چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

نایاب

لائبریرین
آج کل میں تھوڑا عزیز امین کے نقشے قدم پر چل رہا ہوں:grin:

ویسے میرا خیال ہے کہ اس کی بجائے رائے شماری کرانے کے ایک الگ تھریڈ کھول دیا جائے۔
وہاں لوگ اس بارے میں اظہار خیال فرمادیں۔
اس طرح‌ خود معلوم ہوجائے گا۔

اب ایسا تو ہونے سے رہا کہ پسند ہونے والوں کو برابر کے لوگ ہی پسند کرجائیں۔
اور فیصلہ نہ ہوسکے۔

اس لیے میری رائے میں ان ایوارڈز کے لے یہ طریقہ بہتر رہے گا۔

السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
اگر ایسا ہے تو آپ کامیابی کی راہ پر چل نکلے ہیں ۔
انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے ۔
باقی ایوارڈز اور نامزدگیاں کرنا منتظمین کی ذمہ داری ۔
نایاب
 
محمد وارث

لائبریرین
پسندیدہ میل اور پسندیدہ فی میل رکن والے ایوارڈ میں نام کیا چیز دیکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں؟

کیا پتہ کسی کو ان میں سے کوئی پسند نہ ہو اور کوئی اور پسند ہو۔
اس لیے یہ ایوارڈ اس طرح کچھ سمجھ نہیں آرہے۔

بھیّا، چونکہ یہ نام میں نے دیئے ہیں تو میرے ذہن میں کچھ یوں تھا۔

- وہ اراکین جو محفل پر فعال ہیں۔
- وہ اراکین جنکے پیغامات کا زیادہ شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
- وہ اراکین جن کی محفل پر 'اوور آل ریپوٹیشن' اچھی ہے۔
- وہ اراکین جو متنازع نہیں ہیں اور نہ ہی متنازع موضوعات پر زیادہ تر حصہ لیتے ہیں بلکہ دیگر دلچسپیوں کے امور میں حصہ لیتے ہیں۔
- وہ اراکین جن کے پیغامات کا باقاعدہ پیغام لکھ کر شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اب اس اور اسے سے ملتے جلتے معیار پر میرے دیئے گئے ناموں کو دیکھیئے اور پھر خود اپنے مرضی کے نام دے دیں۔

اگر کسی کو کوئی نامزد امیدوارد پسند نہیں ہے تو ووٹ نہ دے، ویری سمپل۔

اور میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اراکین کو کسی 'معیار' پر نامزد کیا جائے۔

اب میرا آپ سے سوال

باقی جو اتنی ساری نامزدگیاں کی گئی ہیں ان کا معیار بھی پوچھیے نامزد کرنے والوں سے :)

اور دوسرا سوال

آپ نے اب تک کتنے ارکان کو نامزد کیا ہے اور کیوں اور اگر نہیں کیا تو کیوں نہیں کیا :)
 
فہیم

ارے واث بھائی آپ تو شاید دل پر لے گئے اس بات کو۔
میں نے ہرگز یہ دیکھتے ہوئے کوئی بات نہیں کی یہ نامزدگیاں کس نے کی ہیں۔
میں نے تو ایک جرنلی سی بات کی تھی۔
اب آپ خود سوچیں ان ایوارڈز کے لیے کتنی نامزدگیاں کی جائیں۔
جو خصوصیات آپ نے گنوائیں ان کے حامل فورم پر کافی افراد ہیں۔
اس لیے میں نے یہ کہا کہ بجائے اس میں نامزد کرنے کے ان ایوارڈز کے لیے یہ طریقہ اختیار کرلیا جائے۔

اور ویسے بھی سننے میں آیا کہ ووٹنگ سسٹم میں دھاندلی بھی ہوجاتی ہے:grin:
 
مغزل

محفلین
فہیم بھائی کسی معاملے کو روح تک پہچان لیا جائے تو اس طرح وضاحتوں کی نوبت نہیں آتی ، کسی بھی بات کو بیک جنبشِ قلم رد کردینا آسان ہے مگر وضاحتیں کرنا بڑا دشوار ، سو خو ش رہیں۔
ایک شعر آپ کی نذر ، بہت پہلے کی غزل سے ۔
وضاحت پر وضاحت کر رہا ہوں میں‌سرِ محفل
بڑا مہنگا پڑا ہے مجھ پہ ان کا مہرباں ہونا
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں محفل فورم کی سالگرہ گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اچھا موقعہ ہوتا ہے۔ اس موقعے پر کچھ خوشی بھی منائی جاتی ہے، لیکن ہمیں اپنی توجہ تعمیری کاموں کی جانب مبذول رکھنی چاہیے۔ ایوارڈز کا اجرا فورم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لیے ضرور ہے لیکن اسے دل پر نہ لیں۔ میں چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر پروگرامنگ، ٹیوٹوریلز اور ایسے ہی دوسرے نئے سلسلے شروع کیے جائیں۔ اس کام کے لیے بھی آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔
جن دوستوں نے مختلف زمرہ جات میں مجھے نامزد کیا ہے، میں ان کی محبت کے لیے بہت مشکور ہوں، لیکن میری گزارش ہے کہ اس مرتبہ کسی اور کو سامنے آنے کا موقعہ فراہم کریں۔
والسلام
 
میں کل محفل نہ آسکا. اور اب شاید یہ کہنے کا وقت نہین کہ بہترین فی میل رکن میں سارہ کا نام نہیں ہے. معال اراکین میں کوئی صاحب ابن سعود ہیں یقین مانئے یہ میرے بیٹے ہرگز نہیں. :)

اور مقابلہ جات ایوارڈز کوئی بھی نہیں :eek:
 
تعبیر

اوپس یہ ابن سعود والی ہو نا ہو میں ہی ہونگی :laughing: ارےتو اسے فقیر کی دعا سمجھ لیتے نا
عجیب ٹریجڈی ہے جب بھی کوئی کام بہت کانشس ہو کر یا پھر اپنی قابلیت دکھانے کے لیے کرتی ہوں وہ ہمیشہ میری کرکری کر دیتا ہے۔

ماوراء ایک بہترین موڈریٹر کا ایوارڈ بھی ہونا چاہیے اور ایک پسندیدہ لائبریری ممبر کا بھی

ہم بولتے جا رہے ہیں ایک آپ ہیں کہ جواب ہی نہیں دے رہیں ہاں یا ناں میں :(
 
ماوراء

محفلین
محفل کی سالگرہ ہو۔۔۔ اور میں کسی مصیبت میں نہ پھنسوں۔۔۔یہ ہو نہیں سکتا۔۔!! کیونکہ مجھے معلوم ہے ہر بار میرے ساتھ ایسا ہی ہونا ہوتا ہے۔۔!:grin:
ہونی تو چھٹیاں تھیں۔۔۔لیکن میری مصروفیت ایک ماہ کے لیے مزید بڑھ گئی ہے۔:)

خیر۔۔اب میں صرف کام کرنے کی طرف توجہ دوں گی۔۔ باقی فالتو کوئی بات نہیں۔۔اسی لیے کم بول رہی ہوں۔:grin:

اچھا بچو۔۔۔بات یہ ہے کہ یہ لسٹ جو نایاب نے پوسٹ کی ہے۔۔ یہ فائنل لسٹ نہیں ہے۔۔ یہ وہ نامزدگیاں ہیں جو آپ سب نے اس تھریڈ میں بتائی ہیں۔ پلان کے مطابق تو مجھے 15 کو فائنل لسٹ بنانی تھی۔۔ لیکن قسمت۔ ۔۔:)
میں انشاءاللہ کل یہاں فائنل ایوارڈ لسٹ نامزدگیوں کے ساتھ پوسٹ کروں گی۔ جو نام نہیں ہیں۔۔ فکر نہ کریں، مجھے معلوم ہے میں شامل کر لوں گی۔ ہاں پھربھی اگر کوئی نام مجھ سے بھی رہ جائے تو آپ سب بتا دیجیے گا۔
 
ایم اے راجا

محفلین
محفلِ ادب کے ایوارڈز:

ایوارڈ: بہترین رکن برائے اصلاحِ سخن (یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر)

معیار: محفلِ ادب کے زمرے 'بزمِ سخن' کے ذیل میں 'اصلاحِ سخن' میں پچھلے ایک سال میں اصلاح کیلیے پوسٹ کی گئی شاعری۔

نامزدگیاں:

1- ایم اے راجا
2- جیا راؤ
3- خرم شہزاد خرم
4- عمار ضیاء خان
5- محمد امین

شکریہ وارث صاحب، آپکی وجہ سے اس سست خو بندے کا کہیں تو نام آیا:)
 
محمدصابر

محفلین
میرے خیال میں‌دو ایوارڈز اور ہونے چاہیئیں۔
1۔ پچھلے سال میں‌سب سے زیادہ ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے والے کے لئے(ایوارڈ کا نام خود رکھ لیں)
2۔ پچھلے سال کا بہترین ٹیوٹوریل
 
محمد وارث

لائبریرین
چلو جی سانوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب ہی بندر بانٹ ہے۔

فخر نوید صاحب، یہاں کوئی 'بندر بانٹ' نہیں ہو رہی، ایک طے شدہ طریقہ کار کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے۔

آپ اس 'پروسیس' پر اعتراض ضرور کریں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہے لیکن اپنی زبان کا بھی خیال رکھیں، اردو محفل کوئی نکڑ یا 'پھٹا' تو ہے نہیں بہت سارے دیگر 'فورمز' کی طرح بلکہ ایک معیار ہے ہر کام میں، لہذا آپ سے استدعا یہی ہے کہ اس طرف بھی دھیان دیں۔

باقی رہی 'بند بانٹ' تو اس کو قرآن کے عین 'عدل' میں بدلنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ کا نام آٹھ دس جگہ نامزد ہو جائے!
 
ماوراء

محفلین
میرے خیال میں‌دو ایوارڈز اور ہونے چاہیئیں۔
1۔ پچھلے سال میں‌سب سے زیادہ ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے والے کے لئے(ایوارڈ کا نام خود رکھ لیں)
2۔ پچھلے سال کا بہترین ٹیوٹوریل
میرا خیال ہے بہترین ٹیوٹوریل والا ٹھیک رہے گا۔
کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ پچھلے سال میں جو ٹیوٹوریل پوسٹ ہوئے ہیں ان کے روابط اکھٹے کر کے اسی تھریڈ میں پوسٹ کر دیں؟:blushing:
 
فخرنوید; [color="red" نے کہا:
چلو جی سانوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب ہی بندر بانٹ ہے۔​
[/color]

کچھ کچھ پاکستانی اشٹائل کی شام کے اخبارات والی صحافیانہ طرز گفتگو کی جھلک سے نظر آرہی ہے۔ بریکنگ نیوز کی عادت سی جو پڑ گئی ہے جیو ، اے آر وائی وغیرہ دیکھ دیکھ کر۔
 
ماوراء

محفلین
کچھ دوستوں نے معلوماتی رکن اور معاون ترین رکن میں "عارف کریم" کا نام دیا ہے؟ کیا واقعی عارف معلوماتی اور معاون ترین رکن ہیں؟ مجھے معلوم نہیں۔۔اس لیے دوبارہ پوچھ رہی ہوں؟
 
ماوراء

محفلین
محفل کی مسکراہٹ کی نامزدگیاں مجھے ٹھیک نہیں لگ رہیں۔۔۔!:noxxx: اس لیے یہ ایوارڈ میں نکال رہی ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
کچھ دوستوں نے معلوماتی رکن اور معاون ترین رکن میں "عارف کریم" کا نام دیا ہے؟ کیا واقعی عارف معلوماتی اور معاون ترین رکن ہیں؟ مجھے معلوم نہیں۔۔اس لیے دوبارہ پوچھ رہی ہوں؟

السلام علیکم
ماوراء بہنا
اگر یہ سوال اراکین محفل سے کیا جا رہا ہے تو
عارف کریم جی سیاست و مذہب کے دھاگوں کو چھوڑ کر
مجھے ذاتی طور پر بہت معلوماتی اور مددگار رکن محسوس ہوتے ہیں ۔
کسی بھی رکن کے کمپیوٹر سے وابستہ کسی بھی مشکل کا
سب سے پہلا حل اکثر عارف کریم کی جانب سے سامنے آتا ہے ۔
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تو صرف نامزدگی ہو رہی ہے اور لوگوں کے دل کا غبار بھی نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ زکریا پورا سال اردو ویب کے سرور کے مسائل حل کرتے رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے اردو ٹیک کے بلاگز کی واپسی ممکن ہوئی تھی۔ یہ سال بلاشبہ زیک کے نام کیا جا سکتا ہے۔
میں بھی فخر نوید سے یہ گزارش کروں کا اس طرح کا انداز گفتگو انمول تک ہی محدود رکھا کریں۔ پہلے ہی ان صاحب نے بندر اور کتے کی صحافت سے سب کو عاجز کر رکھا ہے۔ کوئی تھرڈ ریٹ صحافت کا میڈل ہو تو اس کے لیے انہیں نامزد کر لیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے واث بھائی آپ تو شاید دل پر لے گئے اس بات کو۔
میں نے ہرگز یہ دیکھتے ہوئے کوئی بات نہیں کی یہ نامزدگیاں کس نے کی ہیں۔
میں نے تو ایک جرنلی سی بات کی تھی۔
اب آپ خود سوچیں ان ایوارڈز کے لیے کتنی نامزدگیاں کی جائیں۔
جو خصوصیات آپ نے گنوائیں ان کے حامل فورم پر کافی افراد ہیں۔
اس لیے میں نے یہ کہا کہ بجائے اس میں نامزد کرنے کے ان ایوارڈز کے لیے یہ طریقہ اختیار کرلیا جائے۔

اور ویسے بھی سننے میں آیا کہ ووٹنگ سسٹم میں دھاندلی بھی ہوجاتی ہے:grin:

کوئی فہیم کا نام بھی کہی ڈال دے جی :grin:
 
Top