فاتح

لائبریرین
ایسا کیسے ہو سکتا ہے:confused:
ٹائم زون تو جغرافیائی بنیادوں پر ہوتے ہیں:)
جغرافیائی بنیادوں پر دیکھا جائے پاکستان میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک یا ہندوستان میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک سورج غروب ہونے کے اوقات میں کئی منٹوں کا فرق آ جاتا ہے لیکن ٹائم زون بہرحال ایک ہی ہیں۔ ہاں کچھ ممالک مثلاً امریکا اور آسٹریلیا میں ملک کے اندر بھی مختلف ٹائم زونز موجود ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
اگر 14 اگست کی justification ہی دینی ہے تو یوں دی جا سکتی ہے: پاکستان اور انڈیا ایک ساتھ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ٹھیک 12 بجے آزاد ہوئے۔ ماونٹ بیٹن، وائسرائے ہند نے اسی وقت دہلی میں اعلان کیا۔ لیکن پاکستان کے دارالحکومت کراچی میں اس وقت 11:30 بج رہے تھے اور 14 اگست کا دن تھا۔ :p

سب سے اچھی قابل قبول وضاحت
اور یہی حقیقت بھی ہے ۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
برطانوی اخبار، دا ٹیلیگراف، کے مطابق پاکستان اور انڈیا 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب بارہ بجے وجود میں آئے تھے، لیکن انتقالِ اقتدار کی تقریب پاکستان میں 14، اور انڈیا میں 15 اگست کو ہوئی تھی، کیونکہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کی تقریبات میں شرکت کے خواہاں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں یومِ آزادی بھی ایک دن پہلے ہی منایا جاتا ہے۔

The two self-governing countries came into existence at midnight on 15 August 1947. However, Pakistan's Independence Day is celebrated on August 14 and India's on August 15, because in 1947 the ceremonies for the transfer of power were held a day earlier in Pakistan, so that the last British Viceroy, Lord Mountbatten of Burma, could attend the ceremonies in both Pakistan and India.

واللہ اعلم۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
یہ کوئی مسئلہ سرے سے ہے ہی نہیں۔ پاکستانی قوم شروع سے یومِ آزادی چودہ اگست کو مناتی آ رہی ہے، اس لیے اس تاریخ سے لوگوں کے جذبات جڑ چکے ہیں۔ اب اگر الہامی کتب سے بھی ثابت ہو جائے کہ پاکستان پندرہ تاریخ کو آزاد ہوا تھا، تو بھی ہمارا 'یومِ آزادی' پندرہ تاریخ نہیں ہو جائے گا، کیونکہ پندرہ بطور آزادی کی تاریخ سے لوگوں کی وابستگی نہیں رہی ہے۔

ایسی چیزیں ریاضی کے فارمولے تو ہوتے نہیں کہ جن میں اتنی باریکی اور عینیت کی سعی کی جائے۔ ایسی چیزیں عموماً صوابدیدی (arbitrary) ہی ہوتی ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
جغرافیائی بنیادوں پر دیکھا جائے پاکستان میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک یا ہندوستان میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک سورج غروب ہونے کے اوقات میں کئی منٹوں کا فرق آ جاتا ہے لیکن ٹائم زون بہرحال ایک ہی ہیں۔ ہاں کچھ ممالک مثلاً امریکا اور آسٹریلیا میں ملک کے اندر بھی مختلف ٹائم زونز موجود ہیں۔

جی بالکل بجا فرمایا، انڈیا کا ٹائم زون اس وقت ایک ہی تھا۔ ہر ایک اپنا راگ الاپ رہا تھا تو میں نے سوچا میں بھی شام کا راگ الاپنے کی کوشش کرتا ہوں۔ :p
 
غالبا" 15 اگست ہند وستان کے یومِ آزادی سے متصادم تھی۔اس لئے قیادت نے اس میں تبدیلی کی ہو گی۔البتہ یہ میرا قیاس ہے ۔اصل حقیقت میں نہیں جانتا۔
ویسے اس میں کوئی مزائقہ بھی نہیں ہے۔رسول اللہ نے یومِ عاشورہ کے دن کے روزرے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ بھی فرمایا تھا کہ اس کے ساتھ ایک روزہ اور ملا لیا کریں۔ عاشور ہ سے پہلے کے ایک دن کا یا اس کے بعد کے ایک دن کا۔۔۔ تا کہ یہودیوں سے مطابقت پیدا نہ ہو۔چونکہ یہودی بھی یومِ عاشور کا روزہ رکھتے ہیں۔

اگر 14 اگست کی justification ہی دینی ہے تو یوں دی جا سکتی ہے: پاکستان اور انڈیا ایک ساتھ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ٹھیک 12 بجے آزاد ہوئے۔ ماونٹ بیٹن، وائسرائے ہند نے اسی وقت دہلی میں اعلان کیا۔ لیکن پاکستان کے دارالحکومت کراچی میں اس وقت 11:30 بج رہے تھے اور 14 اگست کا دن تھا۔ :p
بہت عمدہ!
 
ساجد

محفلین
ایک شخص کی پیدائش 17 مئی 1970 کو ہوئی پھر 5 جنوری 1988 کو ایک حادثے میں اس کا بازو کٹ گیا اب کیا اس کی تاریخ پیدائش بدل کر 5 جنوری 1988 ہو جائے گی؟۔:)
کیا کہتے ہیں دانشورانِ 16 دسمبر بیچ اس مسئلے کے؟؟؟۔
 
شمشاد بھائی کو اعتراض نہ ہو تو جواب دیتا ہوں

یہاں معاملہ بازو کٹنے کا نہیں بلکہ ڈی این اےکی رپلیکیشن کا سا ہے
 
اب آپ شمشاد بھائی کو بیچ میں ڈال رہے ہیں۔ میں بھی شمشاد بھائی سے درخواست کرتا ہوں کہ خان صاحب کے بازو نہ پکڑیں اس کے بعد جو جواب میرا ہو گا تو میں خان صاحب ، آپ سے ،سے امید رکھوں گا کہ اسے پڑھ کر آپ نو من تیل کے بغیر ہی رادھا نہ بن جائیں گے۔:)
 
تمیز اور احترام سے دلیل کے ساتھ بات کریں تو سو بسم للہ
 
عسکری

معطل
شمشاد بھائی کو اعتراض نہ ہو تو جواب دیتا ہوں

یہاں معاملہ بازو کٹنے کا نہیں بلکہ ڈی این اےکی رپلیکیشن کا سا ہے
کیوں مفت میں خوار ہو رہے ہیں زبان کو مظلب کی بورڈ کو تھوڑا سکون دیتے تو آج عزت سے ہوتے جیسے دوسرے معزز عمر رسیدہ ارکان ہین فورم کے یار :grin: ہر بات پر مسئلہ ہر بات پر مصیبت ہر بات پر مین نا مانوں ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے تمھارے ساتھ لوگ کیسے زندہ رہتے ہوں گے اصل زندگی میں ۔
 
ساجد

محفلین
تمیز اور احترام سے دلیل کے ساتھ بات کریں تو سو بسم للہ
جس قسم کا یوم آزادی آپ ہمیں عنایت فرمانے جا رہے ہیں اس کے مطابق میں نے اب تک آپ کے ساتھ ضرورت سے زیادہ تمیز کا مظاہرہ کیا ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہئیے کہ پوری پاکستانی قوم کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اب آپ نے جو سانپ شمشاد بھائی کی اجازت ملنے تک کے لئے پٹاری میں بند کر رکھا ہے اسے نکال لیجئے تا کہ آپ کھل کر اپنے آپ کو ظاہر کر سکیں۔
 
کیوں مفت میں خوار ہو رہے ہیں زبان کو مظلب کی بورڈ کو تھوڑا سکون دیتے تو آج عزت سے ہوتے جیسے دوسرے معزز عمر رسیدہ ارکان ہین فورم کے یار :grin: ہر بات پر مسئلہ ہر بات پر مصیبت ہر بات پر مین نا مانوں ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے تمھارے ساتھ لوگ کیسے زندہ رہتے ہوں گے اصل زندگی میں ۔

دیکھ پتر یہ حال جو اپنی قوم کا ہوا ہے یہ ان عمر رسیدہ لوگوں کی وجہ سے تو ہے جو جھوٹی عزت کے لیے قوم کو بے خبر رکھتے ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔ سچ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ معاشرے میں جھوٹی عزت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ صرف ظاہری ہے۔ ہماری قوم کے عمررسید ہ افراد نے ہی قوم کو رسوا کیا ہے
 
جس قسم کا یوم آزادی آپ ہمیں عنایت فرمانے جا رہے ہیں اس کے مطابق میں نے اب تک آپ کے ساتھ ضرورت سے زیادہ تمیز کا مظاہرہ کیا ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہئیے کہ پوری پاکستانی قوم کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اب آپ نے جو سانپ شمشاد بھائی کی اجازت ملنے تک کے لئے پٹاری میں بند کر رکھا ہے اسے نکال لیجئے تا کہ آپ کھل کر اپنے آپ کو ظاہر کر سکیں۔

شمشاد بھائی نے منع کیا ہے بعد میں دیکھیں گے
 
ساجد

محفلین
دیکھ پتر یہ حال جو اپنی قوم کا ہوا ہے یہ ان عمر رسیدہ لوگوں کی وجہ سے تو ہے جو جھوٹی عزت کے لیے قوم کو بے خبر رکھتے ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔ سچ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ معاشرے میں جھوٹی عزت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ صرف ظاہری ہے۔ ہماری قوم کے عمررسید ہ افراد نے ہی قوم کو رسوا کیا ہے
لا حول ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم۔
خان صاحب عسکری نے اردو محفل کے بزرگ و معزز افراد کے بارے میں لکھا تھا ۔ اور آپ کسی اور طرف چل نکلے۔:)
 
عسکری

معطل
دیکھ پتر یہ حال جو اپنی قوم کا ہوا ہے یہ ان عمر رسیدہ لوگوں کی وجہ سے تو ہے جو جھوٹی عزت کے لیے قوم کو بے خبر رکھتے ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔ سچ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ معاشرے میں جھوٹی عزت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ صرف ظاہری ہے۔ ہماری قوم کے عمررسید ہ افراد نے ہی قوم کو رسوا کیا ہے
پر بھائی جان حد ہوتی ہے آپ مین سٹریم پبلک کے جزبات سے اس طرح کھلواڑ نا کریں ۔ دنیا کے ہر ملک نے وہ بھگتا ہے جو پاکستان نے بھی بھگتا ہے ۔ آج کے دن مین درجنوں قوموں کے مسائل وہی ہیں جو ہمارے ۔ لبنان شام مصر افغانستان بنگلہ دیش بھارت یمن سری لنکا برما سمیت ہمارے چاروں طرف لوڈ شیڈنگ بد امنی دہشت گردی نفرت اور تقسیم چھائی ہے ہمارے چاروں طرف پر کسی کو اتنا واویلا کرتے نہین دیکھا جتنا پاکستانیوں کو ۔
اسی طرح جس ہار کی طرف آپکا اشارہ ہے وہ جرمنی روس امریکہ جاپان بھارت برطانیہ برازیل عراق مصر اسرائیل ترکی اٹلی سمیت درجنوں ملک بھگت چکے آپ ان کو اپنی فوج کو گالیاں دیتے جرنلز کی انسلٹ کرتے اپنے قومی وقار کی دھجیاں بکھیرتے نہین دیکھ رہے تو آپ کو پاک عوام پاک فوج اور ہمارے یوم پیدائش کو بدلنے اور طرح طرح سے ہم پر ٹارچر کرنے ہماری انسلٹ کرنے پر کونسا گولڈ میڈل ملتا ہے ؟ یہ لال سب محفلین کے لیے کیا ہے تاکہ جان لو کہ ہم کوئی انوکھی مخلوق نہیں ہیں میں ان سب ممالک کے بارے مین یہ معلومات ابھی کے ابھی پوسٹ کر سکتا ہوں ۔
 
Top