ایڈمن پینل اور ای‌میل کا ترجمہ

منہاجین

محفلین
اردو ترجمہ بی بی کی ویب پر

جیسا کہ تینوں تراجم میں موازنے اور معیاری ترجمہ اختیار کرنے کے حوالے سے شاکر بھائی سے اسی لڑی میں بات ہوئی تھی، میرا خیال ہے کہ وہ کام مکمل کرنے کو ہوں گے۔ ای میل فائلوں کا ترجمہ تو میرے پاس نہیں ہے۔ وہ تو دو دو سطروں کی مختصر فائلیں ہیں۔ اگر باقی کام اطمینان بخش ہو تو اسے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ میرے خیال میں جب ای میل فائلوں کا ترجمہ کیا جائے تو انگریزی متن بھی ان میں برقرار رکھا جائے تاکہ یونیکوڈ کی صلاحیت سے عاری ای میل اکاؤنٹس رکھنے والوں کو دشواری نہ ہو۔ (ایسا ہماری اردو کی ای میل میں دیکھا ہے۔)

ویب پیڈ اور utf-8 کے حوالے سے جو تبدیلیاں ہیں، انہیں منتخب کوڈ کی شکل میں موڈ کے اندر بطور ہدایات پیش کیا جا سکتا ہے۔ مثلا یہ دو سطریں فلاں صفحے کی فلاں سطر سے پہلے لگاؤ اور ان تین سطروں کو فلاں سطر کے بعد ڈالو، جیسا کہ عام طور پر بی بی ویب پر میسر موڈز میں موجود ہے۔
- - - - -
* ڈاؤنلوڈ میں کامیابی نہیں، ڈاؤنلوڈ کے بعد اسے مکمل چوپال کی صورت میں انسٹال کرنے میں کامیابی مراد ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، اردو phpbb کی انسٹالیشن سکرپٹ میں ہم نے کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی جس سے اس کے انسٹال کرنے میں کوئی مسئلہ پیش آئے۔ اسے انسٹال کرنا عام phpbb کے انسٹال کرنے جتنا ہی آسان ہے۔ اگرچہ اردو فورم کے چلنے کی ایک ریکوائرمنٹ ویب ہوسٹ‌ پر mbstring کا مہیا ہونا ہے لیکن فورم اس کے بغیر بھی چلتی ہے۔ بس لمبے یوزر نیم اور عنوانات پر فرق پڑتا ہے۔

دوسرے ایسے ایک موڈ کی ضرورت پر کافی عرصہ قبل بات ہو چکی ہے جس کے ذریعے پہلے سے موجود انگریزی phpbb فورمز کو اردو فورم میں کنورٹ کیا جا سکے۔ اگر آپ اس کام میں ہماری کوئی مدد کر سکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ میرے خیال میں یہ کام صرف وقت طلب ہے اور یہ مشکل کام نہیں ہے۔ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ اردو ویب سے اردو فورم پیکج ڈاؤنلوڈ کیا جائے اور phpbb کی سائٹ سے phpbb 2.0.20 ڈاؤنلوڈ کیا جائے۔ اس کے بعد دونوں پلندوں (packages) کا BeyondCompare سوفٹویر کے ذریعے تقابل کیا جائے اور اس سے جو فرق پتا چلیں، انہیں ایک موڈ کی شکل میں ترتیب دے دیا جائے۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اردو فورم سوفٹویر کی کوڈ رپازٹری کا جائزہ لیا جائے۔ یہاں ان تمام تبدیلیوں کا سراغ مل جائے گا جو کہ اردو phpbb بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
 

دوست

محفلین
جی بھائی جی کچھ کام کررہا ہوں۔ مگر بہت زیادہ نہیں۔ابھی تو شاید چوتھا حصہ ہوا ہے۔اب ذرا ایڑھ لگانے کی کوشش کرتا ہوں اسے۔آج کل طبیعت پر سستی غالب ہے شاید گرمی کی وجہ سے۔
ہمارا ورڈ پریس بھی بالکل رکا پڑا ہے اتنی گرمی ہوگئی کہ ہمارے ماہر ترجمہ نگار شمیل نظر ہی نہیں‌ آرہے کہیں۔
 

زیک

مسافر
یہ کام واقعی اب ٹھکانے لگنا چاہیئے۔ میں شاکر کا ایڈمن فائل والا ترجمہ تو شامل کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
میں نے ای میل کی فائلیں بھی اتار لی ہیں ان کا بھی کچھ کرتا ہوں۔ دوسرے ترجمے پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ
 

زیک

مسافر
میں نے اس پر کافی کام کر لیا ہے۔ lang_main میں مختلف ترجموں کے تقابل سے بہتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ کچھ ترجمے میں نے “ہماری اردو“ سائٹ سے بھی چرائے ہیں اور کچھ خود بھی تجویز کئے ہیں۔ اس کے علاوہ streamline بھی کر رہا ہوں۔

ایڈمن والی فائل کا دوست نے ترجمہ کر کے دیا تھا۔ اسے بھی باقی ترجمے سے ملا رہا ہوں۔

اس کے بعد ایک دو دن لگا کر ای‌میلز کا ترجمہ بھی کرنے کا ارادہ ہے۔

امید ہے کہ ایک ہفتے میں سب تیار کر کے پیش کروں گا۔
 

دوست

محفلین
ہماری اردو والوں نے ای میلوں کا بھی ترجمہ کردیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں مدد کی پیشکش بھی کی تھی مجھے۔
ان سے مانگ لیے جائیں یہ تراجم میرا تو خیال ہے۔
 

زیک

مسافر
یہ کام تو کافی محنت طلب ہے۔

منہاجین اور ہماری اردو والوں کا شکریہ کہ ان کی ترجمے کی فائلیں بھی مل گئی ہیں۔

کام جاری ہے ۔۔۔
 
Top