سمارٹ فون سے قبل میں نوکیا کا فین تھا۔ ای 72 جیسا فون آج بھی میں رکھنا چاہوں گا۔ مگر سمارٹ فون میں میرا پہلا تعارف سام سنگ سے ہوا اور وہی اینڈرائیڈ تھا۔ ظاہر ہے کہ سمبیان (نوکیا کا آپریٹنگ سسٹم) کے بعد کوئی بھی سمارٹ فون پسند آ سکتا ہے، سو اتنا عرصہ مختلف قسم کے اینڈرائیڈ فون آزمائے ہیں۔اس دوران ونڈوز فون بھی استعمال میں رہے اور آئی فون بھی کام پر کچھ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ پس منظر میں ریسرچ بھی کرتا رہا ہوں۔ شروع میں اوپر بیان کیے گئے مسائل اتنے زیادہ نہیں تھے مگر اب برداشت سے باہر ہو چلے ہیں۔ اس لیے ایپل کو Better evil کے طور پر لینے کا ارادہ ہے
اس وقت کوئی بھی فون اچھا نہیں ہے ، سب کمپنیاں پیسے کمارہے ہیں۔بالخصوص ایپل پیسہ کمارہاہے ،اس کے سافٹوئیر کا بگ اس کی زیادہ قیمت اور کم ہارڈوئیرز ہیں ، دوسرابگ اس میں بیک بٹن نہیں ہے،تیسرا بگ ۔۔۔
ایپس سٹور میں ہر بار پاسورڈ کی ضرورت پڑے گی اور پاسورڈ سیو کا بھی آپشن نہیں،چوتھا بگ جب نئی ایپ انسٹال کریں گے ،100 ایم بی سے زائد کی ایپس وائی فائی سے داؤن لوڈ ہوں گی۔پانچواں بگ اس میں فولڈرز نہیں بناسکتے ،چھٹا بگ اپنی مرضی کی سیٹنگز نہیں کرسکتے ،ساتواں بگ فون خریدارکاہے لیکن خریدار اس کے پیچھے چلے گا اس کا مالک بن کر اس پر حکومت نہیں کرسکتا۔۔۔۔
اگرصرف اسی لیے آئی فون لے رہے ہیں کہ انڈروئیڈ فون میں بگس ہیں تو پھر صرف فلیگ شپ انڈروئیڈ لیں، انڈروئیڈ فلیگ شپ سمارٹ فون آزادانہ اپنی مرضی سے(ہر انڈروئیڈ فون) باس بن کر استعمال کرسکتے ہیں،اس میں آئی فون سے زیادہ فنکشنز بہترین ہارڈ وئیرز،ڈسٹ پروف واٹر پروف آئی پی 68،بڑی اسکرین،اور سب سے بڑھ کر بیک بٹن اور کسٹمائزیشن۔
میرے پاس فلیگ شپ انڈروئیڈ ہے ،آئی فون بھی ہے ،ایپ اسٹور میں ایپس گوگل میں فری مل جائیں گی اور دیگر ایپ اسٹورز بھی ہیں لیکن آئی فون میں مفت ایپس جو مجھے چاہئیں ابھی تک تو نہیں ملیں۔
البتہ سافٹ وئیر انڈروئیڈ سے زیادہ سکیور ہے(ویسے بھی ہماراکون سا ملکی راز اس میں رکھے ہوتے ہیں)،سافٹ وئیر کی اپ ڈیٹ فوری اور لگاتار ملتی ہےمجھے بھی آئی فون اچھالگتاہے لیکن جو آزادی انڈروئید میں ہے وہ اس فون کی طرف مائل نہیں ہونے دیتی،۔