سید اسد محمود
محفلین
ان سب باتوں اور ایم کیو ایم سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو ان انتخابات میں خیبر پختونخواہ کے لوگ سب سے زیادہ باشعور نکلے اور انہوں نے ثابت کردیا کہ واقعی جمہوریت بہترین انتقام ہے۔۔۔ کراچی میں موجود پختونوں نے بھی اے این پی اور متحدہ کی فکس میچ کی سیاست کو بالاآخرسمجھ لیا۔۔ اور یہاں بھی انہوں نے جمہوری طریقے سے انتقام لیا۔۔۔ 2001ء کی وار آن ٹیرر سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر پختون ہوئے ہیں چاہے وہ فوج کے ہاتھوں ہلاکتیں ہو یا طالبان کے ہاتھوں ہوں یا بے گھری کی صورت میں ہوں ، درحقیقت انہیں فوراً بہتری چاہیے، وعدے نہیں عمل چاہیے وہ ٹوپی ڈراموں میں اب آنے والے نہیں،انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ مل کر پورے ملک کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، یعنی مین اسٹریم کی سیاست ۔۔ کراچی کے اردو بولنے والوں میں بھی یہ شعور آرہا ہے مگر ساتھ ساتھ انکے کچھ تحفظات ہیں ۔۔ جنہیں کسی قومی سطح کے لیڈر کو ہی دور کرنا ہوگا۔۔۔ عمران خان نے کراچی کے اردو بولنے والوں کو شعوری طور کو کچھ جھٹکا ضرور دیا ہے بے شک عمران خان کے بلے نے کراچی کے اردو بولنے والوں کو مین اسٹریم میں لانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ اب آنے والا وقت یہ بتائے گا کے عمران خان اپنے اس جھٹکے کو زلزلے میں کیسے تبدیل کرتا ہے۔۔۔