ایک ارب درختوں کا لگنے سے پہلے ہی ٹویٹر پر کیا حال ہوا

الف نظامی

لائبریرین
کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ ایک ارب درخت لگایا گیا ہوگا ؟
یقین کیوں نہیں ہونا چاہیے۔ اکنامک سروے آف پاکستان 2010-2011 صفحہ 214

425962_378950145458293_202778981_n.jpg
 
ٹھیک۔
کاغذی کارروائی میں یقیناً اتنے لگے ہوں گے لیکن زمینی حقائق ایسی رپورٹس سے متصادم نظر آتے ہیں۔
ایک ارب درخت واقعی ہی لگا ہوتا تو پاکستان کا کافی بڑا رقبہ ہر سال سیلاب کا شکار نہ ہوتا ۔
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ بھی لگا سکتے ہیں، ممانعت تھوڑی ہے۔ بس ذرا حساب کتاب کر لی جیے گا۔
ایک ایکڑ میں عموماً 40 سے 50 فٹ کا فاصلہ رکھ کر درخت لگایا جاتا ہے۔ ہم اس فاصلے کو 40 فٹ کر لیتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ 27 درخت لگا پائیں گے۔ خیبر پختونخواہ کا کل رقبہ 74521 مربع کلومیٹر ہے، اس رقبے میں پہاڑ، دریا، ندی نالے، بنجر بیابان علاقے اور بے شمار چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور دیہات بھی شامل ہیں، اب اس ساری زمین پر بھی درخت لگائیں تو زیادہ سے زیادہ 50 کروڑ درخت لگ سکتے ہیں۔
بہرحال عمران خان صاحب کا جذبہ قابل قدر ہے۔
چوہدری صاحب براہِ کرم کسی سے شرط مت لگائیے گا یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔خان صاحب نے اگر تہہ در تہہ جنگلات(ملٹی سٹوری فاریسٹنگ) لگا دیے تو۔
 
چوہدری صاحب براہِ کرم کسی سے شرط مت لگائیے گا

اجی شرط ہم ویسے بھی بلکل نہیں لگاتے۔ لیکن یہ سیدھا سادا دو جمع دو کا معاملہ تھا۔
یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔خان صاحب نے اگر تہہ در تہہ جنگلات(ملٹی سٹوری فاریسٹنگ) لگا دیے تو۔
ہاں جی، چار ماہ کے دھرنے میں ہم ان کے بےشمار دعوے سن چکے، سو یہ بھی مانے لیتے ہیں
 

آوازِ دوست

محفلین
انھیں اپنی 'چوانی' سے غرض ہوتی ہے، بچوں کی معصومیت سے نہیں۔ لیکن اس کا ذائقہ اچھا ہی ہوتا تھا
جی ذائقے کی بات نہیں بس ہمارے پاس اِ س پُڑیا کی چاہت میں ایسے لپک کر کوئی نہیں آیا۔ متعدد بار کوشش کی پر ہمارا تجربہ ناکام رہا۔
 
جی ذائقے کی بات نہیں بس ہمارے پاس اِ س پُڑیا کی چاہت میں ایسے لپک کر کوئی نہیں آیا۔ متعدد بار کوشش کی پر ہمارا تجربہ ناکام رہا۔
ہاہاہاہاہاہ۔
اب نا ہر کوئی جہانزیب ہو سکتا ہے اور نا اُس طرف کوئی عارفہ صدیقی۔۔۔ ناکامی ہی حصے میں آنی تھی :)
 

آوازِ دوست

محفلین

الف نظامی

لائبریرین
ٹھیک۔
کاغذی کارروائی میں یقیناً اتنے لگے ہوں گے لیکن زمینی حقائق ایسی رپورٹس سے متصادم نظر آتے ہیں۔
ایک ارب درخت واقعی ہی لگا ہوتا تو پاکستان کا کافی بڑا رقبہ ہر سال سیلاب کا شکار نہ ہوتا ۔
آپ یہ بتائیں کہ آپ اپنی زندگی میں کتنے درخت لگا چکے ہیں؟
 
Top