عامر فاروق
محفلین
ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں ابھی تک صرف اردو کی بورڈ آیا ہے لیکن اردو لکھنے کا مزہ نہیں آتا کیوں کہ وہ جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ میں نہیں ہے، بس کچھ فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہیں جو جمیل نوری نستعلیق سپوٹ کرتی ہیں تو اس میں ٹِف فائل کو انسٹال کر لیا اور پھر جب کچھ لکھنا ہوتا ہے تو ایپلیکیشن کے اندر فاؤنٹ اوپشن میں جا کر فاؤنٹ سلیکٹ کیا اور اسی ایپلیکیشن میں جو چاہا ڈیزائن بنالیا، باہر حال میں نے اردو کے بہت سارے فاؤنٹ فونٹو ایپ میں انسٹال کر لیے ہیں انھیں اچھے سے استعمال کرتا ہوں پر کچھ پرابلم آتی ہے صرف جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ کے ساتھ، کچھ بھی لکھو جملے کے بیچ میں فاصلہ نہیں ہوتا پہلے ایک جملہ لکھا پھر دوسرا اس کے بعد دونوں جملوں کے بیچ میں سپیس پر دباتے جاؤ کافی دفعہ دبانے پر پھر کہیں جا کر لفظوں کے بیچ میں فاصلہ ہوتا ہے اس کام کو کرنے میں بہت ٹائم لگ جاتا ہے اس کا کوئی حل ہے ؟