ایوارڈز 2008 : ووٹنگ کا آغاز

ابوشامل

محفلین
جان اللہ کو دیجئے، کھال جماعت اسلامی کو دیجئے، لیکن خدارا ووٹ ہم کو دیجئے۔
ویسے ہم مکمل حافظ جی ثابت ہوئے ہیں کوئی اکھیوں والا ہم کو پولنگ بوتھ تک تو لے جائے بخدا مذاق نہیں ہم کو پتہ نہیں چل رہا کہ ووٹنگ ہو کہاں رہی ہے۔
چلیں محسن بھائی آپ کھال تیار رکھیں میں نے ایک بندہ ڈھونڈ لیا ہے ابھی لے کر آتا ہوں۔ ویسے کیا پچھلی قربانی پر کھال کی جگہ آنکھیں دے دی تھیں جو اس مرتبہ "اکھیوں والوں" سے رابطہ کی ضرورت پیش آئی؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے محسن بھائی میں نے بھی ووٹ آپ کو ہی دیا ہے کھال والی بات تو مجھے پتہ ہی نہیں‌تھا اب پتہ چل گی ہے اس لے کھال مجھے بھی دے شکریہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرا ووٹ جس جس کو چاہیے وہ بلا تکلف کہہ دے
لیکن میں تو ووٹ ڈال چکا ہوں
دوبارہ تو ڈال نہیں سکتا
اب ماسوائے ووٹ مانگنے کے کوئی چارہ نہیں
:grin:
 

تعبیر

محفلین
پر یہ کیا :( بعد میں ہم رزلٹ دوبارہ سے کیوں نہیں‌دیکھ سکتے۔جبکہ جو ووٹ ڈال دیتا ہے وہ دوبارہ ووٹ نہیں ڈال سکتا پر دیکھ تو سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی نام صحیح سے نظر نہیں آتے، دائیں طرف سے ٹیکسٹ تھوڑا اندر کو کریں۔
 
نبیل بھائی یہاں رزلٹ پیج کا ڈائریکٹ ربط نہیں دینا چاہئے تھا۔ کیوں کہ وہ ان کو بھی دکھائی دیتا ہے جنھوں نے اب تک ووٹ نہیں دیا۔ اور میرا ماننا تو یہ ہے کہ رزلٹ کسی کو بھی نہیں دکھنا چاہئے خواہ کوئی ووٹ دے چکے خواہ نا۔ مزہ تو اس کے متعینہ روز ظاہر ہونے میں ہی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی سعود بھائی کی بات سے اتفاق ہے۔

نبیل بھائی اس کو فوراً مخفی کر دیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
نبیل بھائی یہاں رزلٹ پیج کا ڈائریکٹ ربط نہیں دینا چاہئے تھا۔ کیوں کہ وہ ان کو بھی دکھائی دیتا ہے جنھوں نے اب تک ووٹ نہیں دیا۔ اور میرا ماننا تو یہ ہے کہ رزلٹ کسی کو بھی نہیں دکھنا چاہئے خواہ کوئی ووٹ دے چکے خواہ نا۔ مزہ تو اس کے متعینہ روز ظاہر ہونے میں ہی ہے۔ :)

میرا بھی یہی خیال ہے :)
 

محسن حجازی

محفلین
لیکن نتائج کا خفیہ رہنا ضروری تھا تا وقتیکہ آخری تاریخ آ جاتی۔
یہ بات ہم اصول کی پاسداری میں نہیں کہہ رہے بلکہ ہمیں اپنے تمغے چھن جانے کا ڈر ہے۔ :grin:
ویسے دو سال ہو گئے ہیں کم سے کم دو تو ملنا چاہئیں اب اس قدر اردو کی خدمت کی ہے ہم نے پاؤں دابے سر دابا۔ :rolleyes:
 
Top