اینڈرائڈ ڈیوایس کو روٹ کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ

نایاب

لائبریرین
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
اچھے بچوں آج میں آپ کو اپنا فون روٹ کرنے کا طریقہ بتانے والی ہوں سب بچے توجہ سے پڑھیں اور اپنے فون پر نئے نئے تجربات کریں اگر کو مشکل ہو تو میں مدد کر دوں گی
وعلیکم السلام
جیتی رہیں سدا خوش و شاد وآباد ہنستی مسکراتی رہیں آمین
روٹ کرنا سمجھ لیا اور روٹ کامیاب بھی ہو گیا محترم بٹیا ۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں
کیا کوئی ایسا فنکشن ہے جس سے میں سام سنگ گیلیگسی ٹیب 4 ( T231) پر "یو ایس بی ایکسٹرنل " کو استعمال کر سکوں ۔ ؟
میں چاہتا ہوں جیسے سونی ایکسپیریا میں 32 گیگا بائٹ ایکسٹرنل یو ایس بی استعمال ہوتی ہے ۔ ویسے ہی ٹیب میں استعمال ہو سکے ۔
اللہ سوہنا سدا خوش ہنستا مسکراتا رکھے آمین
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے اپنا فون روٹ اسی طریقے پر کیا تھا. مگر اس کو ان روٹ کیا تھا کیونکہ فون کچھ عرصہ بعد برکڈ ہوجاتا ہے. ہمیں تو ڈویلپر آپشن ہی بمشکل ملا تھا. ویس سعود بھیا آپ کے پاس کس کمپنی کا فون ہے. دوسرا روٹ کرنے کے بعد دکاندار کس بات سے یہ جانتے یہ فون۔روٹڈ ہوچکا ہے ہم سیل کرنے سے پہلے ہی ان روٹ بھی تو کرسکتے ہیں.
 
فاتح

لائبریرین
کیا کوئی ایسا فنکشن ہے جس سے میں سام سنگ گیلیگسی ٹیب 4 ( T231) پر "یو ایس بی ایکسٹرنل " کو استعمال کر سکوں ۔ ؟
میں چاہتا ہوں جیسے سونی ایکسپیریا میں 32 گیگا بائٹ ایکسٹرنل یو ایس بی استعمال ہوتی ہے ۔ ویسے ہی ٹیب میں استعمال ہو سکے ۔
اس کے لیے آپ کو یو ایس بی او ٹی جی کیبل USB OTG Cable درکار ہو گی۔ اس او ٹی جی کیبل کا ایک سرا ٹیب سے کنیکٹ کریں اور دوسرے سرے پر ایکسٹرنل یو ایس بی سٹوریج لگا دیں۔
پاکستان میں یہ کیبل ڈیڑھ سے دو سو روپے کی مل جاتی ہے۔

callmate-micro-usb-otg-cable-400x400-imadgzghx9saeazs.jpeg

یہ سادہ ترین کیبل ہے۔ اس سے بہتر کیبل وہ ہوتی ہے جس میں پاور کنیکٹ کرنے کو بھی ایک پوائنٹ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یو ایس بی او ٹی جی ہب USB OTG Hub بھی ملتا ہے جس میں آپ ایک ساتھ کئی ڈیوائسز اپنے ٹیب سے کنیکٹ کر سکتے ہیں مثلاً یو ایس بی ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو، کی بورڈ اور ماؤس وغیرہ۔
SKU1599201.jpg
 
فاتح

لائبریرین
میں نے اپنا فون روٹ اسی طریقے پر کیا تھا. مگر اس کو ان روٹ کیا تھا کیونکہ فون کچھ عرصہ بعد برکڈ ہوجاتا ہے.
فون اگر برکڈ ہونا ہوتا ہے تو روٹ کرنے کے عمل کے دوران ہوتا ہے۔ کچھ عرصے بعد نہیں ہوتا۔
دوسرا روٹ کرنے کے بعد دکاندار کس بات سے یہ جانتے یہ فون۔روٹڈ ہوچکا ہے ہم سیل کرنے سے پہلے ہی ان روٹ بھی تو کرسکتے ہیں.
سام سنگ فون میں ڈاؤن لوڈ موڈ میں جا کر وہاں KNOX وارنٹی وائڈ کے سامنے روٹ ہونے کی صورت میں 1 لکھا ہوا ہو گا۔۔۔ 0x1
اگر فون روٹڈ نہ ہو تو 0x0
 
arifkarim

معطل
فون اگر برکڈ ہونا ہوتا ہے تو روٹ کرنے کے عمل کے دوران ہوتا ہے۔ کچھ عرصے بعد نہیں ہوتا۔

سام سنگ فون میں ڈاؤن لوڈ موڈ میں جا کر وہاں KNOX وارنٹی وائڈ کے سامنے روٹ ہونے کی صورت میں 1 لکھا ہوا ہو گا۔۔۔ 0x1
اگر فون روٹڈ نہ ہو تو 0x0
اس سے تو پھر آئی فون بہتر ہے۔ دس بار ایک ہی فون کو جیل بریک کر کے واپس اصل فرمویئر انسٹال کیا ہے۔ اصل فرم ویئر انسٹال کرتے ہی جیل بریک کے تمام نشانات مٹ جاتے ہیں۔ اگر سیمسنگ یا دیگر اینڈروئیڈ فونز میں ایسا ممکن نہیں تو یہ نہایت تشویش کے بات ہے۔
 
اگر آپ اس دھاگے کو سنجیدگی سے پڑھ رہے ہیں اور پھر بھی یہ بات کر رہے ہیں تو حیرت ہے
 
بھائی آئی فوں کی طرح اس میں بھی آپ اصلی فرمویئر انسٹال کر سکتے ہیں آئی فون سے بھی آسان ہے اگر آپ TWRP ریکوری استعمال کرتے ہیں تو اپلیکیشنز فوٹو فون نمبرز میسیجز کا بیک اپ ایک ساتھ لے لیں اور ایک سال کے بعد بھی آپ اس بیک اپ کو ریسٹور کر سکتے ہیں :)
میں نے ائی فون بھی استعمال کیا ہے لیکن مزا نہیں آیا :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی اس ٹیب 4 ٹی 231 اور ٹی 230 میں یہ کیبل کام نہیں کرتی ۔ ایکسٹرنل یو ایس بی ڈرائیو ڈیٹیکٹ ہی نہیں ہوتی ۔
اس میں اینڈرائڈ ورژن 2۔4۔4 انسٹال ہے ۔

بہتر کیبل وہ ہوتی ہے جس میں پاور کنیکٹ کرنے کو بھی ایک پوائنٹ ہوتا ہے۔
ان شاء اللہ یہ کیبل تلاش کرتا ہوں ۔ اور چیک کرتا ہوں کہ اس کیبل کے ساتھ 300 گیگا بائٹ ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو سونی ایکسپیریا زیڈ ون پر چلتی ہے کہ نہیں ۔
ایکسپیریا پر سادہ کیبل کے ساتھ 64 گیگا بائٹ فلیش ڈرائیو تو کام کرتی ہے ۔ لیکن 300 گیگا بائٹ والی ڈیٹیکٹ نہیں ہوتی ،
میرا خیال ہے کہ شاید پاور کم ملتی ہے فون سے ۔۔۔۔۔؟
توجہ سے نوازنے پر بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
اگر آپ اس دھاگے کو سنجیدگی سے پڑھ رہے ہیں اور پھر بھی یہ بات کر رہے ہیں تو حیرت ہے
ارے جناب محض اپنی معلومات کیلئے پوچھا تھا۔ پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔ یہاں کوئی آئی فون ۔ اینڈروئیڈ مقابلہ تھوڑی چل رہا ہے۔ اوپر حمیرا بہن نے اچھے سے سمجھا دیا۔
 
ان شاء اللہ یہ کیبل تلاش کرتا ہوں ۔ اور چیک کرتا ہوں کہ اس کیبل کے ساتھ 300 گیگا بائٹ ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو سونی ایکسپیریا زیڈ ون پر چلتی ہے کہ نہیں ۔
ایکسپیریا پر سادہ کیبل کے ساتھ 64 گیگا بائٹ فلیش ڈرائیو تو کام کرتی ہے ۔ لیکن 300 گیگا بائٹ والی ڈیٹیکٹ نہیں ہوتی ،
میرا خیال ہے کہ شاید پاور کم ملتی ہے فون سے ۔۔۔۔۔؟
توجہ سے نوازن
انکل میرا نہیں خیال یہ فون 300 تک کی ڈرائیو کو سپورٹ کرے گا زیادہ تر فونز صرف 128 گیگابائٹ کا مموری کارڈ یا یو ایس بی ڈرائیو تک سپورٹ کرتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
انکل میرا نہیں خیال یہ فون 300 تک کی ڈرائیو کو سپورٹ کرے گا زیادہ تر فونز صرف 128 گیگابائٹ کا مموری کارڈ یا یو ایس بی ڈرائیو تک سپورٹ کرتے ہیں
میری خواہش صرف اتنی کہ یہ ٹیب 8 گیگا بائٹ فلیش ڈرائیو چلا دے ۔
آپ کے بتائے عمل سے کنگو روٹ نے چائنہ ٹیب پی+700 کو تو روٹ کر دیا ۔ مگر گیلیگسی ٹیب پر روٹ کامیاب نہ ہوا ۔
اور یہ گیلیکسی ٹیب دوران روٹ اک بار بھی ریسٹارٹ نہ ہوا ۔ 98 پرسنٹ تک پی سی سکرین پر سارا عمل درست رہا ۔
اس کے بعد روٹ فیلڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا میسج
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
ان شاء اللہ یہ کیبل تلاش کرتا ہوں ۔ اور چیک کرتا ہوں کہ اس کیبل کے ساتھ 300 گیگا بائٹ ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو سونی ایکسپیریا زیڈ ون پر چلتی ہے کہ نہیں ۔
ایکسپیریا پر سادہ کیبل کے ساتھ 64 گیگا بائٹ فلیش ڈرائیو تو کام کرتی ہے ۔ لیکن 300 گیگا بائٹ والی ڈیٹیکٹ نہیں ہوتی ،
میرا خیال ہے کہ شاید پاور کم ملتی ہے فون سے ۔۔۔۔۔؟
توجہ سے نوازنے پر بہت دعائیں
دو وجوہات ہو سکتی ہیں، ایک تو وہی جو آپ نے بتائی کہ اسے زیادہ پاور درکار ہوتی ہے۔
دوم یہ کہ سمارٹ فون NTFSفائل سسٹم کو ڈیٹیکٹ نہیں کرتے۔ ایکسٹرنل ڈرائیو کا فائل سسٹم FAT32 ہونا چاہیے۔ کم از کم پرائمری پارٹیشن FAT32 ہونی چاہیے۔
اس کا حل یہ ہے ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ کریں اور اس کا فائل سسٹم FAT32 رکھیں اور اس کے بعد اسے پاور سورس والی او ٹی جی کیبل سے کنیکٹ کریں۔ نتائج سے آگاہ کریں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
میری خواہش صرف اتنی کہ یہ ٹیب 8 گیگا بائٹ فلیش ڈرائیو چلا دے ۔
اگر یہ آٹھ گیگا بائٹ والی فلیش ڈرائیو ایکسپیریا زیڈ 1 میں او ٹی جی کے ساتھ ڈیٹیکٹ ہو رہی ہے لیکن سام سنگ ٹیب میں نہیں ہو رہی تو اس صورت میں مسئلہ ڈرائیور کا بھی ہو سکتا ہے کہ اس فلیش ڈرائیو کے ڈرائیورز ٹیب کے ساتھ کمپیٹیبل نہ ہوں۔
اگر ممکن ہو تو کسی اور فلیش ڈرائیو کو ٹیب کے ساتھ کنیکٹ کر کے دیکھیں کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
دو وجوہات ہو سکتی ہیں، ایک تو وہی جو آپ نے بتائی کہ اسے زیادہ پاور درکار ہوتی ہے۔
دوم یہ کہ سمارٹ فون NTFSفائل سسٹم کو ڈیٹیکٹ نہیں کرتے۔ ایکسٹرنل ڈرائیو کا فائل سسٹم FAT32 ہونا چاہیے۔ کم از کم پرائمری پارٹیشن FAT32 ہونی چاہیے۔
اس کا حل یہ ہے ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ کریں اور اس کا فائل سسٹم FAT32 رکھیں اور اس کے بعد اسے پاور سورس والی او ٹی جی کیبل سے کنیکٹ کریں۔ نتائج سے آگاہ کریں۔ :)

محترم بھائی
میں 4 گیگا بائٹ سے لیکر 32 گیگا بائٹ تک یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو درج ذیل تینوں فارمیٹس میں فارمیٹ کر چکا ہوں ۔
NTFS
FAT32
eXFAT
لیکن نتیجہ صفر ہی رہا ۔۔
4 گیگا بائٹ سے لیکر 32 گیگا بائٹ تک سب سونی ایکسپیریا پر کام کرتی ہیں ۔
مگر جہاں ضرورت ہے کہ ٹیب پر چلیں وہاں کوئی بھی ڈیٹیکٹ نہیں ہوتی ۔
اپنی انگلش کی تمام تر مہارت کو بروئے کار لاتے اس بارے سرچنگ پر جو ملا ۔ وہ یہ ہے کہ سام سنگ نے ٹیب 230 /231 میں یہ فنکشن ڈس ایبل کر رکھا ہے ۔ جانے کیوں ؟
300 گیگا ڈرائیو بارے یقین ہے کہ سونی ایکسپیریا پر پاور سورس والی او ٹی جی کیبل سے چل جائے گی ۔
فلیش ڈرائیو کے ڈرائیورز ٹیب کے ساتھ کمپیٹیبل ہونے کی پرابلم کیسے حل ہو سکتی ہے ؟
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
اپنی انگلش کی تمام تر مہارت کو بروئے کار لاتے اس بارے سرچنگ پر جو ملا ۔ وہ یہ ہے کہ سام سنگ نے ٹیب 230 /231 میں یہ فنکشن ڈس ایبل کر رکھا ہے ۔ جانے کیوں ؟
تب تو اس کا حل (شاید) کسٹم روم اور کسٹم کرنل انسٹال کرنے سے ہی نکل سکے لیکن اس کی بھی کوئی گارنٹی نہیں۔
 
Top