ایڈمن پینل اور ای‌میل کا ترجمہ

زیک

مسافر
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج صرف صارف کے نقطہ نظر سے اردو میں مقامیا گیا ہے۔ ایڈمن پینل زیادہ‌تر ابھی بھی انگریزی میں ہے۔ اسی طرح ای‌میلز بھی انگریزی ہی میں جاتی ہیں۔ اچھا ہو گا کہ کوئی اس کا بھی اردو میں ترجمہ کر دے۔

سب سے پہلی بات یہ کہ ابھی تکونک جو ترجمہ ہوا ہے اسے پڑھ کر سمجھا جائے تاکہ باقی کے ترجمے میں بھی وہی اصطلاحات استعمال کی جائیں۔

دوسرے context سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ یہ دیکھیں کہ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں یہ اصطلاحات کیسے استعمال ہوئی ہیں۔ اس لئے جو بھی اس ترجمے پر کام کرنا چاہے وہ مجھے بتا دے تاکہ میں اسے ٹیسٹ فورم پر ایڈمن اختیارات دے دوں۔

ترجمہ کرنے والی فائلیں یہ ہیں:

lang_admin.php
email فولڈر میں تمام فائلیں

کون یہ کام کرنا پسند کرے گا؟
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے مجھے اتنی واقفیت ترجمے سے ہوچکی ہے کہ مطالعے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی(پچھلے ترجمے کی)۔
جو ربط آپ نے دیا ہے اس پر فائلیں‌ ہی فائلیں ہیں سب کا ترجمہ کرنا ہے لگتا ہے۔اگر آپ اس کی ایک لینگوئج فائل بنا دیں۔
یا اس کی پو فائل مجھے مہیا کردیں میں انشاءاللہ ایک ہفتے میں یہ کام کرکے دے دوں گا۔
تو میں‌ منتظر رہوں کہ کل اس سلسلے میں کوئی حل دستیاب ہوگا پو فائل یا ایسے ہو طریقہ کار بتا دیں گے آپ؟؟
 

زیک

مسافر
پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں پو فائلوں کا سسٹم نہیں ہے۔

lang_admin.php میں اگر آپ دیکھیں تو ہر لائن کچھ اس طرح ہے:

کوڈ:
$lang['Not_admin'] = 'You are not authorised to administer this board';

اس میں You are not authorised to administer this board کا ترجمہ آپ نے اردو میں کرنا ہے۔

email فولڈر میں تمام tpl یعنی ٹمپلیٹ فائلیں ہیں۔ ان میں subject اور charset وغیرہ کو انگریزی ہی میں رکھنا ہے۔ ای‌میل کا متن اردو میں ترجمہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ بریکٹ {} میں جو ہے اسے اسی طرح رہنے دیں۔

جی یہ سب فائلیں آپ کو علیحدہ علیحدہ ہی کرنی ہوں گی۔

اگرچہ آپ کو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے ترجمے سے واقفیت ہے پھر بھی میں کہوں گا کہ ایک نظر ترجمہ ضرور دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے دونوں فائلیں سادہ ٹیکسٹ کے طور پر اتار لی ہیں۔
اب مجھے ذرا یہ بتا دیں کہ پاس ورڈ کو پاس ورڈ ہی رہنے دوں یا اس کا ترجمہ کلمہءِشناخت کرنا ہے۔اس عرصے میں ہم کچھ نئے معیارات کا تعیّن کرچکے ہیں۔ کیا ان کی پیروی کی جائے؟؟
شاید اسی لیے آپ ترجمہ پڑھنے کا کہہ رہے تھے۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
میں نے دونوں فائلیں سادہ ٹیکسٹ کے طور پر اتار لی ہیں۔

دو تو نہیں 17 فائلیں ہیں۔

اب مجھے ذرا یہ بتا دیں کہ پاس ورڈ کو پاس ورڈ ہی رہنے دوں یا اس کا ترجمہ کلمہءِشناخت کرنا ہے۔اس عرصے میں ہم کچھ نئے معیارات کا تعیّن کرچکے ہیں۔ کیا ان کی پیروی کی جائے؟؟
شاید اسی لیے آپ ترجمہ پڑھنے کا کہہ رہے تھے۔

فی الحال وہی ترجمہ استعمال کریں جو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کی باقی language فائلوں میں کیا گیا ہے۔ البتہ اگر کوئی موجودہ ترجمہ غلط ہے تو مجھے ضرور بتائیں۔ لہذا password کو “پاس ورڈ“ رہنے دیں۔ اگر آپ چاہیں تو ایسے انگریزی نما ترجموں کو ایک علیحدہ فائل میں نوٹ کرتے جائیں بمع صحیح اردو ترجمے کے۔
 

دوست

محفلین
سترہ فائلیں۔کیوں ڈراتے ہیں حضور۔خیر یہ تو ایک ہی مکمل نہیں ہورہی ابھی۔کافی کافی سارا کام کرنے کے بعد شاید آدھی سے بھی کم ہی ہوئی ہوگی۔
انگریزی اصطلاحات کے سلسلے میں گزارش ہے کہ انھیں ڈھونڈو اور بدلو والا ٹول استعمال کرکے باآسانی نئی اصلاحات سے بدلا جاسکتا ہے نہ کہ ہم پرانی ہی رہنے دیں۔
ڈیفالٹ،ای میل،بیک اپ یہ چند اصطلاحات ہیں۔جن کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے۔
ڈاؤنلوڈ اور اپلوڈ کے لیے اتارنا اور لادنا یا چڑھانا آصف بھائی کی تخلیق کردہ یہ اصطلاحات انتہائی بامعنی اور سادہ ہیں۔اگرچہ باذوق بھائی نے ان پر اعتراض اٹھایا تھا میں انھیں ہی پاس کرتا ہوں۔
مزید یہ کہ ماڈریٹر کو یہ ہی رہنے دوں؟؟
انڈیکس کا ترجمہ کیا کروں کیا اشاریہ؟؟
کنفگریشن شاید ایسے ہی شامل ہے پہلے وضع‌قطع کیسا رہے گا اس کے لیے۔
فی الحال میں اردو اور انگریزی دونوں کو سلیش ڈال کر اکٹھا ہی لکھ رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
دوست: ڈھونڈو اور بدلو واہ واہ!! جناب آپ لگتا ہے پورا ترجمہ پھر سے کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو سو بسم اللہ۔ شروع کریں۔ اس طرح تو lang_admin.php کے ساتھ ساتھ آپ کو lang_bbcode.php، lang_faq.php اور lang_main.php کو بھی بدلنا پڑے گا۔ اب آپ بتائیں کہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
مجھے اس سلسلے میں وضاحت درکار ہے۔ باوجود کوشش کے میں اس کا کچھ ترجمہ نہیں بنا سکا۔
اس کنٹرول پینل سے آپ اپنے تمام فورموں پر خودکار انداز میں سنسر کیے جانے والے الفاظ کو داخل،مدوِن یا ختم کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی لوگوں کو ان الفاظ کے پر مشتمل اسمِ‌صارف کے ساتھ مندرج بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔الفاظ کی فیلڈوں میں وِلڈکارڈ (یعنی‬‮*‬) قابل قبول ہونگے۔مثال کے طور پر‮* جانچ* ‬کا مطلب ہوگا کہ اس کے
$lang['Words_explain'] = 'From this control panel you can add, edit, and remove words that will be automatically censored on your forums. In addition people will not be allowed to register with usernames containing these words. Wildcards (*) are accepted in the word field. For example, *test* will match detestable, test* would match testing, *test would match detest.';
 

دوست

محفلین
دوستان من میری درخواست پر کسی نے غور نہیں کیا۔وہ اصطلاح ابھی تک اپنی بے بسی پر ماتم کناں‌ ہے۔ اس پر رحم فرمائیے اور کچھ رہنمائی فرما دیجیے۔
 

دوست

محفلین
میں نے ایڈمن فائل کا ترجمہ کردیا ہے۔اب اسے دیکھ لیجیے گا۔باوجود کوشش کے میں دستیاب اردو اصطلاحات کی جگہ انگریزی کی اصطلاحات استعمال نہیں کرسکا۔جہاں اردو کی اصطلاح دستیاب نہ تھی وہاں من و عن انگریزی لکھ دی ہے۔جیسے وِلڈ کارڈ وغیرہ وغیرہ۔
http://www.badongo.com/file/542311
یہاں فائل موجود ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شاکر اور بہت شکریہ۔ اسے ہم انشاءاللہ اردو فورم سوفٹویر کی اگلی ریلیز میں شامل کر دیں گے۔
 

زیک

مسافر
شکریہ دوست۔ میں نے فائل ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ اب اسے اگلی ریلیز میں شامل کرنا ہے۔
 

منہاجین

محفلین
لینگ-مین کے تراجم سے معیاری ترجمہ کا اِنتخاب

میری یہ دلی خواہش رہی ہے کہ نبیل بھائی نے لینگ-مین کے تینوں تراجم کو جو آمنے سامنے کر کے ایک ایکسل شیٹ بنائی تھی، اُسے نظرِثانی کرتے ہوئے ایک جامع ترجمہ سامنے لایا جائے اور نظرِثانی کرنے والا قدیر، منہاجین اور جہانزیب کے علاوہ کوئی اور فرد ہو تاکہ وہ غیرجانبدار رہتے ہوئے لینگ-مین کے تراجم میں سے معیاری ترجمہ کا اِنتخاب کر سکے۔

اب جبکہ دوست نے لینگ-ایڈمن پر کام کیا ہے اور اِس دوران میں وہ بی بی کے ترجمہ سے کماحقہ آگاہ ہو چکے ہیں، تو مجھے ایک بار پھر اپنی بات دہرانے کا موقع مل رہا ہے۔ میری یہ تجویز ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو لینگ-مین کا ترجمہ بھی دوست سے نظرِثانی کروا لیا جائے تاکہ وہ ایک معیاری مقام تک پہنچ سکے، کیونکہ ہنوز اِس میں بہت کام باقی ہے۔ جس کا اِظہار دوست نے بھی لینگ-ایڈمن پر کام کے دوران کیا۔

مثال کے طور پر of کا ترجمہ "از" کی بجائے ابھی تک "مِن" چل رہا ہے، جو اُردودان طبقے کے لئے "از" کی نسبت قلیل الاستعمال ہے۔ ایسے الفاظ کو تینوں تراجم کو آمنے سامنے رکھتے ہوئے بہتر متبادل کے ساتھ تبدیل کر لیا جائے۔
 

زیک

مسافر
منہاجین اگر وہ ایکسل فائل ڈھونڈھ کر آپ یہاں پوسٹ کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے جو ایکسل فائل ملی ہے، اسے یہاں پوسٹ‌ کر رہا ہوں۔
 

Attachments

  • compare_lang_main_127.zip
    78.5 KB · مناظر: 32

منہاجین

محفلین
پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا اردو ترجمہ بی بی کی ویب سائٹ پر

اردو محفل کو پیدا ہوئے سال بھر گزر چکا ہے اور اب وہ وقت آ چکا ہے کہ اسے عوام الناس کے لئے بی بی پر پیش کیا جائے۔ ایک بار پھر توجہ دلاتا چلوں کہ اردو ویب کے سب سے پہلے پراجیکٹ کی تکمیل کی خواہش آج بھی باقی ہے۔ ترجمے کے آغاز کے دن سے پی ایچ پی بی بی کی ویب سائٹ پر ڈاؤنلوڈنگ کے لئے اردو ترجمہ کی فراہمی کا خواب ابھی شرمندہء تعبیر نہیں ہوا۔

اسی طرح نبیل کا بنایا ہوا منفرد 'موڈ' بھی بی بی کی ویب پر میسر موڈز کی لسٹ میں دستیاب ہو سکے تو کیا ہی اچھا ہو۔

اردو محفل سے لوگوں نے کافی تعداد میں اسے ڈاؤنلوڈ کیا ہے، مگر بہت کم کامیاب ہوئے۔ اگر ہم اسے بی بی کی ویب سائٹ پر رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو سینکڑوں ہزاروں لوگ اسے تجربات کے لئے ڈاؤنلوڈ کریں گے اور کامیابی کا شرح بھی نسبتاً بہتر ہوگی۔ (آپ اسے میری ذاتی خواہش بھی کہہ سکتے ہیں۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، شاکر نے lang_admin.php کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔ اب ای میل فائلیں رہ گئی ہیں۔ اگر آپ کے پاس ان کا ترجمہ ہے تو ضرور ارسال فرمائیں۔ اس طرح کم از کم اردو لینگویج پیک مکمل ہو جائے گا۔ اس لینگویج پیک کو phpbb کی سائٹ پر رکھنا اچھا خیال ضرور ہے لیکن صرف اس کے ذریعے اردو فورم بنانا ممکن نہیں ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں، اردو فورم میں ویب پیڈ انٹگریشن کے علاوہ اس میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے بھی کئی ضروری تبدیلیاں موجود ہیں۔

اور ڈاؤنلوڈ میں کامیابی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
Top