جماعت اسلامی کا کردار اچھا ہوتا عوام اس کو کبھی تواقتدار میں لاتی۔
تقریباً نصف صدی سے بس احتجاج کی سیاست کر رہئ ہے بیچاری
پاکستان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور مکتی باہنی بنائی اور سقوط ڈھا کہ مہں اہم کردار ادا کیا۔ بنگالیوں کے خلاف قتل و غارت میں حصہ لیا۔
تعلیمی اداروں میں شدت پسند کلچر کو پروان چڑھایا۔
فرحان ، میرے دوست ، ایسی باتیں نہیں لکھتے کہ جن کا کوئی سر پیر ہی نہ ہو۔ میں جماعت اسلامی کے ناقدین میں سے ہوں لیکن تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں۔
آپ پاکستان کی ماضی قریب کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور پھر بنگلہ دیش کے باسیوں سے ملیں تو آپ کو اپنے خیالات بدلنا پڑیں گے۔ اور پھر آپ اپنی ہی بات میں تضاد رکھتے ہیں ایک طرف تو آپ لکھ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی نے مکتی باہنی بنائی اور دوسرے ہی فقرے میں آپ اسے بنگالیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
میرے عزیز ، کیا آپ جانتے ہیں کہ مکتی باہنی کا بنگلہ دیش کی پاکستان سے علیحدگی میں کیا کردار رہا اور اس کو امداد کس نے دی؟ اگر آپ کی معلومات اس بارے مکمل ہوتیں تو آپ جماعت اسلامی کو مکتی باہنی بنانے کا "اعزاز" نہ دیتے۔ اور اگر یہ جماعت مکتی باہنی بناتی تو پھر بنگالی اس سے پرخاش کیوں رکھتے؟۔
بنگالی آج بھی بات کرے گا تو پاکستان کے تین لوگوں کو منہ بھر کے گالی دیتے ہوئے جذباتی ہو جاتا ہے ایک پاکستان کی فوج دوسرے پنجابی اور تیسرے رضاکار۔
پاکستان کے جو لاکھوں باشندے آج بھی بنگلہ دیش میں بے سرو ساماں مہاجر ہیں ان کو وہاں رضاکاروں میں ہی شمار کیا جاتا ہے اور رضاکار وہ لوگ ہیں جو اردو بولنے والے تھے اور ان میں زیادہ تر لوگ مذہب پسند اور اچھی خاصی تعداد میں جماعت کے حمایتی تھے۔
ہاں تعلیمی اداروں کے علمی ماحول میں تشدد کا عنصر شامل کرنے میں جماعت ملوث رہی ہے اور اس کے ٹکر پہ پنجاب میں پی ایس ایف رہ چکی ہے۔ اس کے بعد دیگت تنظیمیں مثال کے طور پہ ایم ایس ایف ،امامیہ سٹوڈنٹس اور اے ٹی آئی وغیرہ بھی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ کہ سیاست کو تعلیمی اداروں میں تشدد کے ذریعے پروان چڑھانے میں جماعت سمیت سب تنظیمیں شامل ہیں۔