تمہاری یہ خوش فہمیاں دیکھ کر ایک لطیفہ یاد آگیا :
نجومی نے ایک پریشان حال نوجوان کا ہاتھ دیکھ کر کہا " فکر نہ کرو ، یہ مصیبتیں اور پریشانیاں صرف اگلے پانچ سالوں تک کے لیئے ہے ۔ " نوجوان نے پُرامید لہجے میں پوچھا " کیا اس کے بعد میرے حالات ٹھیک ہوجائیں گے " نہیں ۔۔۔ اس کے بعد تم اس کے عادی ہوجاؤگے ۔ نجومی نے جواب دیا ۔
تو بھائی ۔۔۔۔ اس دیس کی کہانی کچھ اور ہے ۔ تم نے لکھا ہے کہ " سنا ہے وہاں آ کر یہ سب طاقتیں مطیع و فرمانبردار ہو جاتی ہیں " ۔
جبکہ معاملہ یہاں کچھ یوں ہے کہ : " یہاں آکر سب انہی طاقتوں کے مطیع و فرمابردار بن جاتے ہیں ۔ "