- الطاف حسین نے مہاجروں کے بہت سے مسائل حل کیے،
- اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان میں ان کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہوئیں،
- لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے بہت سے دیگر سیاست دانوں کی طرح ان سے بھی بہت سی غلطیاں سرزد ہوئیں،
- زرقا مفتی نے ایک بڑے "بلنڈر" کی طرف توجہ دلائی ہے،
- یہ تو سراسر ناقابل برداشت فعل ہے کہ آپ اپنے ملک کے معاملات میں دوسروں کو اس طور شریک کریں،
- الطاف حسین کو جلد از جلد اس دستاویز کے بارے میں وضاحت پیش کر دینی چاہیے ۔۔۔
- آخر اس خط کا کیا جواز ہے؟
لو جی اتنی آسانی سے بیوقوف بننے والی قوم اور بھلا کہاں ملے گی۔
یوسف بھائی میں تو سنجیدگی سے ہی پڑھ گیا۔ وہ اس لیے کہ آپ نے نوٹ مراسلے کے آخر میں جو لکھا ہے۔درجواب آں غزل
نوٹ: یہ ایک مزاحیہ مراسلہ ہے۔ از راہِ کرم اسے سنجیدگی سے نہ پڑھا جائے
- جیسے انہیں ایک ”شناخت“ دی۔ پہلے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کا مہاجر ”گمنام“ تھا۔ اب ”بدنام“ ہے (بدنام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا )۔ بھٹو نے سرکاری ملازمتیں کا دروازہ مہاجروں پر بند کرنے کے لئے سندھ میں دیہی شہری کا انوکھا کوٹہ سسٹم نافذ کیا، جسے ایم کیو ایم کے خالق جنرل ضیاء نے دوسری بار توسیع دی اور تیسری بار توسیع ایم کیو ایم کے دور اقتدار میں ہوئی۔ ایم کیو ایم کے بننے کے بعد کراچی حیدر آباد میں مہاجروں کو پنجابیوں، پٹھانوں اور سندھیوں سے لڑوا کر 50 ہزار سے زائد مہاجر نوجوانوں کو مقتول بنوایا۔۔۔ کہاں تک سنوگے کہاں تک سناؤوں ۔۔۔
- جی ہاں ہنڈا ففٹی سے اُڑ کر اس مقام تک پہنچے کے امریکہ و برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اربوں کی جائیداد بنوالی ۔ لاکھوں پونڈز کاکیش تو بطور پیٹی کیش بھائی کے پاس رہتا ہے۔
- غلطیاں؟؟؟؟؟ ہے کوئی ہم سا، ہم سا ہو تو سامنے آئے
- صرف ایک کیوں؟ زرقا مفتی کے خلاف ”توہین بھائی“ کا مقدمہ درج کیا جائے
- ناقابل برداشت، کس کے لئے؟ ”مہاجر قوم“ کل بھی بھائی کے ساتھ تھی، آج بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی
- یہ وضاحت کہ یہ خط مجھ سے پاکستانی اسٹیبلشمنت یا برطانوی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لکھوایا تھا تاکہ پہلے اس کے عوض ایم کی ایم کو نوازا جائے اور جب ”مطلب“ نکل جائے تو بھائی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جائے؟
- خط لکھنے کا ”جواز“ تو خط میں موجود ہے۔ لیکن اس خط کو ”لیک“ کرنے کا کیا جواز ہے؟ یہ برطانوی حکومت بتلائے ورنہ ۔ ۔ ۔