ابن سعید
خادم
اولڈ ڈومینین یونیورسٹی، ویب سائنس اینڈ ڈیجیٹل لائبریریز ریسرچ گروپ میں ہم انفارمیشن ریٹریول، انفارمیشن ویژولائزیشن، ویب پریزرویشن/آرکائیونگ، ڈیجیٹل لائبریریز اور سوشل میڈیا وغیرہ کے حوالے سے مختلف قسم کے ریسرچ کرتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہم ایک ایسی تکنیک پر کام کر رہے تھے جس کی مدد سے ویب پر موجود مفید اور اہم مواد کی کئی نقلیں تیار ہو کر مختلف مقامات پر محفوظ ہو جائیں تاکہ اصل مواد ناقابل رسائی ہو تو اس کی دیگر نقلیں سامنے آ جائیں۔ اس مقصد کے تحت ہمیں ویب آبجیکٹس میں ایک طرح کا سوشل نیٹورک بنانا تھا۔ اس کے بعد مختلف ویب صفحات ایک دوسرے سے دوست احباب اور اہل خانہ کی طرح پیش آتے جیسے انسان ایک دوسرے سے پیش آتے ہیں۔ ویب آبجیکٹس کی یہ دوستی ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے اور ویب پر موجودگی کو دیر پا بنائے رکھنے میں معاون ثابت ہوتی۔ کوئی بھی تعلق بغیر رابطے کے پروان نہیں چڑھتا لہٰذا اس مقصد کی بر آوری کے لیے ان ویب صفحات کو ایک دوسرے سے باہم پیغامات کا تبادلہ کرنے کی ضرورت در پیش تھی۔ ہم نے بہت سارے طریقوں پر تجربات کیے جو ویب ریسورسیز کو ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے اور مراسلت کرنے میں معاون ثابت ہوتے۔ ہمارے کئی تجربات مختلف مسائل کے باعث ناکام رہے لہٰذا ہم نے "ایچ ٹی ٹی پی میل باکس" سسٹم کی بنیاد ڈالی۔ اس کے اسپیسفیکیشنز لکھے، تجربات پر ان کو پرکھا، مزید بہتری لائی گئی، نتائج کو جانچا گیا اور جب اعداد و شمار اطمینان بخش ملے تو اس مراسلاتی نظام کو دو مختلف مقامات (اطلاقیوں) پر استعمال کرکے دیکھا گیا۔ ہم نے اس کام کو ایک ریسرچ پیپر کی صورت شائع کر دیا ہے جو کہ استفادہ عامہ کے لیے دستیاب ہے۔
ویسے تو یہ یہ عام محفلین کے کام کی چیز نہیں لیکن ماضی میں بعض احباب نے ہماری ریسرچ کے حوالے سے مزید جاننا چاہا تھا لہٰذا جو احباب اس کے بارے میں مزید دلچسپی رکھتے ہوں وہ ہماری ریسرچ گروپ کے بلاگ پر اس تعارفی مراسلے کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ریسرس پیپر کی پی ڈی ایف کاپی آرکائیو ڈاٹ آرگ پر یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ابتدائی نوعیت کا ریفرینس امپلیمنٹیشن گٹ ہب پر یہاں موجود ہے جس کے سیٹ اپ کا طریقہ کار ریڈ می فائل میں درج ہے۔ بلاگ پوسٹ میں ہمارے ریسرچ گروپ کے کچھ مزید اطلاقیوں کا حوالہ موجود ہے جن میں ایچ ٹی ٹی پی میل باکس کو یا تو استعمال کیا گیا ہے یا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسے اطلاقیوں کی ایک مثال "پریزرو می! وژ" ہے جو ہم نے ایک اور پروجیکٹ کی نیٹورک وژولائزیشن کے لیے تیار کیا تھا۔
سوالات؟