تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ ذرا اس سلسلے میں تفصیلی پوسٹ بھی ہو جائے۔ یہ دو پٹیاں کیا ظاہر کرتی ہیں، پائنٹس کیا ظاہر کرتے ہیں، فعالیت کے فی صد وغیرہ کا کیا مطلب ہے وغیرہ۔ یہی نہیں، ان دو پٹیوں کے اوپر ایک ریل کا ڈبہ بھی نظر آتا ہے۔ نبیل کے پاس اس وقت تین ڈبے کھڑے ہیں، شمشاد کے پاس ایک ہی۔ میرے پاس بھی ایک ہے لیکن ہرا ہے، شمشاد کا سرخ ہے؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، جو کچھ مجھے سمجھ آئی ہے بیان کرتا ہوں:

اوپر والی لائن، پوائنٹس اور درجہ بتاتی ہے، درجہ 0 سے لیکر 100 تک ہے، جسکے جتنے پوائنٹس زیادہ ہونگے اسکا درجہ اتنا ہی زیادہ ہوگا، 100 درجے پر یہ لائن مکمل بھر جاتی ہے، درجہ کم ہو تو خالی رہتی ہے۔

پوائنٹس کیسے ملتے ہیں، میرے خیال میں بلکہ یقیناً سسٹم یہ خود شمار کرتا ہے، اسکا طریقہ کہیں لکھا تو نہیں دیکھا میں نے لیکن اگر اپنی پروفائل میں 'فعالیت" دیکھیں تو اس میں ان پوائنٹس کا بریک ڈاؤن ملتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوائنٹس کیسے ملتے ہیں یعنی:

آپ کے شروع کردہ موضوعات پر پوائنٹس ہیں، انکے جوابات اور مشاہدات پر، پوسٹس پر پوائنٹس، پھر جتنی بار شکریہ ادا کیا گیا ان پر پوائنٹس اور جتنی بار آپ نے شکریہ ادا کیا ان پر بھی اور دیگر مدیں، جو کہ کافی ساری ہیں اور آپ کی فورم پر "چلت پھرت" کے متعلق ہوتی ہیں اور پھر ایک باقاعدہ نظام کے تحت، مثلاً اگر آپ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے تو اس کے پوائنٹس زیادہ ملتے ہیں بہ نسبت اس کے کہ آپ نے کسی کا شکریہ ادا کیا ہے یعنی اس پر کم پوائنٹس ہیں۔ اسی طرح فی دوست شاید تین پوائنٹس ہیں وغیرہ وغیرہ۔

نیچے والی سبز لائن، فعالیت بتاتی ہے کہ یہ ممبر فورم پر کتنا فعال ہے، میرے خیال میں یہ آپ کی روزانہ پوسٹس کی تعداد اور فورم پر گزارے گے وقت کے مطابق سے کیلکولیٹ ہوتی ہے۔

ریل کے ڈبے، دراصل شہرت کا نظام ہے، سبز ڈبوں کا مطلب اچھی یا مثبت شہرت اور سرخ کا مطلب منفی یا بری، ڈبوں کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی مقبولیت یا نامقبولیت اتنی ہی مضبوط یا زیادہ ہوگی اسکے ساتھ ان ڈبوں کے ساتھ آنے والا عنوان بھی بدلتا جاتا ہے۔ اگر کسی رکن کا "ڈبہ" نہ سبز ہے نہ سرخ بلکہ 'بجھا' ہوا ہے تو مطلب یہ ہے کہ اس کو ابھی تک کوئی مثبت یا منفی پوائنٹ نہیں ملا۔

لیکن شہرت کا نطام سسٹم کیلکولیٹ نہیں کرتا بلکہ یہ اراکین کی پسند اور ناپسند پر ہوتا ہے، مثلاً اگر آپ کو کسی کی پوسٹ بہت پسند آئی ہے تو آپ اسکی شہرت میں اضافہ کر سکتے ہیں، نیچے ایک "ترازو" بھی ہے، اس کو کلک کریں اور رپورٹ کر دیں، اسی طرح اگر کسی کی پوسٹ آپ کے خیال میں صحیح نہیں ہے تو اسے بھی اسی طریقے سے رپورٹ کر دیں۔

یعنی یہ ریل کے ڈبے، اراکین کی طرف سے ملنے والی داد و تحسین یا زجر و توبیخ ہے، لیکن میرے خیال میں ابھی اسکا بہت زیادہ استعمال ہمارے فورم کے اراکین نے کرنا شروع نہیں کیا، لیکن پھر بھی کسی حد تک استعمال ضرور ہو رہا ہے۔
 

گرو جی

محفلین
سبز لائن جو فحالیت بتاتی ہے اس کا ریشوکچھ اس طتح سے ہے
کہ اگر آپ کی روزانہ کی 100 پوسٹس ہیں تو یہ فل ہو جائے گی
اور اسی طرح‌اس میں کمی پیشی آتی رہتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سبز لائن جو فحالیت بتاتی ہے اس کا ریشوکچھ اس طتح سے ہے
کہ اگر آپ کی روزانہ کی 100 پوسٹس ہیں تو یہ فل ہو جائے گی
اور اسی طرح‌اس میں کمی پیشی آتی رہتی ہے

میری تو کبھی بھی 100 پوسٹس روزانہ نہیں ہوئیں، پھر بھی فعالیت سو فیصد ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
وارث صاحب نے بہت اچھی طرح سمجھایا ہے البتہ اس حوالے سے ایک ویب سائٹ پر مجھے ایک تھریڈ ملا ہے جسے پر مندرجہ ذیل ربط پر دیکھ سکتے ہیں، جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ vBexperience کس طرح کام کرتا ہے:
vBExperience
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ کس وقت آئے اور کس وقت گئے؟
اور لائن جیسے آپ کی سیدھی ہے کیا ایسی ہی سب کی ہونی چاہیے؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ کون سے بلاک میں ہیں، تا کہ گھر پہنچنے میں آسانی ہو۔
 
Top