ایم کیو ایم کے رہنماوں کے مقدمات کی لسٹ

فخرنوید

محفلین
pic-03.jpg
 
زینب

محفلین
وہ تو صاف مکر گئے ہیں اور کبھی مانیں گے بھی نہیں چور بھی کبھی اپنی چوری مانتا ہے بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم تھی اور ہے میرے خیال میں طا لبان کی طرح اس کے خلاف بھی گرینڈ فیصلہ کن آُریشن ہونا چاہیے
 
سویدا

محفلین
بالکل ٹھیک کہا

اس وقت طالبان کی اصطلاح دہشت گردوں کے لیے ہی استعمال کی

جارہی ہے ہر وہ آدمی یا تنظیم دہشت گردی کررہا ہے وہ طالبان ہے

اور در حقیقت اصل طالبان تو ایم کیو ایم ہی ہے جس ریکارڈ دہشت

گردی سے بھرپور ہے
 
dxbgraphics

محفلین
وہ تو صاف مکر گئے ہیں اور کبھی مانیں گے بھی نہیں چور بھی کبھی اپنی چوری مانتا ہے بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم تھی اور ہے میرے خیال میں طا لبان کی طرح اس کے خلاف بھی گرینڈ فیصلہ کن آُریشن ہونا چاہیے

آپی میرے دل کی بات کہہ دی
 
ایم کیو ایم پرکرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہے
الطاف حسین پر تمام مقدمات 1992ء میں لندن روانگی کے بعد قائم کئے گئے ۔ جو بندہ پاکستان میں تھا ہی نہیں تو اس پر مقدمات کیوں ؟؟؟؟
تمام جھوٹے مقدمے ہیں
اس کا واضح ثبوت میجر کلیم کیس ہے جس میں میجر کلیم کو آلٹا عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا میجر کلیم کو جھوٹا کہا۔ :) :) :)
ایک اور جھوٹا مقدمہ حکیم سیعد کیس ہے ۔ اس کیس سے ایم کیو ایم بری ہو چکی ہے :) :) :)
ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پہلے بھی فوجداری مقدمات کا سامنا کر کے قانونی طور پر ریلیف حاصل کیا ہے
ایم کیوایم نے عدالتوں کو فیس کرنے کا اعلان ہت پہلے ہی کر دیا تھا۔ اب فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔
 
آفت

محفلین
الطاف حسین کہتے ہیں کہ ان پر یا ان کے ساتھیوں پر کرپشن کے الزامات نہین ہیں -
جناب الطاف حسین صاحب کرپشن تو وہ کرتے ہیں جن کے ہفتہ وار ،ماہانہ یا روزانہ کی بنیاد پر بھتے نہیں بندھے ہوئے ۔ کراچی میں انڈسٹری والوں سے دکان والون سے یا پھر دوسرے کاروبار سے منسلک افراد سے اتنا بھتہ اکٹھا ہو جاتا ہے کہ قانونی طریقوں سے بینک سے قرض لے کر یا کسی اور طرح سے پیسے لے کر واپس نہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ ویسے آپ پر کرپشن کے الزامات اس لیے بھی نہیں ہو سکتے کہ آپ فوراً ثبوت مٹا دیتے ہیں ۔ اس کے باوجود آپ ہی کی پارٹی کے ایک وزیر بابر غوری کی وزارت سے منسلک کے پی ٹی کی ایک ہی بلنڈنگ کو تین بار آگ لگ چکی ہے اور وہ بھی چھٹی کے روز ۔ اتفاق سے ہر بار آگ لگنے کے بعد اہم رکارڈ جل جانے کی نوید بھی سنائی گئی ۔ اب کرپشن ہی جل جائے تو سامنے کیسے آئے گی ۔
مشرف دور میں ایم کیو ایم کے ایک وزیر صفیان اللہ پر کراچی کی دو ارب روپے مالیت کی زمین کے لیے غبن کا کیس سامنے آیا تھا ۔ اور بھی بہت کچھ ہے لیکن " میں نہ مانوں " والے پھر بھی نہیں مانیں گے ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
تمام جھوٹے مقدمے ہیں

اس کا واضح ثبوت میجر کلیم کیس ہے جس میں میجر کلیم کو آلٹا عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا میجر کلیم کو جھوٹا کہا۔ :) :) :)

ایک اور جھوٹا مقدمہ حکیم سیعد کیس ہے ۔ اس کیس سے ایم کیو ایم بری ہو چکی ہے :) :) :)

ایم کیوایم نے عدالتوں کو فیس کرنے کا اعلان ہت پہلے ہی کر دیا تھا۔ اب فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔

1992 سے لیکر آج 2010 آنے کو آیا مگر ان کیسوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
بہرحال مجھے اس چیز کا فرق بھی واضح کریں کہ "قتل" اور "اقدام قتل" میں کیا فرق ہے؟

نیز دعوی ہے کہ ایم کیو ایم ہر حکومت میں شامل ہو جاتی ہے۔ مگر کرپشن کے نام پر سوائے دو نامکمل کہانیوں کے اور کوئی الزام نہیں۔ اور اگر یہ فرضی کہانیاں نہیں بلکہ آپکے پاس دلائل ہیں تو پھر بھی آپکا چیف جسٹس ذمہ دار کہ اب کیوں وہ سوموٹو ایکشن نہیں لیتا؟ آپ لوگ تو چت بھی اپنا اور پٹ بھی اپنا رکھ رہے ہیں۔
 
قتل:
اس فعل میں جس پر حملہ کیا جائے وہ مارا جائے اسے قتل کہتے ہیں۔
اقدام قتل:
اس فعل میں کسی کو اس حد تک ضرب لگائی جائے یا ایسا فعل کیا جائے جس سے متاثرہ شخص کے مرنے کی امید ہو۔ لیکن ہو بچ جائے اسے اقدام قتل کہتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
ایم کیو ایم اور تمام سیاسی تنظیموں میں ایک فرق ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں

لیکن

ایم کیو ایم کرپشن کے ساتھ ساتھ قاتل اور دہشت گرد بھی ہے
 
arifkarim

معطل
بہرحال مجھے اس چیز کا فرق بھی واضح کریں کہ "قتل" اور "اقدام قتل" میں کیا فرق ہے؟
قتل: ساحل سمندر پر کھڑے ایک شخص کو اپنے ہاتھوں سے "خود "دھکا دینا۔
اقدام قتل: قتل کرنے سے پہلے مقتول کو ساحل سمندر تک "خود" دھوکے سے لیکر جانا یا کسی اور سے کہہ کر یہی عمل کروانا۔
مکافات قتل: دھکا دینے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہو جانا اور مقتول کو مرنے سے پہلے "خود"واپس بچا کر لانا۔

قانون کی رو سے ان تینوں کیسز میں سزا لاحق ہوگی۔ سزا کی نوعیت مندرجہ بالا عوامل کے مطابق ہوگی۔ البتہ وکیل و جج کو خرید کر کیس رفع دفع کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ مقتول بھی غریب ہو! :)
 
ایم کیو ایم اور تمام سیاسی تنظیموں میں ایک فرق ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں

لیکن

ایم کیو ایم کرپشن کے ساتھ ساتھ قاتل اور دہشت گرد بھی ہے

اپنے جوابات براہ مہربانی مثالوں اور دلائل کے ساتھ دیجئے، خاص کر کرپشن کے متعلق میرے علم میں کوئی ایسی بات ایم کیو ایم کے متعلق سامنے نہیں آئی ہے، اس لئے مجھے حیرت ہوئی آپ کے اس ریمارک پر، کوئی بھی اسٹیٹمنٹ داغنے سے قبل یہ سوچ لیا کیجئے کہ بہت سے لوگ اسے بغور دیکھ رہے ہوتے ہیں، جن کی نظر آپ کی طرح سیاسی پس منظر پر بہت گہری ہوتی ہے اس لئے کسی بھی سیاسی بحث میں سطحی اور سنی سنائی باتیں‌کرنا ، فوری طور پر پکڑ میں آجاتا ہے، کرپشن کہتے ہیں اربوں‌ ڈالر ”روپے نہیں“ ڈالر کھا پی کر ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنا، اس لئے منتظر رہوں کا کرپشن پر آپ کے اس بیان کی وضاحت کو دلائل اور ثبوت کے ساتھ۔ شکریہ
 
محمداسد

محفلین

ایم کیو ایم پرکرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہے
الطاف حسین پر تمام مقدمات 1992ء میں لندن روانگی کے بعد قائم کئے گئے ۔ جو بندہ پاکستان میں تھا ہی نہیں تو اس پر مقدمات کیوں ؟؟؟؟
تمام جھوٹے مقدمے ہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مقدمات کے درست یا غلط ہونے کا تعلق کسی کے ملک میں موجود ہونے یا نہ ہونے سے کیسے ہوسکتا ہے؟ جناب الطاف حسین نے پاکستان سے کوچ کیا خدانخواستہ دارفانی سے تو کوچ نہیں کیا۔ نیز اگر یہ تسلیم کرلیا جائے کہ بیرون ملک رہنے والے پر مقدمات قائم نہیں ہوتے تو بھلا بیرون ملک رہنے والا کسی جماعت کی سربراہی کیسے کرسکتا ہے؟

۔ ۔ ۔ ۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پہلے بھی فوجداری مقدمات کا سامنا کر کے قانونی طور پر ریلیف حاصل کیا ہے
ایم کیوایم نے عدالتوں کو فیس کرنے کا اعلان ہت پہلے ہی کر دیا تھا۔ اب فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔

مجھے اس قول کے فعل میں تبدیل ہونے کا انتظار رہے گا۔
فی الحال تو صورتحال یہ ہے کہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام پوائنٹ بلینک ود لقمان میں 'حیدر عباس رضوی' نے آنے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال پر کچھ بات نہیں کرنا چاہتے۔ :thumbsdown:
 
dxbgraphics

محفلین
اپنے جوابات براہ مہربانی مثالوں اور دلائل کے ساتھ دیجئے، خاص کر کرپشن کے متعلق میرے علم میں کوئی ایسی بات ایم کیو ایم کے متعلق سامنے نہیں آئی ہے، اس لئے مجھے حیرت ہوئی آپ کے اس ریمارک پر، کوئی بھی اسٹیٹمنٹ داغنے سے قبل یہ سوچ لیا کیجئے کہ بہت سے لوگ اسے بغور دیکھ رہے ہوتے ہیں، جن کی نظر آپ کی طرح سیاسی پس منظر پر بہت گہری ہوتی ہے اس لئے کسی بھی سیاسی بحث میں سطحی اور سنی سنائی باتیں‌کرنا ، فوری طور پر پکڑ میں آجاتا ہے، کرپشن کہتے ہیں اربوں‌ ڈالر ”روپے نہیں“ ڈالر کھا پی کر ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنا، اس لئے منتظر رہوں کا کرپشن پر آپ کے اس بیان کی وضاحت کو دلائل اور ثبوت کے ساتھ۔ شکریہ

کرپشن کالی ہوتی ہے یا سفید۔ یا دوسری زبان میں اسے لوٹ مار کہہ سکتے ہیں۔
ہمارے رشتہ داروں کو بھی فطرانہ کی پرچیاں زبردستی دے دی گئیں تھیں۔ اب قربانی کی کھال کے لئے بھی دھونسیں مل رہی ہیں۔

کہیں تو میں فون نمبر دے دوں آپ خود کال کر کے تسلی کر لیں :callme:
 
میں ایک ہوزری سلائی کی فیکٹری میں کام کرتا ہوں وہاں پر سیٹھ نے ایک گائے لائی قربای کےلئے دوسرے دن ایم کیو ایم کے بھائی لوگ آگئے اور سیٹھ کو پرچی تھما گئے اور کہہ گئے کہ کھال نہ ملی تو تمھاری کھال اوتار دینگے
 
شاید میں صحیح سے سمجھا نہیں پایا آپ حضرات کو ، قومی خزانے سے اربوں کی کرپشن، سالہا سال سے جاری اسٹیبلشمنٹ ، بیورو کریسی کی کرپشن، سیاستدانوں ، جاگیر داروں ، وڈیروں‌کی کرپشن، جس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، پھر قرضہ مافیا کی کرپشن و لوٹ مار، اس کرپشن کے مقابلے کے جواب میں اگر آپ کے بس یہی کچھ ہے تو پھر پڑھنے والے خود ہی فیصلہ کریں گے کہ آپ کے دلائل کس قدر مظبوط و جاندار ہیں۔ بہر حال جواب دینے کے لئے شکر گزار ہوں۔
 
آفت

محفلین
کراچی کے گھروں سے جس طرح ایم کیو ایم کھالیں اکٹھی کرتی ہے اور نہ دینے پر جو سلوک کیا جاتا ہے اسے آپ کیا سمجھتے ہیں؟؟؟
دسیوں کروڑ روپے مالیت کی یہ کھالیں اکٹھی کی جاتی ہیں کیا یہ کرپشن سے کم تر جرم ہے؟؟؟؟
جب بات خود پر آتی ہے تو آپ لوگوں کا رویہ کیوں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ غلط کو غلط ہی کہنا چاہیے ۔
آئینہ جو تم کو دکھایا تو برا مان گئے

Top