ایندڑائیڈ فون کا استعمال

ماشاءاللہ میرے لیے بڑی تعجب کی بات ہے کیوں کہ میں نے خواتین کو کبھی ایسی چیزوں میں دلچسپی لیتے نہیں دیکھا : )
کیا اتنا ہی تعجب خیز جتنا محفل کے بعض احباب کے لیے "غیر خواتین" کا مطبخ اور دیگر گھریلو کاموں میں دلچسپی لینا؟ :) :) :)
 

محمدظہیر

محفلین
کیا اتنا ہی تعجب خیز جتنا محفل کے بعض احباب کے لیے "غیر خواتین" کا مطبخ اور دیگر گھریلو کاموں میں دلچسپی لینا؟ :) :) :)
جی اتنا نہیں بلکہ ذاتی طور پر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ گھریلو کاموں میں "غیر خواتین" کا حصہ لینا فرائض میں سے ہے : )
 
جی اتنا نہیں بلکہ ذاتی طور پر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ گھریلو کاموں میں "غیر خواتین" کا حصہ لینا فرائض میں سے ہے : )
عدنان ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھا کھانا بھی بناتے ہیں میں ان کی چھٹی والے دن انہیں سے فرمائش کرتی ہوں کھانا بنانے کی اور سچ میں وہ بہت مزے کا کھانا بناتے بھی ہیں
 

نوشاب

محفلین
میں بھی زیادہ تر اینڈرئیڈ فون ہی یوز کرتی ہوں میرے پاس بھی کوئی پرابلم نہیں ہے آپ اپنے فون کے براؤزر کی سیٹنگ میں جا کر Desktop View کو Mobile View میں تبدیل کر دیں میرا خیال ہے آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گئی
بہت بہت شکریہ ، حمیرا آپی واقعی براؤزر سے سیٹنگ چینج کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا۔
افقی اسکرولنگ کی تو نوبت ہی نہیں آنی چاہیے کیونکہ محفل کی تھیم ریسپونسیو ڈیزائن کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اب یا تو آپ کے اسکرین ویو پورٹ کی چوڑائی انتہائی کم ہے، یا پھر آپ نے پیج کو ژوم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شاید ایسا ہو رہا ہے۔ فی الوقت ہم بھی آپ کو وہی مشورہ دیں گے جو حمیرا بٹیا نے لکھا ہے، یعنی آپ یقینی بنا لیں کہ کہیں فل ڈیسکٹاپ ویو والے موڈ میں تو براؤز نہیں کر رہے۔ :) :) :)
شکریہ سعود بھائی ۔ سیٹنگ کا ہی مسئلہ تھا ۔
 

تجمل حسین

محفلین
ہی ہی ہی
ایسی لیے میں خود کو عجوبہ کہتی ہوں :pمحفل پر آنے سے پہلے ایک ویب سائٹ ڈیزائنگ کا شوق تھا سچ میں آپ اگر میری ویب سائٹ ڈیزائنگ کے سکیل کو دیکھیں تو گھبرا جائیں :p بس کبھی خود کو ایکسپوز ہی نہیں کیا:p
ارے بھئی تو محفل پر آنے کے بعد کیا شوق ختم ہوگیا ؟؟؟
اور شوق تھا تو پھر ویب سائٹ بنائی کیوں نہیں؟ :)
 
ارے بھئی تو محفل پر آنے کے بعد کیا شوق ختم ہوگیا ؟؟؟
اور شوق تھا تو پھر ویب سائٹ بنائی کیوں نہیں؟ :)
تجمل بھائی یہ تو ویلے ٹائم کی باتیں تھی جب ہم ویلے ہوا کرتے تھے
اب جب بھی تھوڑا سا وقت ملتا ہے بھاگ کر محفل میں آ جاتی ہوں
 

تجمل حسین

محفلین
تجمل بھائی یہ تو ویلے ٹائم کی باتیں تھی جب ہم ویلے ہوا کرتے تھے
اب جب بھی تھوڑا سا وقت ملتا ہے بھاگ کر محفل میں آ جاتی ہوں
شوق کے لیے وقت ملا نہیں کرتا بلکہ وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اب بھی اسی تھوڑے سے ٹائم میں سے اگر تھوڑا تھوڑا ٹائم روزانہ بچائیں تو بہت وقت مل جائے گا۔ جس کام کا شوق ہو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ :)
 
شوق کے لیے وقت ملا نہیں کرتا بلکہ وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اب بھی اسی تھوڑے سے ٹائم میں سے اگر تھوڑا تھوڑا ٹائم روزانہ بچائیں تو بہت وقت مل جائے گا۔ جس کام کا شوق ہو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ :)
کیا خوب کہی تجمل بھائی شوق سے یاد آیا ہمیں آج کل اردو لکھنے کا شوق ہے ویب سائٹ ڈیزائنگ کے لیے تو زندگی پڑی ہے
 
مجھے کوئی یہ بت سکتا ہے کہ اپنے موبائل میں کروم کو کیسے اس قابل بنایا جائے کہ جہاں کہیں اردو لکھی ہو یہ اسے نستعلیق میں دکھائے؟
 
مجھے کوئی یہ بت سکتا ہے کہ اپنے موبائل میں کروم کو کیسے اس قابل بنایا جائے کہ جہاں کہیں اردو لکھی ہو یہ اسے نستعلیق میں دکھائے؟
کروم موبائل ورژن میں ایکسٹنشن انسٹال نہیں ہوتی، لہٰذا یہ فیچر بھی موجود نہیں۔
 
Top