ایم کیو ایم کی بدترین دھاندلی جاری

ان سب باتوں اور ایم کیو ایم سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو ان انتخابات میں خیبر پختونخواہ کے لوگ سب سے زیادہ باشعور نکلے اور انہوں نے ثابت کردیا کہ واقعی جمہوریت بہترین انتقام ہے۔۔۔ کراچی میں موجود پختونوں نے بھی اے این پی اور متحدہ کی فکس میچ کی سیاست کو بالاآخرسمجھ لیا۔۔ اور یہاں بھی انہوں نے جمہوری طریقے سے انتقام لیا۔۔۔ 2001ء کی وار آن ٹیرر سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر پختون ہوئے ہیں چاہے وہ فوج کے ہاتھوں ہلاکتیں ہو یا طالبان کے ہاتھوں ہوں یا بے گھری کی صورت میں ہوں ، درحقیقت انہیں فوراً بہتری چاہیے، وعدے نہیں عمل چاہیے وہ ٹوپی ڈراموں میں اب آنے والے نہیں،انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ مل کر پورے ملک کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، یعنی مین اسٹریم کی سیاست ۔۔ کراچی کے اردو بولنے والوں میں بھی یہ شعور آرہا ہے مگر ساتھ ساتھ انکے کچھ تحفظات ہیں ۔۔ جنہیں کسی قومی سطح کے لیڈر کو ہی دور کرنا ہوگا۔۔۔ عمران خان نے کراچی کے اردو بولنے والوں کو شعوری طور کو کچھ جھٹکا ضرور دیا ہے بے شک عمران خان کے بلے نے کراچی کے اردو بولنے والوں کو مین اسٹریم میں لانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ اب آنے والا وقت یہ بتائے گا کے عمران خان اپنے اس جھٹکے کو زلزلے میں کیسے تبدیل کرتا ہے۔۔۔
 
درحقیقت دیکھا جائے تو یہ ملک کراچی سے ہے اور کراچی اس ملک سے ہے۔۔۔۔ نا اس ملک سے ہٹ کر کراچی کے کوئی قدر ہوگی نا اس ملک کی کراچی کو ہٹا کر کوئی قدر۔۔۔ کراچی کے ذہین و فطین اردو بولنے والوں کو قومی دھارے میں باعزت طریقے سے واپس آنا ہوگا، انہیں ایک کونا پکڑنے کے بجائے قومی دھارے کی سیاست میں اپنا وسیع تر کردار ادا کرنا ہوگا جو بلاشک و شبہ اس ملک اور خود کراچی کے باسیوں حق میں بہترین ہوگا۔۔۔ جو بھی پارٹی یا سیاستدان اردو بولنے والوں کو کونے میں دباتا ہے یا کونا میں محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ نا تو کراچی کا بھلا چاہتا ہے نا کراچی کے باسیوں کا۔۔۔
 
درحقیقت دیکھا جائے تو یہ ملک کراچی سے ہے اور کراچی اس ملک سے ہے۔۔۔ ۔ نا اس ملک سے ہٹ کر کراچی کے کوئی قدر ہوگی نا اس ملک کی کراچی کو ہٹا کر کوئی قدر۔۔۔ کراچی کے ذہین و فطین اردو بولنے والوں کو قومی دھارے میں باعزت طریقے سے واپس آنا ہوگا، انہیں ایک کونا پکڑنے کے بجائے قومی دھارے کی سیاست میں اپنا وسیع تر کردار ادا کرنا ہوگا جو بلاشک و شبہ اس ملک اور خود کراچی کے باسیوں حق میں بہترین ہوگا۔۔۔ جو بھی پارٹی یا سیاستدان اردو بولنے والوں کو کونے میں دباتا ہے یا کونا میں محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ نا تو کراچی کا بھلا چاہتا ہے نا کراچی کے باسیوں کا۔۔۔

جی بالکل اصل میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوں تو جو بھی جیتے اس کا حق ہے مگر دھونس اور دھاندلی سے جیت کر پھر یہ دعوی کرنا کہ ہمارے پاس پورے کراچی کا مینڈیٹ ہے جو انتہائی ناانصافی ہے۔
 
Top