اب یہاں پر آپ نے جس دیدہ دلیری کیساتھ انگریزی کے لفظ "Swift"کو اردو میں'سوفٹ' لکھا ہے تو یہی ہے آپ کے املا کی غلطی،حالانکہ آپ کو "سوئفٹ" لکھنا چاہئے تھا۔امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں'نشان دہی' پر استفسار کرنے کی بجائے "ناقص املا" کی ریٹنگ دینے والے کے لئے آپکا دل جذبۂ تشکرواحترام سے معمور ہوگا۔
اور اگر آپ خدانخواستہ یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ کے برافروختہ ہونے پر میں یہ انمول "ریٹنگ" ختم کردوں تو ایسا کرنا میرے لئے سردست ناصرف ناممکن ہے بلکہ یہ ایک غیردانشمندانہ عمل ہوگا ،کیونکہ جس ریٹنگ نے آپکو کئی گھنٹوں سے مسلسل سحرزدہ کرکے جکڑ رکھاہےاور آپ میری جاں بخشی پرمائل ہوہی نہیں رہے ہیں،جس سے مجھے شہرت دوام حاصل ہورہی ہے،تو بھلا ایسی 'نادرروزگار' ریٹنگ کو حذف کرنے کی غلطی میں کم ازکم صحیح الدماغی کی حالت میں تو کرنے سے رہا!اب آپ سے بس گذارش ہے کہ ذرا صبراور برداشت کو پیدا کرکے پروان چڑھائیے،اس کے بعد بقول ہمارے لیڈران کرام "سب اچھا ہے "ہوجائے گا۔انشاءاللہ۔شکریہ۔
ریٹنگ آپ بصد شوق دیں. مگر آپ کی وضاحت سے اتفاق نہیں کرتا.
جب انگریزی الفاظ اردو رسم الخط میں لکھے جاتے ہیں تو ان کی کوئی طے شدہ املا نہیں ہوتی. ان کو ادائیگی کے اعتبار سے لکھ دیا جاتا ہے.
اور میرے نزدیک اگر و کے نیچے زیر ڈال دیا جائے تب بھی ادائیگی وہی ہوتی ہے.
بہرحال آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اپنی رائے کے اظہار میں آپ آزاد ہیں. خوش رہیے.