این ٹی ایس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مدد درکار

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم! کیا حال ہیں سب کے محفلین؟ میں نے تیسری بار گورنمنٹ جاب ( فارایجوکیٹرز) کے لیے اپلائی کیا ہے 14 اور 16 گریڈ کے لیے۔ سبجیکٹ کمپیوٹر سانئس ۔۔۔این ٹی ایس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے آپ لوگوں کی آراء تجاویز، اور مدد چاہیئے۔ پہلی بار ٹیسٹ کلیئر نہیں ہوا تھا دوسری بار ہوا تھا مگر جاب نہیں ہوئی:(۔۔ اب تیسری بار کوشش کرنے لگی ہوں۔سب ممبرز اپنے تجربات شئیر کرسکتے ہیں تاکہ میری اور دیگر ممبران کی مدد ہوسکے جو اس سیکٹر میں آنا چاہتا ہے۔۔شکریہ
میرے سوال یہ ہیں
1: ہمیں تیاری کہاں سے کرنی چاہیئے جس سے نا صرف یہ ٹیسٹ کلئیر ہوجائے بلکہ اچھے مارکس سے ہو ؟
2: پرائمری یا ایلیمنڑی لیول کی بکس سے اگر تیاری کرنی چاہیئے تو کیا وہ بکس آن لائن کہیں سے مل سکتی ہیں کیونکہ میرے پاس اس لیول کی بکس نہیں ہیں۔
3: انگلش کی تیاری کیسے کی جائے خاص کر synonyms وغیرہ کی ؟
4: میں نے بی ایڈ ابھی سٹارٹ کیا ہے جبکہ اس میں pedagogy کا الگ سے پورشن ہوتا ہے۔اور کرنٹ افئیرز کا بھی۔ اب مجھے سمجھ نہیں آرہی کیا پڑھوں؟

اس بار یہی سن رہے ہیں کہ ٹیسٹ مشکل ہوگا ۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں میں اچھی تیاری کے ساتھ ٹیسٹ دوں تاکہ کلئیر ہوسکے۔۔
برائے مہربانی میرے اس تھریڈ کا "وہ حال" مت کیجیے گا جو یہاں ہر تھریڈ کا ہوتا ہے۔ میں بہت سریس ہوں اور اس کا سنجیدگی سے ہی جواب دیجے گا ورنہ مذاق کے لیے لطائف کی لڑیوں کا رخ کرسکتے ہیں آپ۔۔شکریہ
آخر میں یہی کہوں گی میرے لیے اور ان سب لوگوں کے لیے دعا لازمی کیجیے گا جنہوں نے اپلائی کیا ہے:)
 

ہادیہ

محفلین
پہلے صرف 9 سکیل کے لیے دیے ہیں تب ڈگری مکمل نہیں تھی میری۔وہ پرائمری لیول سے تھا۔ اب 14 اور 16 کے لیے اپلائی کیا ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
ایک دفعہ کچھ سہیلیوں کے ساتھ NTS کے پیپرز دینے کا پروگرام بنا تھا۔ سرکاری ملازمت کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بس یونہی سوچا کہ اپنے آپ کو آزمایا جائے۔ اس کی تیاری کے لیے ایک گائیڈ بک ملتی ہے۔ ہم تینوں نے تیاری کے لیے ایک ہی گائیڈ بک کا اشتراک کیا۔ ٹیسٹ والے دن موسلادھار بارش ہو گئی اور ہم نے ٹیسٹ دینے کا ارادہ منسوخ کر دیا۔ البتہ جن سہیلیوں نے ٹیسٹ دیا انہوں نے بتایا کہ وہ گائیڈ بک بے کار ہے۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
ایسے تو بہت سی بکس ملتی ہیں اس کی تیاری کے لیے۔۔ مگر ابھی تک یہی سنا ہے کہ کبھی آیا نہیں ان سے۔۔
 
Top