اینڈرائڈ ڈیوایس کو روٹ کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ

arifkarim

معطل
حمیرا عدنان روٹ کرنے میں ایک مشکل یہ درپیش ہیں کہ kingroot سے روٹ کرتے وقت ایپس اسٹالڑ ہونے سے پہلے وہ کہتا ہے
plz disconnect your device to complete installation process.

اور اس وجہ سے ہمارا کام نہیں ہو سکا ایسا کیوں ہوا آپ بتا سکتے ہیں...؟؟؟
موبائل نکالنے کے بعد پھر سے پورا پروسیس شروع سے ہوتا ہے پھر کنیکٹ کرتے ہیں تھوڑی دیر بعد پھر نکالنے کہتا ہے کم از کم 5 بار ایسا کیا ہم لوگوں نے اب آپ کچھ بتائیں تو آپ کا احسان ہوگا
یہ کہیں برکڈ تو نہیں ہو گیا؟ حمیرا عدنان
 
محمدصابر

محفلین
نہیں جی ایسے برکڈ نہیں ہوتا جب کچھ انسٹال ہی نہیں ہوا تو برکڈ نہیں ہوتا

ویسے یہ برکڈ کیا ہے
http://lifehacker.com/5853519/how-do-i-fix-my-bricked-android-phone

A bricked phone means one thing: your phone won't turn on in any way, shape or form, and there's nothing you can do to fix it. It is, for all intents and purposes, as useful as a brick. A phone stuck in a boot loop is not bricked, nor is a phone that boots straight into recovery mode. These are things you can usually fix, and they're a lot more common than a truly bricked phone. If your phone is actuallybricked, you won't be able to fix it yourself (but there are things you can do—see the end of this article). For those other problems, you have a few options.​
 
فاتح

لائبریرین
بھائی جب میں نے کوئی نیا پنگا کرنا ہوتا ہے فون کے ساتھ تو میں آفیشل فرم ویئر ساتھ میں ڈاؤنلوڈ کر لیتی ہوں
لیکن اسے روٹ کرنے کے میتھڈ سے آپ کا فون خراب نہیں ہوتا
اگر "معصومانہ" بلکہ "انتہائی معصومانہ" کی کوئی ریٹنگ ہوتی تو میں اس مراسلے پر وہ دیتا۔ :laughing:
اگر آپ کا فون واقعی برِک ہو گیا تو اس پر آفیشل یا ان آفیشل فرم ویئر انسٹال کیسے کریں گی؟؟؟
فون میں ای ایم ایم سی چپ ہوتی ہے جس پر بنیادی پروگرامنگ ہوئی ہوتی ہے اور وہ بیک وقت فلیش میموری اور کنٹرولر کاکردار ادا کرتی ہے۔
اگر وہی اڑ گئی یعنی یا تو فارمیٹ ہو گئی یا کرپٹ ہو گئی یا فزیکلی جل گئی ہو تو فون کو کیسے علم ہو گا کہ بوٹ کیسے کرنا ہے یا ریکوری میں کیسے جانا ہے یو ایس بی کنیکٹ ہونے پر ایکشن کیا لینا ہے، کس حصے میں کیا رکھنا ہے، وغیرہ وغیرہ :)
 
فاتح بھائی میرے ایک فون (سام سنگ، گرینڈ ٹو ڈوس) کے ساتھ یہی معاملہ ہوا ہے۔
مزے کی بات ہے کہ وہ برک بھی نہیں آن ہوتا ہے ، لوگو تک جاتا ہے ۔ آگے نہیں جاتا۔ اوڈین پر ڈیٹیکٹ نہیں ہو رہا ۔ دیگر کسی طریقے سے بھی کوئی روم قبول کرنے سے انکاری ہو چکا ہے۔ اپنی تمام تر سائنسی ترقی کے باوجود یہ دنیا اس معصوم کو سانسیں دینے میں ناکار رہی۔ مارکیٹ میں دیکھایا ۔۔ بے سود۔۔ ایکس ڈی اے کے ماہرین کی آراء کام نہ آسکیں۔ خود اپنی ساری "آئن اسٹائنی" لگا کر دیکھ لی ۔۔ کچھ حاصل نہیں۔ فون اب بھی چارجر کے ساتھ پڑا منہ چڑا رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

بھائی ایسا ہو اکثر ہو جاتا ہے جب آپ فون میں کرنل وغیرہ انسٹال کرتے وقت فون بند ہو جائے تو آفشیل فرم ویئر ہی اسکو بوٹ ایبل بنا سکتا ہے
ویسے میں نے جیتنے بھی پنگے کئیے ہیں اپنے ہی فون پر کئیے ہیں کئی دفعہ تو بلکل بند ہو گیا لگا بس اب سانس واپس نہیں انے والی اس میں لیکن پھر بھی چل ہی جاتا تھا:)
 
اس کا حل ہے کہ اس کا ای ایم ایم سی تبدیل کروانا ہو گا۔
 
یہ بہت کامن مسئلہ ہے۔ اسے brick ہونا نہیں کہتے۔
ویسے میں نے جیتنے بھی پنگے کئیے ہیں اپنے ہی فون پر کئیے ہیں کئی دفعہ تو بلکل بند ہو گیا لگا بس اب سانس واپس نہیں انے والی اس میں لیکن پھر بھی چل ہی جاتا تھا:)
تو آپ کا فون brick نہیں ہوا نا ۔۔۔ اگر ہوا ہوتا تو لگ پتا جانا تھا۔:laughing:
 
اس کا حل ہے کہ اس کا ای ایم ایم سی تبدیل کروانا ہو گا۔
ایک مرتبہ ہیٹ گن لایا تھا ، تجربہ ایک پرانے آئی فون پر کیا :D:D:D
کہ اگر خراب بھی ہو گیا تو کوئی مسئلہ نہیں ، ہمیں کونسا آئی فون استعمال کرنا ہوتا ہے ۔ :p:p
پرانے آئی فون کا بورڈ نکالا ، ہیٹ گن سے ایک کمپوننٹ نکال کر واپس اپنی جگہ لگانے کا تجربہ کیا۔۔۔ بری طرح ناکام ہوا۔
جس پرزے کو نکالنا مقصود تھا اس کے نکلنے سے پیشتر گرد و نواح کے پرزے ہیٹ گن کی "بادِ بہاری" لگتے ہی ہوا میں اڑ گئے۔ :D:D
صد حیف بہارے اگر ایں ایست بہارے۔۔۔۔

:confused::confused: لہذا یہ طے ہوا کہ یہ کام کسی ماہر سے ہی کروا لیا جائے۔ یعنی اپنے انڈرایڈ فون کو کسی ماہر کے ہاتھ میں ہی دیا جائے۔۔
 
میں بھی یہ کام خود کرنے سے بہتر کسی ماہر سے کروانا زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔
ایسے اگر فون خراب ہو جائے تو بھی کم از کم انسان کسی کو کوسنے کے قابل تو رہتا ہے۔ اگر خود کیا ہو تو کسی پر غصہ بھی نہیں نکالا جا سکتا۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
آپ نے جس بِرک کا ذکر کیا وہ ہارڈ بِرک ہے، حمیرا آپی سافٹ بِرک کی بات کر رہی ہیں
سافٹ برک تو یونہی پیار محبت میں کچھ لوگ بوٹ لوپ وغیرہ جیسی کیفیات کو کہہ دیتے ہیں۔ اصلی برک تو وہی ہے جس میں فون اور اینٹ میں فرق نہ رہ جائے۔ :laughing:
 
Justin Case کی رپورٹ فیک ہے xda کے جو سورس اس بندے نے فراہم کیے ہیں وہ نہ تو پہلے کام کرتا تھا اور نہ ہی اب کام کرتا ہیں اور یہ رپورٹ 2013 کی ہے اب تو اتنا معروف ہوگیا king root کے ہر بندہ استعمال کر رہا ہے
Xda developer کے ممبران کی رائے یہاں دیکھ لیں
لنک
لنک
 
:rollingonthefloor:
انکل جی آپ نے اتنا کچھ سکھا ہے تو اینڈرائڈ کیا چیز ہے وہ بھی ایک دن سیکھ ہی جائیں گے ویسے خطیر رقم کا تخمینہ لگا کر بتا دیں تاکہ ہم محفلین کو بھی پتا لگے آپ کے موجودہ اثاثے کتنے ہیں

آئی فون کو جیل بریک یعنی روٹ کر لیں۔ کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں۔ بندہ حاضر ہے۔

حمیرا بٹیا اور عارف بھائی!

آئی فون ہم نے اس لیے خریدا تھا کہ بھرم ماریں گے لیکن یہاں ہر دوسرے شخص کی جیب سے آئی فون کی ڈمب رنگ ٹون سنائی دیتی ہے اور کراچی واپس جاکر ہم اپنا آئی فون سکس لیکر گھر سے باہر نہیں نکل سکتے، لہٰذا کل ابوظبی سی ایک پرانا آئی فون فائیو ایس خرید لیا ہے۔ اب اس پر ہم جیل بریک سمیت ہر قسم کے تجربات کرنے کے لیے ذہنی طور پر رضامند ہیں۔

اب ہمیں آئی فون کو جیل بریک کرنے کا طریقہ 101 آسان طریقے پر سمجھادیجیے۔

فی الحال وائی فائی کی سہولت میسر نہیں لہٰذا موبائل ہی سے نیٹ استعمال کررہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کراچی واپس جاکر ہی جیل بریک کریں۔
 
Top