غازی عثمان
محفلین
ارے بھائی میں نے کب کہا آپ مجھ سے کچھ ذبردستی منوارہے ہیں۔ جی بالکل ساجد بھائی یہاں موضوع بحث جمعیت نہیں ہے ایک بار ضمنی طور پر آگئی تھی تو سوچا وضاحت کردوں،غازی صاحب ، آپ سے کوئی بات زبردستی نہیں منوائی جا رہی۔ آپ کا معاملات اور چیزوں کا جائزہ لینے کا زاویہ مجھ سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن حقیقت کو انصاف کے ساتھ بیان کرنا تو سب کی ذمہ داری ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں سب سے منظم اسلامی جمیعت طلبا کی سرپرست ہے یادش بخیر یہ وہی جمعیت ہے جنہوں نے حال ہی میں عمران خان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے ۔ میں بحث کو طول نہیں دینا چاہتا ۔ ہو سکتا ہے کہ کراچی میں اب دوسری تنظیمیں تشدد میں اس سے آگے نکل چکی ہوں لیکن پنجاب میں ابھی تک یہ پہلے نمبر پہ ہے ۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ کسی فرد یا جماعت پہ میری تنقید اس کے بالجملہ عوامل پر نہیں ہوتی بلکہ اسی پہلو کے حوالے سے بات کرتا ہوں جو زیر بحث ہوتا ہے لہذا بات کو مزید پہلوؤں تک پھیلانے سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔
زیادہ تر دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جمعیت جماعت اسلامی کی تنظیم ہے اور اس کی زیر سرپرستی ہے لیکن فلحقیقت ایسا نہیں ہے، شروع میں یہ فرق انتہائی واضح تھا لیکن اب جماعت میں بڑی تعداد میں جمعیت سے فارغ لوگ ہیں، بلکہ تقریبا پوری قیادت جمعیت سے آئی ہے، عمران خان والا معاملے آپ کے سامنے سے یہ جمعیت اور جماعت کے علیحدہ ہونے کے ایک اور مثال ہے گو کہ کچھ اچھی نہیں ہے، ویسا یہ مضموں بھی دیکھ لیں