پانچویں سالگرہ ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
اراکین اُردو محفل
سالگرہ کی تقریبات میں ایک اہم تقریب ایوارڈز کی تقسیم ہوتی ہے۔ جس کے لئے میں یہاں کچھ ایوارڈز اور اراکین کے نام پیش کر رہا ہوں۔ اگر کوئی ایوارڈ رہ گیا ہے یا کسی ایوارڈ کے لئے کوئی نام رہ گیا ہے تو پیشگی معذرت قبول فرمائیں ۔
ایسے تمام نام یا ایوارڈز جو ہونے چاہئیں لیکن موجود نہیں ہیں وہ یہیں لکھ دیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ووٹنگ کا جلد از جلد آغاز کر دیا جائے۔
والسلام

2010 کا بہترین ممبر
?

پسندیدہ فی میل رکن
بوچھی
عندلیب
ماوراء
خوشی

پسندیدہ میل رکن
١لف عین (اعجاز صاحب)
ابو شامل
ایم بلال
خرم
خرم شہزاد خرم
زین
طالوت
عارف کریم
فہیم

2010 بہترین شاعر
خاور چودھری
زھرا علوی
سلیمان جاذب
عمران شناور
فاتح
محمود احمد غزنوی

پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا
پیاسا صحرا
علی فاروقی
فاتح
کاشفی
محمد احمد

بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن (یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر)
راقم
عمران نیازی
محمد اظہر نذیر

ارود کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز

بہترین فانٹ ساز
اشتیاق علی
جمیل نستعلیق
شاکر القادری
عبدالمجید
علوی امجد

بہترین سافٹ وئیر میکر
محسن حجازی
محمد علی مکی
ابرار حسین

بہترین گرافکس ڈیزائنر
ابوشامل
شاکر القادری
عبد المجید

معاون رکن برائے فانٹ سازی و ٹائپوگرافی
شاکر القادری
عارف کریم
عبدالمجید
اشتیاق علی

بہترین رکن برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی نیوز
خواجہ طلحہ
عارف کریم

سال کا بہترین ٹیوٹوریل
الکبیر
dxbgraphics

محفل فیملی ایوارڈز

فعال ترین رکن
الف عین
بوچھی
زین
طالوت
عارف کریم
عندلیب
فہیم
خواجہ طلحہ

معاون ترین رکن
عارف کریم
خواجہ طلحہ
محمدسعد

بہترین معلوماتی رکن
طالوت
عارف کریم
خواجہ طلحہ

بہترین نئی فیمیل اینٹری
خوشی
ناعمہ عزیز
عائشہ عزیز

بہترین نیومیل اینٹری
خودکلامی
خواجہ طلحہ
رانا

بہترین کھیل یا بہترین سلسلہ
الف ب پ کا کھیل
آج کا شعر

سیاست کا بہترین رکن
خرم
راشد احمد
ساجد
ساجد اقبال
طالوت
fawad

بہترین تصاویر پوسٹ کرنے والا رکن
تعبیر
طالوت
وجی
 
خواجہ طلحہ

محفلین
میں نے جب کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے تو میرا نام الیکشن کمیشن نے کس خوشی میں شامل کیا ہے؟
برائے مہربانی میرا نام ووٹر لسٹ کے علاوہ ہر لسٹ سے حذف کردیں۔کیونکہ میں ابھی ان معزز لوگوں کے سامنے دوزانوں بیٹھا ہوا ہوں۔
 
طلحہ بھائی آپ کا احتجاج رد کیا جاتا ہے۔ :)

احباب سے درخواست ہے کہ خالی جگہوں کی خانہ پری کے لئے ہمارا تعاون فرمائیں۔ نام تجویز کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اس بار کسی بھی سبز یا سرخ رنگ نام کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا یے لہٰذا ناظمین و موڈیریٹر اس فہرست میں جگہ نہیں پا سکیں گے۔ صابر بھائی آپ شوبی بھائی کا نام اس فہرست سے خارج کر سکتے ہیں۔ 
 
نیو فی میل رکن میں خوشی، ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز کا نام لکھ لیں۔ فعال اراکین میں بھی خوشی کا نام لکھ لیں۔ بہترین شاعروں میں زہراء علوی کا نام لکھ لیں۔ جیسے جیسے اور نام یاد آتے ہیں بشرط انٹرنیٹ میں یہاں لکھتا رہوں گا۔
 
شکریہ۔ نام شامل کردیے ہیں۔
صابر صاحب! پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹنگ کے لئے "کاشفی صاحب" کا نام لکھ لیں۔
شکریہ۔ نام شامل کردیاہے۔
ہائیں یہ میری آئی ڈی کے ہو بہو آئی ڈی کس کی ہے dbxgraphics۔ :noxxx:
نام کی درستی کر دی ہے۔
میری بھی یہی خواہش ہے کہ کاشفی بھائی کا ذوق ماشاءاللہ بہت ہی خوب ہے۔
شکریہ۔ نام شامل کردیاہے۔
 
طالوت

محفلین
بہترین نیو میل انٹری میں طلحہ اور عثمان (خود کلامی) کے نام کیسے رہیں گے ؟۔
اگرچہ میری کوئی سنتا نہیں مگر میری نامزدگیاں مناسب نہیں خصوصا الف عین ، ابو شامل ایم بلال وغیرہ کی قطار میں تو میری جگہ بالکل نہیں بنتی ۔
وسلام
 
پسندیدہ کلام میں خوشی نے بھی کافی اشعار ارسال کیئے ہیں۔ خصوصاً ایک سلسلہ خوشی کی پسندیدہ شاعر اس حوالے سے قابل ذکر ہے اس کے علاوہ بھی کافی کچھ ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ایک نامزدگی ہماری بھی کردیں کہ محفل کا سب سے ناکارہ ترین رکن یقین کیجیئے کہ ہم بلا مقابلہ ہی جیت جائیں گے مگر اس طرح کرنے سے محفل کی نامزدگی لسٹ میں کم از کم ہمارا نام تو آہی جائے گا ناں اور یہ ہامرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
پسندیدہ کلام میں خوشی نے بھی کافی اشعار ارسال کیئے ہیں۔ خصوصاً ایک سلسلہ خوشی کی پسندیدہ شاعر اس حوالے سے قابل ذکر ہے اس کے علاوہ بھی کافی کچھ ہے۔

پسندیدہ کلام میں خوشی صاحبہ کے شروع کردہ دھاگوں کی تعداد 7-8 سے زیادہ نہیں ۔ خوشی کی پسندیدہ شاعری کا دھاگہ انہوں نے "اشعار اور گانوں کے کھیل" کے زمرے میں شروع کیا تھا۔ لہٰذا خوشی صاحبہ کو پسندیدہ کلام میں پوسٹ کے لئے نامزد نہیں کیا جا سکتا۔
 
اگر مذکورہ سلسلہ اس زمرے میں ہی نہیں تھا پھر تو خارج از بحث ہے۔ ویسے اگر دو چار دھاگے بھی اس زمرے میں پوست کیئے گئے ہیں تو نامزدگی میں کوئی حرج نہیں۔ کیوں کہ ایوارڈ پوسٹ کردہ پیغامات کی تعداد پر نہیں ملنے والے بلکہ رائے شماری سے ملنے والے ہیں۔ یہ محض میرا نقطہ نظر ہے باقی محفل ادب سے متعلق ایوارڈ نامزدگی، رائے شماری، پینل کا فیصلہ جیسے سارے حقوق بحق منتظمین و مدیران آں زمرہ محفوظ ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا
کاشفی

پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا کاشفی ؟ :) ۔۔ شکریہ مہربانی نوازش ! مجھے اس کے لیئے نامزد نہ کریں۔۔ سخنور صاحب، فاتح صاحب، محمد وارث صاحب، محمد احمد بھائی، م م مغل صاحب، خوشی جی ، راجہ صاحب، پیاسا صحرا صاحب، ظفری صاحب ، خرم شہزاد خرم صاحب اور دیگر بہت سے نام ہیں ماشاء اللہ سے۔ ۔
 
کاشفی

محفلین
صابر صاحب! پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹنگ کے لئے "کاشفی صاحب" کا نام لکھ لیں۔

میری بھی یہی خواہش ہے کہ کاشفی بھائی کا ذوق ماشاءاللہ بہت ہی خوب ہے۔

سخنور صاحب، محمد احمد بھائی ، وارث صاحب، فاتح صاحب آپ تمام محترم ہستیوں کو ہمارا پیش کیا ہوا کلام پسند آتا ہے۔۔ بخدا۔ واللہ ، یہ میرے لیئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں۔۔اور یہی میرے لیئے کافی ہے۔۔خوش رہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا کاشفی ؟ :) ۔۔ شکریہ مہربانی نوازش ! مجھے اس کے لیئے نامزد نہ کریں۔۔ سخنور صاحب، فاتح صاحب، محمد وارث صاحب، محمد احمد بھائی، م م مغل صاحب، خوشی جی ، راجہ صاحب، پیاسا صحرا صاحب، ظفری صاحب ، خرم شہزاد خرم صاحب اور دیگر بہت سے نام ہیں ماشاء اللہ سے۔ ۔

قبلہ آپ سے کسی نے رائے طلب نہیں کی۔ :)
 
Top