دوسری سالگرہ ایوارڈ۔۔۔۔۔بہترین مددگار رکن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محب علوی نے کہا:
بہترین مددگار رکن کے لیے نامزدگیاں میری طرف سے

شمشاد
قیصرانی
راہبر
ہائیں ں ں ں۔۔۔۔۔۔!!! میں بھی نامزد ہوا ہوں کہیں پر۔۔۔۔؟؟؟ حیرت ہے۔
ویسے میرا اپنا ووٹ قیصرانی بھائی کے لیے ہے۔۔۔ وہ سال کے بہترین مددگار رکن ہیں میری نظر میں۔۔۔۔۔!
باسم بھائی! آپ نے میری حمایت میں ووٹ دیا، آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح شمشاد ، اب بندہ اپنے منہ سے اپنا نام لیتا تو اچھا نہیں لگتا نہ :wink:

ماورا نے جانے کتنوں کی مدد کی ہوگی پتہ نہیں انہیں خبر بھی ہے کہ نہیں کہ ان کا قیمتی ووٹ اس وقت کتنا قیمتی ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔محب شکر ہے تم نے اپنا نام نہیں لیا۔ :p

شمشاد بھائی، حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلے محب نے میری مدد کی تھی۔ اور اس نے ہی مجھے دوسروں کی مدد کے قابل بنایا تھا۔(محب بیٹے زیادہ خوش نہ ہونا۔ میں صرف لائبریری اور اردو کی بات کر رہی ہوں۔ :p )

محب تم نے لسٹ میں اپنا نام نہیں لکھا۔ اگر لکھ دیتے تو میں تمھارا نام ہی لیتی۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
محب آپ کا نام اس لیے نہیں لکھا کہ آپ تو گُرو ہیں۔ تو گُرو کو تو ایوارڈ کا لالچ نہیں ہونا چاہیے۔

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کام کرنے سے زیادہ کام لینا ایک فن ہے اور اس فن کے آپ ماہر ہیں۔
 
شمشاد نے کہا:
محب آپ کا نام اس لیے نہیں لکھا کہ آپ تو گُرو ہیں۔ تو گُرو کو تو ایوارڈ کا لالچ نہیں ہونا چاہیے۔

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کام کرنے سے زیادہ کام لینا ایک فن ہے اور اس فن کے آپ ماہر ہیں۔

شمشاد آپ تو شرمندہ کر رہے ہیں اور یقین جانیں کہ لالچ کیسا؟ یہ تو احباب کا دل لگانے کے لیے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس سے فعال اور کام کرنے والے اراکین کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ انہیں یاد رکھا گیا ہے اور کچھ نہیں تو نامزد تو ہوئے وہ اس دفعہ ایوارڈ نہ بھی ملا تو اگلی بار سہی ۔ ایک صحت مندانہ مقابلہ منعقد کروانے کے لیے ۔
انشاءللہ اس سلسلے کو طول دیتے ہیں اور ایک ماہ لگا کر نتائج کا اعلان کرتے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں اور ووٹ ڈالیں تاکہ ایک تو شمولیت بڑھے اور دوسرا بہتر اندازہ ہو کہ کس طرح لوگوں کا رجحان ہے۔ اس سلسلے میں کئی دلچسپ پوسٹس کا انکشاف ہوگا اور کئی پرانے دھاگے بھی کھنگالے جائیں گے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے تو یہاں سب ہی بہت خیال رکھنے والے اور مدد کرنے والے لگتے ہیں۔۔اور میں نے جب بھی کسی سے مدد مانگی فوراً ہی جواب ملا۔ جیسے جناب “اعجاز اختر “ کو زحمت دی کچھ الفاظ کے معانی نہیں مل رہے تھے اور انھوں نے فوری طور پر تفصیلاً جواب لکھا۔۔جس کے لئے میں ان کی بہت ممنون ہوں۔۔
rose.gif

قیصرانی نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا اور سیو کرنا سکھایا جو کہ مجھے کبھی بھی نہیں آ سکتا تھا۔بہت شکریہ قیصرانی
rose.gif

ایسے ہی محب نے نہ صرف اردو فونٹس انسٹال کرنے مدد کی بلکہ اردو ایڈیٹر اور ایسی ہی بہت سی بنیادی باتیں جاننے اور سمجھنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوئے۔۔اس کے لئے بہت سا شکریہ محب :)اور میری ہمدردیاں بھی آپ کے ساتھ ہیں کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھ جیسے “نان ٹیکنیکل“ لوگوں کو کچھ سمجھانا کتنا مشکل کام ہے :oops:

بہت سی دعائیں آپ سب کے لئے
rose.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں جو آپ کی شاعری کی ہر جگہ تعریف کرتا رہا ہوں، اس کا ذکر ہی نہیں۔ :cry: :cry: :cry: (مذاق کر رہا ہوں۔)

مجھے آپ کی رائے سے پورا پورا اتفاق ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top