ایڈونچر کہوں یا کچھ اور کہوں۔

زونی

محفلین
بہت خوب فہیم اچھا ایڈونچر ھے ، مجھے لگتا ھے یہ بائیک تم نے گھر جانے کیلئے نہیں ایڈونچر کیلئے خریدی تھی :grin:
 
طالوت

محفلین
واہ فہیم ۔ پرانی یادیں تازہ کر دیں ۔ مجھے اگرچہ بائیک چلانا نہیں آتی تو سفر بھی کبھی نہیں کیا ۔ البتہ "لانگ مارچ" اور "سرکس" خوب کی ہے پبلک ٹرانسپورٹ پر بارش کے دنوں میں ۔ بائیک کا رسک بارش میں اور جانا بھی دور ہو تو عقلمندی نہیں ۔ وقت الگ ضائع ہوتا ہے اور پیسوں اور صحت دونوں کا نقصان الگ ۔
وسلام
 
فہیم

لائبریرین

شکریہ طالوت صاحب۔

بالکل بجا فرمایا آپ نے۔
کہ بائیک کو لے کر ایسے موسم میں وقت، پیسہ اور صحت تینوں کا نقصان ہوتا ہے۔
ہاں اگر کوئی سواری پاس نہ ہو تو انسان واقعی پوری طرح‌ انجوائے کرسکتا ہے ایسے موسم کو۔

لیکن بس وہ کیا ہے نہ کچھ لوگوں کے دماغ میں ہوتا ہے کہ ایک بات کا معلوم ہوتے بھی کہ فلاں کام ٹھیک نہیں۔
پھر بھی ایک بار اس کام کو خود کرکے ضرور دیکھتے ہیں۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معمالہ ہے:grin:
 
فہیم

لائبریرین
اچھی کہانی لکھ سکتے ھیں‌آپ تو ، بہت خوب ،
آپ فہیم سیریز کیوں نہیں شروع کرتے

معذرت کہ آپ کی پوسٹ دیکھ نہ سکا:blushing:

پسندیدگی کے لیے شکریہ۔

اور اگر میں نے فہیم سیریز لکھنا شروع کردی تو پاکستان کے دوسرے مصنفین کا کیا بنے گا:grin:
 
تعبیر

محفلین
سوری فہیم یہ میں نے ابتک نہیں پڑھا اب جب بھی انا ہوا پہلے اسی کی باری ہو گی انشاءاللہ
 
طالوت

محفلین
صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :confused: ہم آپ کے صاحب کب سے ہو گئے :(
---------------------
مانو جسطرح آپ کھاتی پیتی ہیں اس سے مجھے صحت کا اندازہ ہو گیا ہے ، اسلئے یہی ایڈونچر کافی ہے ۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
لیکن اس میں سوری کرنے والی تو کوئی بات نہیں:)

ہے نا بابا کہ آپ نے اسے ہمارے لیے ہی تو یہاں پوسٹ کیا ہے نا اور ایک ہم ہیں کہ پڑھ ہی نہیں پا رہے :)

میں نے پڑھ لیا آخر اور اچھا لکھا ہے شاباش
ویسے مجھے حیرت ہوئی کہ پاکستان میں وہ بھی کراچی میں لوگ ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں جبکہ مجھے لگا کہ ایسے موقعوں کے ہی انتظار میں ہوتے ہیں چور لٹیرے اور چھین چھپٹ کر بس بھاگ جاتے ہیں ۔ویسے افسوس کہ سچویشن ایسی نہیں ہوئی کہ فہیم گا رہے ہوتے کہ ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی ملی اک اجنبی لالالالالالالالا :laughing:
 
شکرن، شکرن، شکرن یا اختی:)

اور کس نے کہا کہ کراچی میں لوگ ایک دوسری کی مدد نہیں کرتے۔
خاص‌ کر جب کوئی ایسا موقعہ ہو کہ ایک جیسے مسائل سے بہت سارے لوگ دوچار ہوگئے ہوں۔
تو پھر تو عوام کا جذبہ خدمت اک دم جاگ جاتا ہے۔

اور شاید ایسی سچوئیشن ہوبھی جاتی تو میں بجائے گانے کے۔
توبہ توبہ کرتا چل رہا ہوتا:grin:
 
Top