ظفری بھائی لوگ ان صاحب کو "راست گو" اور "درست گو" اور نہ جانے کون سا "گو گو" ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جنہوں نے نہ صرف شاید اپنی عمر کبھی درست نہیں بتائی بلکہ نام بھی غلط ہی لگتا ہے۔ اگر کوئی ان کی حقیقت بیان کرنا چاہے تو یہاں ان کے دیوانے، جو کہ صرف ابھی چند دن پہلے ہی سے ان کے دیوانے بنے ہیں اور بھی ایک خاص وجہ سے، نہ جانے کون کون سے "اقوالِ زریں" بیان کرنے لگ جاتے ہیں اور کون کون سی مہروں کے ٹھپے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔
حالانکہ ان سب کو کچھ علم نہیں ہے کہ یہ موصوف کس طرح محفل کی خواتین ارکان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں، کس کس طرح سے ان کو پیغامات بھیجتے ہیں اور کیا کیا کرتے پھرتے ہیں۔ میں جب ناظم تھا تو یہ ایشو میرے سامنے آتا رہتا تھا اور اس کے لیے ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی اور بین بھی کیا گیا تھا اور ابھی تک یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے اور اپنی روش پر قائم ہیں اور ان کی خلاف شکایات بھی ویسے ہی ہیں۔
میں پبلک فورم پر اس طرح کی بات نہیں کرتا لیکن کچھ دنوں سے ان کی بڑھتی ہوئی "ہر دل عزیزی" کے پردے میں "حرکتیں" جاری رہنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
مجھے یہ سب جان کر کافی حیرت ہوئی
کیونکہ مجھے کبھی بھی کم از کم یہاں پر اس قسم کے روئیے کا ڈر محسوس نہیں ہوا۔ شائد یہی وجہ ہے کہ چاہے کتنا ہی گھٹا ہوا ماحول ہو پر میں یہاں آرام سے چلی آتی ہوں۔
میں جو بات کہنے والی ہوں وہ موضوع سے مطابقت تو نہیں رکھتی ہے مگر پتہ نہیں آئندہ کہیں اس طرح کی بات کہنے کا موقع ملے یا نہیں سو کہے دینا ہی بہتر ہے۔
ویسے تو خیر ہر کسی کی مرضی ہے کہ کون اپنے بارے میں کتنی معلومات آنلائن شئیر کرنا پسند کرتا ہے پر مجھے ایک بات کی کافی حیرت ہوتی ہے کہ آنلائن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے بارے میں بے انتہا کم بتانا پسند کرتے ہیں جیسے وارث بھائی آپ نے نام اور عمر کی بات کی۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانا کافی پسند ہے۔ جہاں کسی پر شکوک و شبہات ظاہر کئیے جا رہے ہوں گے یہ کہیں نا کہیں آس پاس ہی منڈلاتے نظر آئیں گے۔
مجھے کافی حیرت ہوتی ہے کہ ایسی بھی کیا بہادری؟؟ کل کو ان پر بھی تو شک کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟؟؟ یا پھر یہ کسی قسم کے ذاتی بغض و عناد کا چکر ہے کہ جیسے ہی کسی خاص شخصیت کو بے عزت کرنے کا موقع نظر آیا تو فوراً ہی کودتے پھاندتے، گرتے پڑتے چلے آئے! یہ تو وقت وقت کا کھیل ہے۔ ہو سکتا ہے کل کو ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو کل کو سارا شک ان کی طرف چلا جائے۔
یہ میں ایک عمومی روئیے کی بات کر رہی ہوں۔ یہاں پر تو ایسا بہرحال بہت کم ہے اور اس کا کریڈٹ یہاں کے کرتا دھرتا اور فعال ترین اراکین کو جاتا ہے کیونکہ یہاں پر زیادہ تر افراد اپنے بارے میں ٹھیک معلومات فراہم کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح دوسروں کی ہمت بھی بندھتی ہے کہ وہ اپنے بارے میں سچ کہیں۔
ویسے اس وقت انتظامیہ کی تعریف کرنے کا میرا دل تو نہیں کر رہا کیونکہ عام زندگی میں میں لیڈران اور کرتا دھرتا قسم کے لوگوں سے کافی دور رہنا پسند کرتی ہوں (کیونکہ میرا کافی تلخ تجربہ ہے)
لیکن خیر سچ بات بولنی چاہئیے تو یہ کافی اچھی بات ہے کہ کم از کم کبھی کوئی ڈمی ایڈمن آئی ڈی وجود آتے نظر نہیں آئی۔ نہ ہی اس کے پیچھے چھپ کر کسی کو بین کیا گیا اور نہ ہی کسی اور کا نام لگایا گیا کہ ہم تو اب ہیں ہی نہیں انتظامیہ میں، فلاں فلاں ہے، اس کا کارنامہ ہے، ہم تو بالکل شیرخوار بچوں کی طرح معصوم ہیں۔
کم از کم جو بھی کیا گیا خود گالیاں اور جوتے کھا کر کیا گیا۔
کسی شیلڈ کا سہارا لے کر تعریفیں تو نہیں بٹوری گئیں۔