تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

فہیم

لائبریرین
معلوماتی رکن میں تو زیک کا نام آ سکتا ہے۔

گپ شپ میں شمشاد بھائی، ابنِ سعید ۔۔۔؟

ممبر آف دا ائیر۔۔۔ نبیل بھائی۔

محفل کی مسکراہٹ میں سارہ کا نام آ سکتا ہے۔

پسندیدہ فی میل رکن میں شگفتہ کا نام آ سکتا ہے

گپیں ہانگنیں میں تو اور بھی بہت سے ہیں

پسندیدی فی میل کے لیے
شگفتہ صاحبہ اور باجو (بوجھی) کے نام سرفہرست ہیں۔
اسی طرح پسندیدہ میل کے لیے شمشاد بھائی کا نام
ًمحفل کی مسکراہٹ کے لیے سارہ کا نام---------- یہ بات کچھ پلے نہیں پڑی:rolleyes:

ممبر آف دی ایئر کے لیے تو سوچنا پڑے گا بلکہ سب سے معلوم کرنا ہوگا کہ کس کو ہونا چاہیے
 

ماوراء

محفلین
اگر مجھے کوئی پسند کرتا ہوتا تو سب سے پہلے اپنا نام دیتی۔۔۔لیکن۔۔۔:(

کیوں سارہ کا نام نہیں آ سکتا کیا؟
اچھا تو میرے علاوہ محفل کی مسکراہٹ اور کون کون ہے؟:p
 
محفل کی مسکراہٹ میں اگر ظفری بھائی اور محسن حجازی بھائی کا نام چھوٹ جائے تو ظلم ہوگا۔ ان کے قہقہہ بار قصے، ظریفانہ گفتگو اور ہلکی ہلکی چٹکیاں بے اختیار مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ بسا اوقات ذرا دیر کو میرا ازلی بڑھاپا تک گم ہو جاتا ہے۔

اور ہاں ذکریا بھائی بھی چٹکیاں لینے میں کچھ کم نہیں ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، لائبریری کے ایوارڈ یہ ٹھیک ہیں؟؟

لائبریری پروف ریڈر
لائبریری ٹائپسٹ
لائبریری انفرادی کام
لائبریری معاون رکن
لائبریری بہترین کارکردگی
لائبریری ٹیم ورک
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، یہ بھی ٹھیک ہیں اور کچھ اور بھی اس میں شامل کرنا ہیں ۔ میں کوشش کر رہی ہوں کہ سونے سے پہلے یہ فہرست فائنل ہوجائے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا ایک اہم بات ، لائبریری ایوارڈ کے لیے طریق کچھ مختلف ہے یعنی ان ایوارڈز کا فیصلہ پسند یا ووٹ کی بنا پر نہیں بلکہ اعداد و شمار کی بنا پر ہوگا ۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ۔ پلیز بنا دیں تو اچھا ہے۔

ووٹ کی بنا پر نہیں؟ کیا مطلب؟؟ ووٹنگ ہو گی تو اعدادوشمار دکھائی دیں گے نا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں ماوراء لائبریری ایوارڈز کا فیصلہ ووٹ کی بجائے خود اراکین کے کام کی بنیاد پر کرنا ہے تاکہ جو رکن / اراکین متعلقہ کٹیگری میں سب سے زیادہ فعال رہے ہوں ایوارڈ انھی کو جائے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست کہا شمشاد بھائی ، بجلی ہے ناں رقیب روسیاہ کا کردار ادا کرنے کو ۔ میں رات تین چار بجے تک محنت کی اور پوسٹ نہیں کر سکی :( شکر ہے میں نے اپنے پاس پیپر پر بھی پوائنٹس نوٹ کر لیے تھے اب دوبارہ ٹائپ کرنے کی محنت کروں سب :( رات تو میں بس خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا ماوراء :) لیکن پھر ایوارڈز کا پوسٹ ہونے تک سوچا ہے خودکشی کا ارادہ ملتوی رکھا جائے کہ یہاں انتظار باقی نہ رہے
 

ماوراء

محفلین
درست کہا شمشاد بھائی ، بجلی ہے ناں رقیب روسیاہ کا کردار ادا کرنے کو ۔ میں رات تین چار بجے تک محنت کی اور پوسٹ نہیں کر سکی :( شکر ہے میں نے اپنے پاس پیپر پر بھی پوائنٹس نوٹ کر لیے تھے اب دوبارہ ٹائپ کرنے کی محنت کروں سب :( رات تو میں بس خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا ماوراء :) لیکن پھر ایوارڈز کا پوسٹ ہونے تک سوچا ہے خودکشی کا ارادہ ملتوی رکھا جائے کہ یہاں انتظار باقی نہ رہے

شکر ہے کہ یہ نیک خیال آ گیا کہ لسٹ پوسٹ کیے بنا خودکشی نہیں کرنی۔ ورنہ تو شاید دو خودکشیاں ہو جاتیں۔ :grin:
اور میں نے تو تھوڑا سا بھی کچھ لکھنا ہو تو ساتھ ساتھ سیو کرتی جاتی ہوں۔حالانکہ بجلی کا بھی خطرہ نہیں ہے۔ اور آپ کے ہاں تو کسی وقت بھی بجلی جا سکتی ہے، اس لیے ساتھ ساتھ سیو کر لیا کریں۔ ورنہ بعد میں تو خودکشی کرنے کا ہی دل کرتا ہے۔:(
 
Top