پارٹی یا کسی بھی جماعت سے کسی بھی قسم کی Conflict دوراندیشی نہیں۔۔ اس لیئے پاکستان میں رہنے والی قوموں بشمول مہاجروں کے ایم کیو ایم کا متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل ہونا قائدِ تحریک کی ایک دوراندیشی تھی اور ہے۔۔
مہاجر قوم یا متحدہ قومی مومنٹ لڑائی جھگڑے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔۔ جبکہ جمیعت وہ جماعت ہے جس نے پورے ملک میں کلاشنکوف کلچر متعارف کروایا اور پورے ملک کا ستیاناس کردیا۔۔
 
متفق کاشفی بھائی۔۔۔
جمعیت کو میں اسلام دشمن سمجھتا ہوں۔۔اس جماعت نے قائدِ اعظم اور پاکستان کی مخالفت کی تھی۔۔بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا۔۔
مہاجر اور متحدہ کے بارے میں یہ کہ مہاجر ایک حقیقت ہیں اور متحدہ بھی ایک حقیقت ہے۔۔۔ ۔۔مہاجر اور متحدہ ایک دوسرے کے لیئے لازم ہیں۔ مہاجروں کی نظر میں پاکستان کی سلامتی کی خاطر ایم کیو ایم ، متحدہ قومی مومنٹ بن گئی ہے تو یہ ایک احسن فیصلہ تھا۔۔۔

Top